Muhammadon Educational Complex Kot Addu

Muhammadon Educational Complex Kot Addu

Share

Shaping bright futures with care, discipline and knowledge. Welcome to official page of MUHAMMADON EDUCATIONAL COMPLEX __ your second home of learning.

20/01/2026
14/01/2026

تربیت اولاد کے بارے چالیس اہم گذارشات...!

1:اولاد اللہ کی امانت ہے...اور امانت میں کوتاہی صرف مار پیٹ نہیں...بلکہ تربیت چھوڑ دینا بھی ہے...!

2:بچے وہ نہیں کرتے جو آپ کہتے ہیں...بچے وہ کرتے ہیں جو آپ کرتے ہیں...!

3:نماز کی تلقین سے پہلےگھر میں نماز کا ماحول بنائیں...!

4:حرام لقمہ...! اولاد کے دل سے نورِ ایمان چھین لیتا ہے...!

5:جو والدین اولاد کے لیے دعا نہیں کرتے...وہ اپنی طاقت کا سب سے بڑا ذریعہ کھو دیتے ہیں...!

6:محبت کے بغیر تربیت ظلم ہے...اور تربیت کے بغیر محبت بگاڑ ہے...!

7:ماں کی گود پہلی درسگاہ ہے...اور باپ کا کردار پہلی کتاب...!

8:اولاد کو وقت دیناسب سے قیمتی صدقہ ہے...!

9:موبائل بچے کے ہاتھ میں نہیں...بچے کا مستقبل اس کے ہاتھ میں دے دیتا ہے...!

10:جھوٹ بولنے والے والدین...سچ بولنے والی اولاد پیدا نہیں کر سکتے...!

11:علم سے پہلے ادب سِکھائیں...ادب آ جائے تو علم خود راستہ بنا لیتا ہے...!

12:برا دوست...اولاد کے ایمان کا خاموش قاتل ہوتا ہے...!

13:غصے میں دی گئی نصیحت...اصلاح نہیں...نفرت پیدا کرتی ہے...!

14:ماں باپ کی لڑائیاں...بچوں کے دلوں کو عمر بھر کے لیے زخمی کر دیتی ہیں...!

15:اولاد کو اللہ سے جوڑیں...صرف سزا سے نہیں...محبت سے...!

16:چھوٹی دعائیں...بڑی زندگیاں سنوار دیتی ہیں...!

17:جو والدین کا ادب نہیں سِیکھتا...وہ کسی کا ادب نہیں کر سکتا...!

18:مال کم دیں...کردار زیادہ دیں...!

19:بچوں کے سوال دبانے سے
جہالت ختم نہیں...ضد پیدا ہوتی ہے...!

20:غلطی پر تنہائی میں سمجھانا...اصل تربیت ہے...!

21:نبی ﷺ کی سیرت...اولاد کی بہترین تربیتی کتاب ہے...!

22:ہر خواہش پوری کرنا...اولاد کو مضبوط نہیں...کمزور بناتا ہے...!

23:دین کو سخت بنا کر پیش نہ کریں...دین آسان ہے...ہم مشکل بنا دیتے ہیں...!

24:حلال روزی...! صالح اولاد کی بنیاد ہے...!

25:بے ترتیب زندگی...بے ترتیب کردار پیدا کرتی ہے...!

26:والدین کی گالی...اولاد کی زبان خراب کرتی ہے...!

27:دین جبر سے نہیں...سمجھ سے دل میں اترتا ہے...!

28:اولاد کو ذمہ داری دیں...یہی خود اعتمادی کی کنجی ہے...!

29:بچپن کی صحبت...زندگی کا رخ بدل دیتی ہے...!

30:جو خود نہیں سِیکھتا...وہ صحیح سِکھا نہیں سکتا...!

31:سادگی سِکھائیں...آسائش نہیں...!

32:بچوں کی عزت کریں...وہ عزت کرنا سیکھ جائیں گے...!

33:والدین کا معاف کرنا...اولاد کو سچائی سِکھاتا ہے...!

34:حـــیا...! ایمان کی پہچان ہے...!

35:ہر مسئلے میں...اللہ کو یاد کرنا سِکھائیں...!

36:اولاد کا موازنہ...حسد کا بیج بوتا ہے...!

37:اچھـــا نـــام...! اچھی شناخت کی پہلی سیڑھی ہے...!

38:والدین کا باہمی احترام...اولاد کی خاموش تربیت ہے...!

39:صرف نیک بنانا کافی نہیں...نیکی پر قائم رکھنا بھی حضروری ہے...!

40:اولاد کی سب سے بڑی تربیت...والدین کی اپنی اصلاح ہے...!

Want your school to be the top-listed School/college in Kot Addu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Ward No 14/A, Rehmat Colony
Kot Addu