Public Relations Office, UoK AJ&K

Public Relations Office, UoK AJ&K This page is the university's official page for news, events & announcements.

وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی، پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، تمغۂ امتیاز (Presidential Pride of Performance)، نے چانسل...
28/09/2026

وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی، پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، تمغۂ امتیاز (Presidential Pride of Performance)، نے چانسلر جامعات آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے چانسلر کو یونیورسٹی آف کوٹلی کی تعلیمی، تحقیقی اور تعمیراتی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبہ جات میں جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی آف کوٹلی میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں، جبکہ نئے داخلوں کے لیے طلبہ و طالبات داخلہ فارم حاصل کرنے اور جمع کروانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف پونچھ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا کہ اگرچہ فی الحال کلاسز کا اجرا نہیں ہو رہا، تاہم یونیورسٹی کا انتظامی عملہ اپنے فرائض باقاعدگی سے انجام دے رہا ہے اور انتظامی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔

اس موقع پر چانسلر ڈاکٹر نجیب نقی نے جامعات میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت، کردار سازی اور شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں سافٹ اسکلز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ عملی زندگی اور عالمی سطح پر مسابقتی ماحول کا مؤثر انداز میں سامنا کر سکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

چانسلر نے مزید ہدایت کی کہ کھیلوں کو بھی جامعات کی تعلیمی سرگرمیوں کا اہم حصہ بنایا جائے اور کھیلوں کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے تاکہ طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جا سکے۔

وائس چانسلر نے چانسلر کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی آف کوٹلی اور یونیورسٹی آف پونچھ میں معیاری کھیلوں کے گراؤنڈز کی تیاری کا کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر نے چانسلر ڈاکٹر نجیب نقی کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی آف کوٹلی اور یونیورسٹی آف پونچھ میں معیاری تعلیم، تحقیق، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے، تاکہ طلبہ و طالبات کو اپنی علمی، تحقیقی اور عملی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع میسر آ سکیں اور وہ قومی و عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

🎓 ADMISSIONS OPEN – FALL 2026 🎓📢 University of Kotli, Azad Jammu & Kashmir is inviting online applications for Fall 2026...
09/08/2026

🎓 ADMISSIONS OPEN – FALL 2026 🎓

📢 University of Kotli, Azad Jammu & Kashmir is inviting online applications for Fall 2026 Admissions in a wide range of programs.

📚 Programs include:
✅ BS Degree Programs
✅ BS 5th Semester
✅ MS/M.Phil
✅ PhD
✅ Associate Degree in Computing
✅ MBA Executive (2 Years)

📅 Important Dates:
🗓️ Last Date to Apply: 10 September 2026

📝 BS Entry Test: 13 September 2026

🎓 UGAT MS/M.Phil/PhD: 20 September 2026

🌐 Apply Online: admissions.uokajk.edu.pk

✨ Build your future with University of Kotli AJK!

02/06/2026
پریس ریلیزوائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی کی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود سے اہم ملاقاتیو...
01/06/2026

پریس ریلیز

وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی کی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود سے اہم ملاقات

یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے آج لاہور میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات کی۔ سہ پہر 3:00 بجے ہونے والی اس تفصیلی ملاقات میں یونیورسٹی آف کوٹلی میں جاری الائیڈ ہیلتھ ڈگری پروگرامز کی ایکریڈیٹیشن (Accreditation) سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایکریڈیٹیشن کے لیے کونسل کی لازمی شرائط پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں اہل اور تجربہ کار فیکلٹی کی دستیابی، طلبہ کی عملی تربیت کے لیے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی، اور دیگر ضروری بنیادی ڈھانچے (Infrastructure) کی موجودگی شامل تھیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے یونیورسٹی کی جانب سے کونسل کی شرائط پوری کرنے کے لیے کی جانے والی عملی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ کی معیاری اور مؤثر عملی تربیت کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جا چکے ہیں، جس کے تحت طلبہ کو جلد ہی مختلف ہسپتالوں میں کلینیکل ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی لیبارٹریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ مطلوبہ معیار کے مطابق فیکلٹی ممبران کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں متعدد اہل اساتذہ کو تعینات کیا جا چکا ہے اور مزید آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے تاکہ یہ عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

