GHS Mangloor Mansehra.

GHS Mangloor Mansehra. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS Mangloor Mansehra., School, mangloor Kpk, KPK.

27/07/2025

جب نمبر کم تھے… اور خواب بڑے
جب میرا میٹرک کا نتیجہ آیا، تو میرے صرف 71 فیصد نمبر تھے۔ نہ کوئی نمایاں پوزیشن، نہ کوئی ٹرافی، نہ کسی اخبار میں میرا نام۔ مگر اُس وقت معاشرہ مختلف تھا۔ لوگ صرف اتنا پوچھتے: "پاس ہوا؟" اور جب جواب میں صرف ایک ہاں ملتی، تو چہرے خوشی سے کھل اٹھتے۔
اُسی دن ہمارے گھر دس کلو بیکری، مٹھائی، چنا چور اور مونگ پھلی لائی گئی۔ رشتہ دار ایسے مبارکباد دینے آئے جیسے میں نے کوئی بہت بڑی جنگ جیت لی ہو۔ اور شاید واقعی جیتی تھی… کیونکہ اُس دور میں جذبہ اور حوصلہ، کامیابی کا اصل معیار تھا — نہ کہ صرف مارکس۔
میں گھر کا سب سے بڑا بیٹا تھا، ماں باپ کی تمام امیدیں میری ذات سے وابستہ تھیں۔ ایف ایس سی میں صرف 58 فیصد نمبر آئے، مگر پھر بھی ابا نے گلے لگایا، ماں نے آنکھیں نم کر کے دعا دی، اور رشتہ دار ایک بار پھر خوشی کے تحفے لے کر آئے۔
ایف ایس سی کے دنوں میں حالات نے کٹھن روپ اختیار کر لیا۔ پڑھائی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے میں چھٹیوں اور اتوار کو درگئ بازار میں کباڑ کی دکان پر مزدوری کرتا۔ زنگ آلود لوہا، ٹوٹے پنکھے، پرانے پرزے، گرد آلود ماحول — یہ سب میری دنیا بن چکے تھے۔
بی ایس سی کے دوران بھی یہی سلسلہ جاری رہا۔ شاید دنیا کبھی نہ جان سکے کہ میرے قلم کو تھامنے والے ہاتھوں پر چھالے تھے — لیکن میں پھر بھی لکھتا رہا، پڑھتا رہا، آگے بڑھتا رہا۔
میرے لیے زندگی کبھی آسان نہیں رہی۔ جب دوسرے طلبہ صبح کے وقت کتابیں کھولتے تھے، میں اُس وقت کباڑ میں جھکا ہوتا تھا — ٹن کے ڈبے، خالی بوتلیں، زنگ آلود پیچ اور دھول میں لپٹے خواب میری حقیقت بن چکے تھے۔
اور انہی چیزوں نے مجھے سکھایا کہ جو چیزیں ٹوٹتی ہیں، وہ ختم نہیں ہوتیں — وہ نئی شروعات کا راستہ بناتی ہیں۔
میرے ہاتھوں نے زنگ آلود لوہا بھی اٹھایا ہے، اور علم کا قلم بھی۔ ایک ہاتھ میں کباڑ کا تولا، دوسرے میں خوابوں کا وزن — میں نے دونوں کو بیک وقت سنبھالا۔
چھٹیوں کی دوپہر ہوتی، سورج درگئی بازار کی سڑکوں کو جھلسا رہا ہوتا۔ بازار کی سڑکوں پر ٹیوشن سینٹرز کے طلباء ہنستے کھیلتے، کتابیں اٹھائے، روشن آنکھوں اور بے فکری قدموں کے ساتھ بازار کی جانب رواں دواں ہوتے۔ اُن کے لباس
اجلا، چہرے مطمئن، اور باتوں میں آنے والے کل کے خواب بستے۔
انہی لمحوں میں، میں ہاتھ گاڑی کی دو زنگ آلود ہتھیوں کو تھامے، کسی بیکری دکان یا ہوٹل سے خالی ٹن کے ڈبوں سے بھری گاڑی کو کھینچتا ہوا اسی بازار سے گزرتا تھا۔ پسینہ میری پیشانی سے بہتا تھا، اور اُن بچوں کے قہقہے میرے دل میں جذب ہو رہے ہوتے تھے۔
جب لوگ پوچھتے: "کیا بننا چاہتے ہو؟"
میں خاموش رہتا، کیونکہ میرے خواب لفظوں میں نہیں سما سکتے تھے، اور میری غربت ان خوابوں کے سامنے بہت چھوٹی تھی۔
نمبر کبھی بھی انسان کی قیمت کا پیمانہ نہیں ہوتے۔ اصل قدر اُس کی محنت، ضبط، اور خاموشی میں لڑی گئی جنگوں میں چھپی ہوتی ہے۔
زندگی نے بار بار میرے راستے میں کانٹے بچھائے، لیکن میں نے ہر چیلنج کو قبول کیا۔ اور پھر وہ خواب جنہیں کبھی صرف سوچا تھا، حقیقت کا روپ دھارنے لگے۔
میں نے این ٹی ایس، ایٹا، پی ایس سی کے امتحانات میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو میرے جیسے ایک مزدور کے لیے کبھی محض خواب تھیں:
ایٹا کی لیب اسسٹنٹ کی ٹسٹ میں مالاکنڈ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی، این ٹی ایس کی ایس ایس ٹی ٹسٹ میں ضلع بھر میں اول آیا سی ٹی میں ضلع میں دوسرے اور پی ایس ٹی میں یونین کونسل سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی ایم میں بھی منتخب ہو گیا۔
سوات کیڈٹ کالج لیکچرر کے لیے این ٹی ایس کے تحریری امتحان میں ٹاپ کر گیا۔ اٹامک انرجی کمیشن کا سائنٹفک آفیسر پوسٹ کا تحریری امتحان پاس کیا۔ پبلک سروس کمیشن کے ایس ایس فزکس کے تحریری امتحان میں کامیاب ہوا اور پبلک سروس کمیشن اے ایس ڈی ای او کے تحریری امتحان میں بھی سرخرو ہوا۔ پبلک سروس کمیشن کے لیکچرر فزکس کے امتحان میں پورے صوبے میں دوسرا پوزیشن حاصل کیا۔ لیکچرر فزکس پوسٹ کے لئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا تحریری
امتحان بھی پاس کیا۔ اللہ کے فضل سے مجھے پانچ سرکاری آسامیوں میں منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
یہ سب بغیر کسی کوچنگ سنٹر، بغیر کسی مہنگے ادارے، اور بغیر کسی خاص سہولت کے حاصل کیا۔
میرے ساتھ صرف ایک چیز تھی: حوصلہ۔
آج میں گریڈ 17 کا لیکچرر ہوں — ایک گزیٹڈ آفیسر۔
لیکن میری سب سے بڑی پہچان وہ شعور ہے، جو مجھے یہ سکھاتا ہے کہ کم نمبر لینے والا بچہ نکما نہیں ہوتا، وہ صرف زندگی کے کسی کٹھن لمحے سے گزر رہا ہوتا ہے۔
ہر بچہ نمبروں کا غلام نہیں ہونا چاہیے۔ حوصلہ، محنت اور صبر انسان کو مقام دیتے ہیں۔ یہ زندگی کا اصل سبق ہے: انسان کی قدر اس کے نمبر نہیں، اس کی کوشش طے کرتی ہے۔ کم نمبر، کم عقل ہونے کی دلیل نہیں ہوتے۔ اکثر وہ بچے جو نمبروں میں پیچھے ہوتے ہیں، وہ کردار میں سب سے آگے نکلتے ہیں۔
کامیابی کوئی نتیجہ نہیں، یہ ایک مسلسل سفر ہے۔ وہ سفر، جو اُن قدموں سے شروع ہوتا ہے جو سب سے زیادہ لڑکھڑائے ہوں۔
اور اگر کوئی پوچھے:
"یہ سب تم نے کیسے حاصل کیا؟"
تو میرا جواب بہت سادہ ہے:
"میں رُکا نہیں، حالانکہ میرے پاس رکنے کی ہزاروں وجوہات تھیں۔"
کامیابی صرف پوزیشن ہولڈرز کی میراث نہیں،
بلکہ ہر اُس دل کی امانت ہے —
جو ہار نہیں مانتا۔
اور آخر میں، میں ہر بچے کو ایک ہی بات کہتا ہوں:
"مایوس نہ ہونا! کیونکہ اکثر وہ بچے جو نمبروں میں پیچھے ہوتے ہیں، اصل زندگی میں سب سے آگے نکل جاتے ہیں۔"
سعید علی خان
لکچرر فزکس
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئ

