Siddique Akbar High School

Siddique Akbar High School

Share

A child without Education is like a Bird without wings

23/04/2026
Photos from Siddique Akbar High School's post 23/04/2026

الحمدللہ!
آج صدیق اکبر پبلک ہائی سکول جھنجھن والی میں سالانہ امتحانی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی ایک نہایت پروقار، شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کو ٹرافیاں ، میڈلز اور اسناد دے کر ان کی شب و روز محنت، لگن اور قابلیت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ ننھے ستارے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ادارے کا بھی قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔
محنت کی ہے تو پھل بھی ملے گا ضرور ایک دن،
یہ زندگی کسی کا قرض نہیں رکھتی۔"
تقریب کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے شاندار میجک شو کا اہتمام کیا گیا جس نے بچوں اور حاضرین کو حیرت اور خوشی سے بھر دیا۔ ہر طرف مسکراہٹیں اور خوشیوں کا سماں دیکھنے کو ملا۔
تقریب کے دوران صدیق اکبر پبلک سکول کے بانی و پرنسپل محمد اسماعیل سکھانی صاحب نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت، نظم و ضبط، محنت اور اخلاقیات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو زندگی میں آگے بڑھنے کے سنہری اصول بتائے۔ ان کے قیمتی الفاظ یقیناً بچوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اسی طرح ادارہ ہذا کے قابل اور باصلاحیت طالب علم داؤد اظہر سکھانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہا اور ساتھی طلبہ کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام دیا جو سب کے دلوں کو چھو گیا۔
"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں"
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ، ان کے والدین اور محنتی اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے یہ کامیابیاں ممکن ہوئیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صدیق اکبر پبلک ہائی سکول جھنجھن والی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ہمارے بچوں کو علم، عمل اور اخلاق کے میدان میں نمایاں کامیابیاں عطا کرے۔ آمین

07/04/2026

نرسری تا نہم داخلہ جاری

02/04/2026

🌟 نرسری تا نہم داخلہ جاری!

👩‍🏫 سٹاف: انتہائی تجربہ کار اور محنتی اساتذہ، دنیاوی و دینی تربیت پر خصوصی توجہ۔
🎨 ہم نصابی سرگرمیاں: کھیل، فنون اور تخلیقی پروگرامز۔
💻 جدید تعلیم: کمپیوٹر اور سائنس لیب کے ساتھ عملی تجربات۔
کردار سازی: اخلاق، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتیں۔
🏫 محفوظ ماحول: ہر بچے کی فلاح و ترقی اولین ترجیح۔

31/03/2026

انشاءاللہ یکم اپریل بروز بدھ سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز

21/03/2026

🌙✨ عید مبارک ✨🌙
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس مبارک دن کی حقیقی خوشیاں عطا فرمائے، ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں کامیابیوں کی راہ پر گامزن رکھے۔
تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد!"

Photos from Siddique Akbar High School's post 04/03/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Kot Addu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Jhunjhan Wali
Kot Addu