وائس چانسلر نے صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ایکریڈیٹیشن کے حصول کے لیے کونسل کی تمام شرائط کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود نے یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایکریڈیٹیشن کے عمل میں درپیش تقاضوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور یقین دلایا کہ جلد ہی کونسل کی ٹیم یونیورسٹی آف کوٹلی کا وزٹ کرے گی تا کہ آفیلیشن کا عمل شروع کیا جا سکے۔

🌙✨ Eid ul Adha Mubarak to everyone! ✨🌙May Allah accept our sacrifices and  prayers and fill our hearts with compassion, ...
27/05/2026

🌙✨ Eid ul Adha Mubarak to everyone! ✨🌙

May Allah accept our sacrifices and prayers and fill our hearts with compassion, gratitude, and unity.

پریس ریلیزیونیورسٹی آف کوٹلی کے زیرِ اہتمام ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے 2026 کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ، سیمینار اور اسکری...
22/05/2026

پریس ریلیز

یونیورسٹی آف کوٹلی کے زیرِ اہتمام ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے 2026 کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ، سیمینار اور اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی، فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز، یونیورسٹی آف کوٹلی کے زیرِ اہتمام ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے 2026 کے موقع پر ایک روزہ آگاہی ورکشاپ، سیمینار اور اسکریننگ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ اور عوام الناس میں ہائی بلڈ پریشر (Hypertension) جیسے خاموش مگر خطرناک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، اس کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور مؤثر علاج کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

یہ ایک روزہ سیمینار معروف دوا ساز کمپنی Getz Pharma کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے آغاز سے قبل شرکاء کے لیے بلڈ پریشر اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں طلبہ اور دیگر شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے بلڈ پریشر کا معائنہ کروایا۔ اس موقع پر شرکاء کو ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جس نے محفل کو روحانی فضا سے معطر کر دیا۔ بعد ازاں مختلف مقررین نے ہائپرٹینشن کی وجوہات، علامات، پیچیدگیوں، احتیاطی تدابیر اور جدید طبی سہولیات کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی ڈاکٹر امجد حسین نے مہمانانِ گرامی اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی و مقررِ خاص ڈاکٹر محمد سلیم خان نے خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد سلیم خان نے اپنے جامع اور معلوماتی خطاب میں ہائپرٹینشن کے اسباب، مضر اثرات، احتیاطی تدابیر، صحت مند غذا، ورزش اور بروقت علاج کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے ان کے خطاب کو بے حد سراہا اور اسے انتہائی مفید قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ارشاد نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ اس نوعیت کی آگاہی سرگرمیاں نوجوان نسل میں صحت سے متعلق شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یونیورسٹی مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کو جاری رکھے گی۔

سیمینار کے اختتام پر شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد سلیم خان اور Getz Pharma کے ایریا سیلز مینیجر کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس کے علاوہ منتظمین اور شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

ورکشاپ میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکریننگ کے عمل سے بھی استفادہ حاصل کیا۔ یہ آگاہی پروگرام شرکاء کے لیے نہایت مفید اور یادگار ثابت ہوا اور ہائپرٹینشن سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پریس ریلیز:"SAR PREE Review فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ، یونیورسٹی آف کوٹلی، آ...
21/05/2026

پریس ریلیز:

"SAR PREE Review
فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ، یونیورسٹی آف کوٹلی، آزاد جموں و کشمیر" کا کامیاب جائزہ انعقاد

