GHSS BAGH BUNER

GHSS BAGH BUNER Education information

22/09/2026

Computer Based activities...
Class 7th with Sir Waqas Ahmad

علم کے چراغگاؤں باغ سے تعلق رکھنے والے جناب فضل اکرم صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں اسلامیات ٹیچر کی حیثیت سے خ...
19/09/2026

علم کے چراغ

گاؤں باغ سے تعلق رکھنے والے جناب فضل اکرم صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں اسلامیات ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ طلباء کو قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہ کی تعلیم دیتے ہیں اور دینی علوم کی تفہیم کے ساتھ طلباء میں اسلامی اقدار، اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے فروغ پر توجہ دیتے ہیں۔ علمِ دین کی تدریس اور طلباء کی اخلاقی و روحانی تربیت میں آپ کی خدمات ادارے کے لیے قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔ 🌟

🌿 اظہارِ تشکر 🌿گرین خدوخیل ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ، جنہوں نے ہمارے سکول کو خوبصورت پودے عطیہ کرکے سکول کی خوبصورتی اور شج...
08/09/2026

🌿 اظہارِ تشکر 🌿

گرین خدوخیل ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ، جنہوں نے ہمارے سکول کو خوبصورت پودے عطیہ کرکے سکول کی خوبصورتی اور شجرکاری کے فروغ میں اپنا قیمتی کردار ادا کیا۔
آپ کی محبت اور تعاون کا بے حد شکریہ! 🌱💚

01/09/2026

عاطف احمد اور عبیداللہ
جماعت نہم کے طلباء "کیمسٹری " کلاس میں پریزنٹیشن کے دوران.

محترم فضل قدوس صاحب کو جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی پانے پر تمام پرنسپل صاحب اور سٹاف ممبران کی جانب سے دلی...
27/08/2026

محترم فضل قدوس صاحب کو جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی پانے پر تمام پرنسپل صاحب اور سٹاف ممبران کی جانب سے دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🌹

م

علم کے چراغگاؤں کس کورونہ سے تعلق رکھنے والے محترم حفیظ الرحمٰن صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں SST سائنس کی حیث...
22/08/2026

علم کے چراغ

گاؤں کس کورونہ سے تعلق رکھنے والے محترم حفیظ الرحمٰن صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں SST سائنس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور کیمسٹری و بائیولوجی کی تدریس سے وابستہ ہیں۔
آپ کا تدریسی انداز محض کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ طلباء کو لیبارٹری میں عملی تجربات کے ذریعے سائنسی تصورات سمجھانے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
کتابی مطالعہ سے گہری وابستگی آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے، اور اسی ذوقِ مطالعہ کو طلباء میں فروغ دینے کے لیے انہیں کتب سے رشتہ مضبوط کرنے اور مستقل مطالعہ کی عادت اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ علم، تجربے اور مطالعے کو یکجا کرنے والا یہ تدریسی انداز یقیناً قابل ذکر ہے.

علم کے چراغگاؤں کالا خیلہ (چملہ) سے تعلق رکھنے والے محترم محمد زاہد صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں PET کی حیثیت...
19/08/2026

علم کے چراغ

گاؤں کالا خیلہ (چملہ) سے تعلق رکھنے والے محترم محمد زاہد صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں PET کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
آپ طلباء کی اسمبلی، سکاؤٹنگ اور دیگر عملی و ہم نصابی سرگرمیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
طلباء میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، ذمہ داری اور عملی مہارتوں کے فروغ کے لیے آپ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ فعال تربیت، منظم اندازِ کار اور طلباء کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے حوالے سے محمد زاہد صاحب ادارے کا ایک قابلِ قدر اثاثہ ہیں۔

علم کے چراغگاؤں باغ سے تعلق رکھنے والے جناب عبدالامان صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں بائیولوجی اور کیمسٹری کے ت...
18/08/2026

علم کے چراغ

گاؤں باغ سے تعلق رکھنے والے جناب عبدالامان صاحب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ میں بائیولوجی اور کیمسٹری کے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آپ کی پیشہ ورانہ شخصیت میں علمی پختگی، تدریسی مہارت، محنت اور خوش اخلاقی نمایاں ہیں۔

طلباء کے ساتھ شائستہ اور مثبت رویہ، اپنے تدریسی فرائض سے وابستگی اور تعلیمی امور میں بھرپور دلچسپی آپ کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ ایک مخلص، متحرک اور خوش اخلاق استاد کی حیثیت سے عبدالامان صاحب ہمارے ادارے کا قابلِ قدر اثاثہ ہیں۔

علم کے چراغگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ کے محترم پرنسپل جناب صاحب زادہ صاحب کا تعلق گاؤں غورغشتو سے ہے۔ آپ کی شخصیت سا...
16/08/2026

علم کے چراغ

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باغ کے محترم پرنسپل جناب صاحب زادہ صاحب کا تعلق گاؤں غورغشتو سے ہے۔ آپ کی شخصیت سادگی، متانت اور دیانت داری کا خوبصورت امتزاج ہے۔

بطور سربراہِ ادارہ آپ کی انتظامی بصیرت، مؤثر مینجمنٹ اور نظم و ضبط قابلِ ذکر ہیں۔ ادارے کے روزمرہ انتظامی امور کو خوش اسلوبی سے چلانا، اساتذہ کے ساتھ بہتر رابطہ قائم رکھنا اور تعلیمی ماحول کو منظم رکھنا آپ کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

آپ کی سادہ طبیعت کے ساتھ شفاف طرزِ انتظام اور ذمہ دارانہ قیادت ادارے کے لیے ایک مضبوط اثاثہ ہے۔

16/08/2026

Address

Bagh BUNER Kpk
Kpk

Telephone

+923438929398

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS BAGH BUNER posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category