Dars-e-Haq Official

Dars-e-Haq Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dars-e-Haq Official, Education Website, Kotli Sarsawa.

قرآنی آیت:
"اور کہو: اے میرے رب! میرا علم بڑھا دے۔"
(سورہ طٰہٰ: 114)

حدیث مبارکہ:
"تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔"
(صحیح بخاری)

صفحہ کا مقصد اور اصول:
اس فیس بک صفحے کا مقصد قرآن و سنت کی سچی تعلیمات کو عام کرناہے ۔

17/05/2025

انشااللہ اس اتوار کو اس کے متعلق کلاس ہو گئی ۔

11/05/2025

o

11/05/2025

خدا کے فضل سے پاکستان میں امن لوٹ آیا ہے.

پاک فوج زندہ باد.
پاکستان زندہ باد.

11/05/2025

Allah hu akber ❤🖤

07/05/2025

مجھے بہت افسوس ہے کہ دو بے گناہ بہںن بھائی کوٹلی حملے میں شہید ہوگئے ۔ بچی کالج اور بچہ سکول کا طالب علم تھا۔ ملک ۔ ۔ یہ ملک صاحب کی ذاتی عمارت تھی جس کے ٹاپ فلور پر ان کے بچے رہتے تھے جو کوٹلی تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔ ۔اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کی شہادت قبول کرے۔ یہ بچے نکیال کے دور دراز ایریا سے پڑھنے کے لیے والدین کے بغیر رہتے تھے ۔

07/05/2025

Don't any weblink click .

07/05/2025

آزاد کشمیر میں مختلف علاقوں پر بم و دھماکے .

06/05/2025

*حضرت عمار ابن یاسر رض کا قاتل ( باغی ) گروہ کون*

🚨 *حضرت عمار بن یاسر رضی الله عنہ کو جنگ صفین (37 ہجری/657 عیسوی) میں حضرت امیر معاویہ رض کے لشکر کے ایک سپاہی نے قتل کیا تھا۔*

حضرت عمار رضی الله عنہ مولا علی علیہ السلام کے لشکر میں شامل تھے اور ان کی شہادت ایک اہم تاریخی واقعہ ہے-

📚 *حدیثِ مبارکہ*
"📕 *عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔"*
(صحیح بخاری 2812)

*🚨 جنگِ صفین 🚨*
جنگ صفین میں مولا علی علیہ السلام اور حضرت معاویہ کے لشکروں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی اور اسی دوران حضرت عمار رضی الله عنہ شہید ہوئے۔

حدیث پڑھیں آپکو پتا چل جائے گا کہ عمار رض کو کن لوگوں نے مارا👇🏻👇🏻

📕 *حضرت محمد بن عمر بن حزم رضی الله عنہ فرماتے ہیں : جب عمار بن یاسر رضی الله عنہ کو شہید کر دیا گیا تو حضرت عمرو بن حزم رضی الله عنہ ، حضرت عمرو بن العاص رضی الله عنہ کے پاس آ کر کہنے لگے : عمار کو قتل کر دیا گیا ہے اور رسول اکرم ﷺ نے یہ فرمایا تھا ’’ تجھے باغی گروہ قتل کرے گا ‘‘۔ تو عمرو بن العاص رضی الله عنہ گھبرا کر اٹھے اور فوراً حضرت معاویہ رضی الله عنہ کے پاس گئے اور ان کو بتایا کہ عمار کو شہید کر دیا گیا ہے ۔ معاویہ بولے : عمار کو قتل کر دیا گیا ہے تو کیا ہوا ؟ عمرو بولے : میں نے رسول الله ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ’’ اس کو باغی گروہ قتل کرے گا ‘‘ تو معاویہ رضی الله عنہ نے ان سے کہا : تو خود اپنے ہی پیشاب میں پھسلا ہے ہم نے اس کو تھوڑی قتل کیا ہے ۔ اس کے قتل کے ذمہ دار ’’ علی ‘‘ اور اس کے ساتھی ہیں جو ان کو لا کر ہمارے نیزوں میں ڈال گئے یا ( شاید یہ فرمایا ) ہماری تلواروں میں ڈال گئے ۔*
٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ الله علیہ اور امام مسلم رحمۃ الله علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ہمراہ نقل نہیں کیا ۔"Al Mustadrak Hakim #2663


🏵️ 📗📕📘📗📘 🏵️

*فضائل سیدنا عمار بن یاسر رض احادیث کی روشنی میں*

📘 رسول الله ﷺ نے فرمایا: ’’عمار کناروں تک ایمان سے لبالب بھرا ہوا ہے۔‘‘
📚 (سنن نسائی 5010)

📕 آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے عمار سے عداوت رکھی الله اس سے عداوت رکھے گا اور جو شخص عمار سے بغض رکھے گا تو الله اس سے بغض رکھے گا۔‘‘
(مشکوة 6256)

📗 عمار ؓ کو الله تعالیٰ اپنے نبیﷺ کی زبانی شیطان سے پناہ دے چکا ہے کہ وہ انہیں کبھی غلط راستے پر نہیں لے جا سکتا۔
(بخاری 3742)

📕 عمار ؓ نے آ کر نبی اکرم ﷺ سے اندر آنے کی اجازت مانگی تو آپﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو، مرحبا مرد پاک ذات و پاک صفات کو۔“
(ترمذی 3798)

📘 سیدنا عمرو بن عاص ؓ نے اپنے بیٹے سے کہا: "میں گواہی دیتا ہوں کہ دو آدمی ایسے تھے کہ الله کے رسولﷺ دنیا سے روانہ ہونے تک ان سے محبت کرتے رہے۔ ایک ابن سمیہ اور ابن ام عبد (یعنی سیدنا عمار بن یاسر اور سیدنا عبد الله بن مسعود ‌رضی ‌الله ‌عنہما)۔
(مسند احمد 11870)

📕 رسول الله ﷺ نے فرمایا: ”عمار کو جب بھی دو باتوں کے درمیان اختیار دیا گیا تو انہوں نے اسی کو اختیار کیا جو ان دونوں میں سب سے بہتر اور حق سے زیادہ قریب ہوتی تھی۔“
(ترمذی 3799)

📗 حضرتِ خالد بن الولید رضی الله تعالیٰ فرماتے ہیں:
میرے اور حضرتِ عمّارؓ کے درمیان کچھ تنازعہ ہوا تو ہم نے رسول الله ﷺ سے رجوع کیا، پس رسول الله ﷺ نے فرمایا:
"جس نے عمّار پر جرح کی، اس نے الله پر جرح کی، اور جو ان سے دشمنی، تو اس نے الله سے دشمنی کی ہے۔"
(مسند احمد، رقم: ۱۶۸۲۱، المستدرك على الصحيحين للحاكم، جلد ۳، صفحہ نمبر ۴۳۹)
DRS E HAQ OFFICAL 📝

انا مُسلم علمی کتابی 05/05/2025

انا مُسلم علمی کتابی یہ چینل صرف اور صرف دینِ اسلام کی اصل تعلیمات کو قرآن و سنت کی روشنی میں عام کرنے کے لیے وقف ہے۔ ہم اس پلیٹ فارم پر محترم انجینئر محمد علی مرزا صاحب کے بیانات، کلپس اور ...

Want your school to be the top-listed School/college in Kotli Sarsawa?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Kotli Sarsawa