Arqam Higher Secondary School Kotli Sohalnan

Arqam Higher Secondary School Kotli Sohalnan Preparing students for success in an ever-changing world through quality education.

معرکہ حق
09/05/2026

معرکہ حق

Labour day اک بات اگر مجھ کو اجازت ہو تو پوچھوں ؟حل کر نا سکے جس کو حکیموں کے مقالات! تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں می...
01/05/2026

Labour day
اک بات اگر مجھ کو اجازت ہو تو پوچھوں ؟
حل کر نا سکے جس کو حکیموں کے مقالات!

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات.....

*استاد کی عظمت اپنی جگہ* مگر ہر شخص اس منصب کا اہل نہیںاستاد کا مقام بلا شبہ بلند ہے وہ محض علم سکھانے والا نہیں بلکہ دی...
20/04/2026

*استاد کی عظمت اپنی جگہ*
مگر ہر شخص اس منصب کا اہل نہیں

استاد کا مقام بلا شبہ بلند ہے وہ محض علم سکھانے والا نہیں بلکہ دینی تربیت کرنے والا، کردار سنوارنے والا اور علمی و اصلاحی فکر کو جلا بخشنے والا ہوتا ہے۔ اسی لئے ہمارے اسلاف نے استاد کے ادب کو کمال علم کا حصہ قرار دیا ہے
۔
لیکن ہر وہ شخص جو خود کو استاد کہلائے، اس عظیم منصب کا حقیقی حق دار نہیں ہوتا۔
وہ شخص جو ایک قول کو اپنی بڑائی کا سہارا بنا لے "میں جس سے ایک لفظ بھی سیکھ لوں، میں اس کا غلام ہوں"
مگر اس قول کی روح کو بھلائے، وہ درحقیقت علم کی امانت کا امین نہیں بلکہ اس کا مدعی ہوتا ہے۔
جو خود کو ہر خطا سے پاک اور شاگرد کو ہر لغزش کا ذمہ دار ٹھہرائے،
جو اپنی غلطی پر بھی معافی کا طلبگار نہ ہو بلکہ شاگرد ہی کو جھکنے پر مجبور کرے،
جو شاگرد کے دل، اس کی عزتِ نفس اور اس کے جذبات کو کوئی حیثیت نہ دے
وہ استاد نہیں، بلکہ ایک آزمائش ہے۔
اور اگر معاملہ یہاں تک پہنچ جائے کہ وہ اپنے طرزِ عمل کو سیرتِ نبوی کے ساتھ جوڑنے لگے،
اپنے ناروا قطعِ تعلق کو نبوی مخصوص مثالوں (تین صحابہ کرام کے ساتھ رسول اللہ کے مقاطعے )پر قیاس کرے،
اور شاگرد کو اس اذیت ناک کیفیت میں مبتلا رکھے اور اس کی منتوں کے باوجود اپنا یہ ناجائز فعل برقرار رکھے گویا اس کی رضا کسی وحی یا کم ازکم کشف و الہام کی منتظر ہو
تو یہ صرف زیادتی نہیں، بلکہ دین کے نام پر ایک خطرناک مغالطہ ہے۔
اگر آپ استاد ہیں تو ان زہریلی عادتوں سے دور رہیں
اور اگر کبھی کسی ایسے شخص کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کر چکے ہیں،
تو سب سے پہلے یہ سمجھ لیجئے کہ
استاد کا احترام واجب ہے، مگر ظلم پر خاموشی واجب نہیں۔
ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے حق بات کہنے کی کوشش کریں ۔
اگر اصلاح کی کوئی صورت نہ بنے تو دل میں کدورت پالنے کے بجائے خاموشی سے فاصلہ اختیار کریں۔
اپنے علم اور دین کی حفاظت کو مقدم رکھیں ایسے استاد کو نہیں کیونکہ استاد کا مقصد رہنمائی ہے، غلامی نہیں۔
اور سب سے بڑھ کر، اللہ تعالیٰ سے ہدایت اور صحیح رہنمائی کی دعا کریں کہ وہ ایسے اساتذہ نصیب فرمائے جو علم کے ساتھ حلم، اور تربیت کے ساتھ شفقت بھی رکھتے ہوں۔
یاد رکھیں،
صحیح استاد وہ ہے جو شاگرد کو دین و شریعت کے تابع اور اللّٰہ تعالیٰ سے محبت کرنے والا بنائے۔

06/04/2026

.

آج مورخہ 4 اپریل 2026 کو ارقم ہائیر سیکنڈری سکول مہاجر کیمپ کوٹلی سوہلناں میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات نہایت جوش و خر...
04/04/2026

آج مورخہ 4 اپریل 2026 کو ارقم ہائیر سیکنڈری سکول مہاجر کیمپ کوٹلی سوہلناں میں سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔

تقاریر اور ٹیبلو پرفارمنس میں حصہ لینے والے بچوں نے شاندار مظاہرہ پیش کیا، جس پر حاضرین نے خوب داد دی۔ کامیاب طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات بھی دیے گئے۔
🎖️ تقریب کے دوران سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھی خصوصی طور پر میڈلز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

⛈️ موسم کی خرابی اور شدید بارش ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں والدین اور مہمانوں نے شرکت کی اور پروگرام کے اختتام تک موجود رہے۔ طلبہ کی پرفامنس سے لطف اندوز ہوتے رہے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
✨ مقررین نے اپنے خطاب میں تعلیمی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ کی حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

🇵🇰23 مارچ یوم پاکستان 🇵🇰 خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترےوہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہوآمین____ثم____آمین پاکستان ہمی...
23/03/2026

🇵🇰23 مارچ یوم پاکستان 🇵🇰

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

آمین____ثم____آمین

پاکستان ہمیشہ زندہ باد💐

تمام عالم اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں
21/03/2026

تمام عالم اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں

14/03/2026

..

07/03/2026

۔۔

سیشن 2026 میں داخلہ جاری ہے  ارقم ہائیر سکینڈری سکول تعلیم و تربیت کا معیاری ادارہ، جہاں بچوں کی بہترین ذہنی، اخلاقی اور...
03/03/2026

سیشن 2026 میں داخلہ جاری ہے

ارقم ہائیر سکینڈری سکول تعلیم و تربیت کا معیاری ادارہ، جہاں بچوں کی بہترین ذہنی، اخلاقی اور جسمانی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے.

داخلہ شروع: نرسری سے جماعت نہم تک
فری داخلہ : 4 تا 31 مارچ 2026

ہماری نمایاں خصوصیات:
کوالیفائیڈ و تجربہ کار اساتذہ
بہترین لوکیشن اور پُرسکون ماحول
مناسب فیس
صاف ستھرا ماحول
کھیل اور ہم نصابی سرگرمیاں

داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات اپنے والدین کے ہمراہ آفس ٹائم میں سکول ہذا تشریف لا کر داخلہ فارم جمع کروائیں۔
یاد رہے کہ ادارہ ہذا گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بہترین تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مثالی تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے۔

آئیں! اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ یقینی بنائیں

مقام: مہاجر کیمپ کوٹلی سوہلناں
رابطہ: 03116273371 | 03129688698

Address

Kotli Sohalnan

Opening Hours

Monday 09:00 - 12:00
Tuesday 09:00 - 12:00
Wednesday 09:00 - 12:00
Thursday 09:00 - 12:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arqam Higher Secondary School Kotli Sohalnan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share