27/08/2026
کوہستان جیسے دور افتادہ خطے سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم و ادیب مولانا عاطف احمد پٹن پوری نے اپنی مادری زبان میں سیرتِ نبوی ﷺ پر کتاب تصنیف کرکے نہ صرف علم و ادب کی دنیا میں ایک قابلِ قدر مثال قائم کی ہے بلکہ اپنی مادری زبان کے فروغ اور تحفظ کے لیے بھی ایک تاریخی خدمت انجام دی ہے۔ ان کی یہ علمی و ادبی کاوش اس امر کا روشن ثبوت ہے کہ محدود وسائل اور دشوار حالات کے باوجود عزم، محبتِ رسول ﷺ اور علمی لگن انسان کو قومی سطح پر نمایاں مقام دلا سکتی ہے۔ ان کی یہ گراں قدر تصنیف پاکستان کے صدارتی ایوارڈ کی مستحق قرار پانا پورے کوہستان کے لیے باعثِ فخر اور ہماری مادری زبان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ یقیناً یہ کتاب سیرتِ طیبہ ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری مادری زبان کے فروغ، تحفظ اور آئندہ نسلوں تک منتقلی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ ہم مولانا پٹن پوری کی اس بے مثال علمی و ادبی خدمت پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہمیں فخر ہے کہ مولانا صاحب ہمارے سکول قراقرم انٹرنیشنل پبلک سکول کا حصہ ہے اور اپنے وسیع تر علم سے ہمارے طلباء کو مستفید کررہے ہیں