آج مورخہ 21 مئی 2026 کوالٹی
انہانسمنٹ سیل (QEC) نے جامعہ کوٹلی فیکلٹی آف اپلائیڈ اینڈ بیسک سائنسز اور فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ کا پرفارمینس ریویو آف ایفیکٹیونیس اینڈ اینھانسمنٹ) PREE Review ایس اے آر کا جائزہ لیا۔ بیرونی جائزہ نگاروں میں ڈاکٹر شہباز چٹھہ (ڈین سائنسز، ویمن یونیورسٹی باغ) اور ڈاکٹر شوکت علی (ڈائریکٹر کوالٹی انہاسنمنٹ سیل (QEC)، یونیورسٹی آف واہ، واہ کینٹ راولپنڈی) شامل تھے، جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر شاہد حسین میر، ڈاکٹر شجاعت علی، اور اویس نثار (ڈپٹی ڈائریکٹر QEC)شامل تھے۔ ٹیم نے PREE معیارات کے تحت دونوں فیکلٹیز کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے این او سی، ایچ ای سی رہنما اصولوں کے مطابق بی ایس پروگرام کا نصاب، پلاجیارزم پالیسی اور انسداد پلاجیارزم اسٹینڈنگ کمیٹی، معیار تشخیص، فیکلٹی فائلیں، QEC کورس اور ٹیچر ایویلیوایشن پرفارما، مانیٹرنگ فیڈبیک سسٹم، ادارہ جاتی انفراسٹرکچر، سائنس لیبارٹریز اور سہولیات کے علاوہ طلبہ سے ملاقات اور ان کی آراء شامل تھیں۔بیرونی جائزہ نگاروں نے شعبہ جات کی محنت، فائل ورک اور ایچ ای سی کے رہنما اصولوں اور PREE معیارات پر عمل پیرا ہونے کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر نصابی دستاویزات، معیار کی یقین دہانی کے طریقہ کار، اور لیبارٹری سہولیات کو بہترین قرار دیا۔ کمیٹی نے مانیٹرنگ فیڈبیک سسٹم اور انسداد پلاجیارزم (Anti plagiarism) اسٹینڈنگ کمیٹی کے موثر کردار کو بھی تسلیم کیا، جو دونوں فیکلٹیز میں معیار کے اندرونی کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔
کمیٹی کے تمام ارکان نے ڈائریکٹر کوالٹی انہاسنمنٹ سیل (QEC) ڈاکٹر خضر حیات کی بہترین تیاری اور جائزہ عمل کو کامیابی سے منظم کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان سارے مراحل کے کامیاب اختتام پر رجسٹرار جامعہ کوٹلی، پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر نے معزز کمیٹی اراکین کو اعزازی اسناد اور شیلڈز سے نوازا اور شکریہ ادا کیا۔ PREE SAR جائزے کا نتیجہ مثبت رہا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فیکلٹیز جامعہ کوٹلی نے ایچ ای سی کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق مسلسل بہتری کے لیے پختہ عزم و بہترین تیاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

21/05/2026

پریس ریلیز:

سافٹ ویئر انجینئرنگ ویک اسپرنگ 2026ء کامیابی سے اختتام پذیر

شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ، یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام “سافٹ ویئر انجینئرنگ ویک اسپرنگ 2026ء” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ آٹھ روزہ اس پروگرام میں تکنیکی ورکشاپس، AI اور ویب ڈویلپمنٹ سیشنز، کھیلوں کے مقابلے، سکسیس ریکگنیشن پروگرام اور طلبہ کے پراجیکٹس کی شاندار نمائش شامل تھی۔

ایونٹ کے دوران طلبہ نے AI، سروس اورینٹڈ آرکیٹیکچر، PHP ڈویلپمنٹ اور جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز پر عملی تربیت حاصل کی۔ کھیلوں کے مقابلوں اور پراجیکٹ نمائش میں بھی طلبہ نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اختتامی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر خرم مصطفیٰ عباسی نے طلبہ کو پورٹ فولیو بیسڈ لرننگ، عملی مہارتوں اور ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز پر مسلسل کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور منتظمین میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں گئیں۔

𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 𝐨𝐟 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬’ 𝐅𝐢𝐧𝐚𝐧𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐀𝐢𝐝 𝐇𝐨𝐬𝐭𝐬 𝐏𝐄𝐄𝐅-𝐀𝐉𝐊 𝐒𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐂𝐞𝐫𝐞𝐦𝐨𝐧𝐲 ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس فنانشیل ا...
21/05/2026

𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭𝐨𝐫𝐚𝐭𝐞 𝐨𝐟 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬’ 𝐅𝐢𝐧𝐚𝐧𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐀𝐢𝐝 𝐇𝐨𝐬𝐭𝐬 𝐏𝐄𝐄𝐅-𝐀𝐉𝐊 𝐒𝐜𝐡𝐨𝐥𝐚𝐫𝐬𝐡𝐢𝐩 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐫𝐢𝐛𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐂𝐞𝐫𝐞𝐦𝐨𝐧𝐲

ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس فنانشیل ایڈ کے زیر اہتمام پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (PEEF) سکالرشپ کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف خان نے کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس فنانشیل ایڈ میاں عمر خطاب نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ PEEF کا مقصد ہونہار اور مستحق طلباء کو مالی امداد فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھ سکیں۔ اس تقریب میں 13 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم بہترین کارکردگی دکھانے والے اور ضرورت مند طلباء و طالبات میں تقسیم کی گئی۔
اسی سیشن کے 30 بچے یہ سکالرشپ حاصل کر چکے تھے، مزید 10 بچوں میں 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ گزشتہ پانچ سالوں پنجاب حکومت PEEF سکالرشپ کے تحت 6.5 کروڑ روپے بچوں کو دے چکی ہے۔

اس کے علاوہ نئے سیشن کے لیے پنچاب گورنمنٹ نے 33 مزید طلباء و طالبات کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیا ہے، جن کے لیے فارمز فنانشیل ایڈ میں جمع کروائے جا رہے ہیں۔

لیپ ٹاپ سکیم فیز 4 کے طلباء و طالبات میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف خان نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف خان نے طلباء کو تعلیمی سفر میں معاونت کرنے میں PEEF کے نمایاں کردار کو سراہا۔ انہوں نے طلباء کو مالی معاونت کی قیمتی سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات مستحق طلباء کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت سے پر امید ہیں کہ وہ اسی طرح ہر سال کوٹلی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی مالی معاونت کرتے رہیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر، رجسٹرار، یونیورسٹی آف کوٹلی نے بھی طلباء کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کوٹلی یونیورسٹی کے طلباء کی مالی مدد کرنے پر PEEF، حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ڈائیریکٹر سٹوڈنٹس فنانشیل ایڈ سردار شاہد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دی جانے والی یہ سکالرشپ مخںتی اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے ایک عظیم تخفہ ہے۔ آپ سب محنت کریں اور ادارے کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے جونیئرز اور باقی طلباء و طالبات کو بھی اس سکالرشپ کے حوالے سے مکمل گائیڈ کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور محنتی طلباء و طالبات اس سکالرشپ سے مستفید ہو سکیں۔

تقریب کا اختتام معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو فروغ دینے اور مستحق طلبا کو تعلیمی فضیلت حاصل کرنے کے لیے با اختیار بنانے میں PEEF کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔

Press ReleaseProf. Dr. Ghulam Nabi Chairs 21st Meeting of AS&RB; Important Academic and Research Matters ApprovedThe 21s...
15/05/2026

Press Release

Prof. Dr. Ghulam Nabi Chairs 21st Meeting of AS&RB; Important Academic and Research Matters Approved

The 21st meeting of the Advanced Studies and Research Board (AS&RB) of the University of Kotli Azad Jammu and Kashmir was held in the University’s meeting room under the chairmanship of Prof. Dr. Ghulam Nabi, representing the Vice Chancellor, Prof. Dr. Muhammad Zakirya Zakir. Dr. Nafeesa Zahid performed the responsibilities of Secretary to the Board.

The Board discussed a wide range of academic and research-related matters during the meeting and approved several important agenda items, including confirmation of previous meeting minutes, semester extension cases, admission confirmations, and the appointment of research supervisors. The Board also granted approval to various policy matters concerning MS, M.Phil., and Ph.D. programs to further strengthen the University’s academic and research framework.

Among those present at the meeting were Prof. Dr. Muhammad Mahroof Khan, Dean Faculty of Basic and Applied Sciences; Prof. Dr. Faheem Ghazanfar, Dean Faculty of Computing and Engineering; along with other respected members of the Board.

The meeting concluded with a shared resolve to further enhance the quality of higher education and promote a strong culture of research and academic excellence at the University.

Address

Kotli

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

+925826960042

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Relations Office, UoK AJ&K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Public Relations Office, UoK AJ&K:

Shortcuts

Share