Result  2025 GHS Mangloor Mansehra.
26/07/2025

Result 2025 GHS Mangloor Mansehra.

12/08/2024

*ایبٹ آباد بورڈ*
*ری ٹوٹلنگ کیلئے درخواست 12 اگست سے 26 اگست تک دے سکتے ہیں۔۔۔۔جس کی فیس 700 روپے کسی بھی قریبی الائیڈ بنک برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں*
*ری ٹوٹلنگ رزلٹ 5 ستمبر کو جاری ہو گا*

*کسی بھی UFM کیس کیلئے اپیل 9 اگست سے 23 اگست تک 2000 روپے فیس جمع کر کے درخواست بھیج سکتے ہیں جس کا نتیجہ 29 اگست کو جاری ہو گا*

*دوبارہ سے نہم پڑھانے کیلئے نہم کا تمام نتیجہ ختم کرنے quashment کیلئے 12 اگست سے 16 ستمبر تک 3000 فیس جمع کروا کر درخواست دی جا سکتی ہے کواشمنٹ سرٹفیکیٹ 20 ستمبر کو جاری ہو گا*

congratulations 🎉 Alhmdullilah 💯 percent result .
08/08/2024

congratulations 🎉 Alhmdullilah 💯 percent result .

ایبٹ آباد بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ 2024
18/03/2024

ایبٹ آباد بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ 2024

25/12/2023
09/12/2023

*ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے
تمام ہائی وہائر سیکنڈری سکولز (بوائز) پیر 11 دسمبر بند ہونگے۔۔سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر اعلان*

session 2006 ghs mangloor
22/11/2023

session 2006 ghs mangloor

Address

Mangloor Kpk
Kpk

Telephone

+923453453168

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Mangloor Mansehra. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS Mangloor Mansehra.:

Shortcuts

Share

Category