05/06/2026
District Education Office Male Kotli AJK
DEO Kotli (M)
05/06/2026
05/06/2026
04/06/2026
آج مورخہ 04-06-2026
محکمہ تعلیم میں اپنی طویل، شاندار اور مثالی خدمات مکمل کرنے کے بعد ایلیمنٹری مدرس سید نسیم کوکب کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، ادبی حلقوں کے نمائندگان، اساتذہ کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سید تخلیق الزمان بخاری، سیکشن آفیسر مظفرآباد سید محمود حسین شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کوٹلی سید جمشید بخاری، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کوٹلی حمزہ علی سید تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں ریٹائرڈ ہیڈماسٹر راجہ جمیل، حافظ نوید اشرف (میرپور) اور پرنسپل عثمان شوکت شامل تھے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں سید نسیم کوکب کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری ملازمت کے دوران تدریسی فرائض نہایت دیانتداری، محنت اور اخلاص کے ساتھ انجام دیے۔ ان کی شخصیت ایک مثالی استاد، بہترین منتظم اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی حامل رہی ہے، جس سے بے شمار طلبہ اور اساتذہ مستفید ہوئے۔
مہمانانِ خصوصی نے سید نسیم کوکب کی تعلیمی، ادبی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، کردار اور خدمات کو محکمہ تعلیم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔
تقریب میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ سید نسیم کوکب نہ صرف محکمہ تعلیم کے ایک ممتاز استاد رہے ہیں بلکہ خطۂ پوٹھوہار کے معروف شاعر کی حیثیت سے بھی ادبی حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی شاعری میں معاشرتی شعور، اخلاقی اقدار اور انسانی جذبات کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر انہیں تعریفی اسناد، یادگاری شیلڈز، تحائف پیش کیے گئے جبکہ شرکاء نے ان کی صحت، خوشحالی اور آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے سید نسیم کوکب کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
District Kotli Azad Kashmir
پریس ریلیز:
السلام علیکم۔
ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ کوٹلی کے تعلیمی سیشن 26-2025 کے ضمنی امتحانات کا آغاز مورخہ 03 جون 2026 سے ہو رہا ہے۔امیدواروں کی رول نمبر سلپس درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
https://www.ebekotli.dsisajk.net/roll_number_slip.php?class=8
کنٹرولر امتحانات
ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ کوٹلی
تقریری مقابلہ بعنوان مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کے علمبردار میں معزز آفیسران اور طلباء و طالبات قومی ترانے کے احترام میں کھٹرے ہیں۔
ضلع کوٹلی میں کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ کی طرف سے عملی اقدامات
نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر کرنے کیلئے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردانہ سکولز کوٹلی کے مونٹیسوری سیکشن کے اساتذہ کی ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد ایجوکیشن ریسوس سنٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ کوٹلی میں کیا گیا۔
ٹریننگ سیشن میں مڈل ،ہائی سکولز میں پڑھا نے والی کمیونٹی ہیڈ ٹیچرز نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں ڈاکٹر نعمان صدیق پی ایچ ڈی ایجوکیشن ،اسد ہاشمی ایم فل میتھمیٹکس ،حمزہ علی سید ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی ،سید جمشید احمد بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی نے سیشن لیے۔ٹیچرز کو عملی طور پر سکیم آف سٹڈیز کے مطابق بچوں کی عمر کے لحاظ سے کلاس روم ایکٹیویز کی مشق کرائی گئی ۔
Elementary & Secondary Education Official
District Kotli Azad Kashmir
Liaqat Malik
ضلع کوٹلی میں کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ کوٹلی کی طرف سے عملی اقدامات
پرائمری سکولز تحصیل فتح پور تھکیالہ کے اساتذہ کی تدریسی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران جناب قاری محمد فیاض، جناب طاہر ملک، جناب مرتضیٰ احمد جلالی کی تحریک پر مورخہ 16,17 مئی بروز ہفتہ ،اتوار صبح 8 بجے تا 3 بجے سہ پہر دو روزہ ٹریننگ سیشنز کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ کھنڈہار کے کانفرنس ہال میں ہوا۔
ٹرینرز میں جناب وقاص عظیم سینئر سائنس مدرس(ایم فل میتھ)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوکی مونگ،جناب حمزہ یوسف (پی ایچ ڈی ایجوکیشن سکالر) ایلیمنٹری ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کڑتی، جناب فرخ بشیر ایلیمنٹری سائنس ٹیچر گورنمنٹ بوائز مڈل سکول منڈی شامل تھے۔
جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی سید جمشید احمد بخاری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوٹلی جناب حمزہ علی سید نے بھی دو دن مکمل طورپر ٹریننگ سیشنز Observe کیے اور سکیم آف سٹیڈیز کے مطابق جاری تعلیمی سیشن میں Students Learning Outcomes کو حاصل کرنے کیلئے جدید مہارتیں سکھائیں۔
ٹریننگ سیشن میں تحصیل فتح پور تھکیالہ کے20 بوائز اور 20گرلز پرائمری ادارہ جات کے اساتذہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران نے بھی شرکت کی۔
تمام اساتذہ نے ٹریننگ کے دوران غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ائندہ تعلیمی سیشن کی حکمت عملی تیار کی۔
میزبان ادارہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ناڑہ کوٹ کی صدر معلمہ اور سٹاف نے بھی شرکت کی اور دو دن بھرپور تعاون کیا جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن اور اساتذہ نے شکریہ ادا کیا۔
Elementary & Secondary Education Official
District Kotli Azad Kashmir
23/05/2026

Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Kotli Sarsawa
11100