05/05/2026
پبلک گرامر ہائی سکول کوہلو کے روشن ستارے*
قابلیت کا اعلان، محنت کا اعتراف
کوہلو کی سرزمین سے اٹھے یہ سات نوجوان آج فخر کی علامت بن گئے۔ اے-پی-ایس کوئٹہ اور ژوب میں اسکالرشپ پر سلیکشن محض ایک کامیابی نہیں، یہ ان کی شب بھر کی محنت، اساتذہ کرام کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
احمد شہزاد ولد ڈاکٹر صالح محمد پوادی ، عصمت اللہ ولد عبداللہ جان قلندرانی ، سرفراز ولد ملک خدا بخش پوادی ، سلال احمد ولد ملک غلام محمد خراسانی ، محمد شہزاد ولد محمد نواز بژیانی ، محمد حفیظ ولد آدم خان ڈانگیانی اور عدیل احمد ولد بابو روز محمد لانگھانی — یہ نام اب حوصلے کی پہچان ہیں۔ بیکن ہوم کے ان شاہینوں نے ثابت کر دیا کہ خوابوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
یہ اڑان تو ابھی شروعات ہے۔ منزل آسمان ہے، اور یہ ستارے اس سے بھی آگے جائیں گے۔
انشاءاللہ بیکن ہوم کا یہ کارواں روشنی بکھیرتا رہے گا۔
بہت مبارک ہو شاہینو! کوہلو کو تم پر ناز ہے۔