Yousafzai Students Organization KUST

Yousafzai Students Organization KUST Official page of Yousafzai Students Organization (YSO KUST).

🎓🌟 یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کی جانب سے دلی مبارکباد 🌟🎓یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کی جانب سے اپنے ہونہار اور ...
04/09/2026

🎓🌟 یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کی جانب سے دلی مبارکباد 🌟🎓
یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کی جانب سے اپنے ہونہار اور قابلِ فخر ساتھی زیاد احمد کو ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (DPT) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🩺🎓

زیاد احمد کا تعلق مردان سے ہے اور انہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) سے اپنی ڈگری مکمل کی۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا ثمر ہے، جبکہ والدین کی دعائیں اور قربانیاں بھی اس کامیابی میں اہم کردار رکھتی ہیں۔ ❤️

ہمیں اپنے اس قابل گریجویٹ پر فخر ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر زیاد احمد کو مستقبل میں مزید کامیابیاں، عزت اور سربلندی عطا فرمائے اور انہیں اپنے علم و ہنر کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ 🤲🏻❤️

🌟 مبارک ہو ڈاکٹر زیاد احمد! 🩺🎓

#یوسفزئی #کامیابی #فخر

یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کی جانب سے اپنے ہونہار ساتھی عزیر معاذ کو ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (DPT) کی ڈگری کامیابی سے...
03/09/2026

یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کی جانب سے اپنے ہونہار ساتھی عزیر معاذ کو ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (DPT) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عزیر معاذ کا تعلق ملاکنڈ سے ہے اور انہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KUST) سے اپنی ڈگری مکمل کی۔

یہ شاندار کامیابی ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا ثمر ہے، جبکہ ان کے والدین کی دعائیں اور قربانیاں بھی اس کامیابی میں بنیادی کردار رکھتی ہیں۔ پوری یوسفزئی برادری کو اپنے اس ہونہار گریجویٹ پر فخر ہے۔

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عزیر معاذ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں اپنے علم و ہنر کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ 🤲🏻
د عزیر معاذ بریا د ټولې یوسفزئی برادری ویاړ دی! ❤️
🌟 مبارک ہو ڈاکٹر عزیر معاذ! 🩺🎓

📢 یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (YSO) KUST کا اظہارِ یکجہتی ✊یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (YSO) KUST، شعبۂ الائیڈ ہیلتھ سائنس...
13/06/2026

📢 یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (YSO) KUST کا اظہارِ یکجہتی ✊
یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (YSO) KUST، شعبۂ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی جانب سے اپنے جائز حقوق، رجسٹریشن اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے جاری پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ اپنے مستقبل، پیشہ ورانہ شناخت اور تعلیمی حقوق کے لیے ایک جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔ YSO KUST اس مشکل وقت میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی بھرپور تائید کرتی ہے۔

ہم YSO کے تمام عہدیداران، ممبران اور یوسفزئی طلبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھرپور ساتھ دیں اور ان کی آواز کو مضبوط بنائیں۔

طلبہ کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ہم ہر جائز مطالبے کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
معاذ اللہ تاران
جنرل سیکرٹری
یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (YSO) KUST)



















#یکجہتی

#احتجاج
#تعلیم
#انصاف

یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کا اظہارِ یکجہتی ✊یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST، شعبۂ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کے ج...
07/06/2026

یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST کا اظہارِ یکجہتی ✊
یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST، شعبۂ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کے جائز مطالبات اور رجسٹریشن کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ طلبہ کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مستقبل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم اس پرامن جدوجہد میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
آپ کی آواز، ہماری آواز۔
آپ کی جدوجہد، ہماری جدوجہد۔

یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن KUST

02/05/2026

آج کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کوہاٹ کی تمام سوسائٹیز، فیڈریشنز اور کمیونٹیز کے صدور کی ایک اہم میٹنگ، کسٹ نرسنگ کمیونٹی کی دعوت پر منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں نرسنگ کمیونٹی نے اپنے درپیش مسائل، خصوصاً پاکستان نرسنگ کونسل (PNC) کے ساتھ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کے مسئلے کو تفصیل سے پیش کیا۔ کسٹ نرسنگ کمیونٹی نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔۔۔ متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے رابطے کیے گئے، حتیٰ کہ مسلسل احتجاج بھی کیا گیا مگر تاحال مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔
اس موقع پر نرسنگ کمیونٹی نے اپنا مسئلہ تمام سوسائٹیز اور فیڈریشنز کے حوالے کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں۔ تمام صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ مسئلہ اب صرف نرسنگ طلبہ کا نہیں بلکہ پوری یونیورسٹی کے ہر طالب علم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔
میٹنگ کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام سوسائٹیز، فیڈریشنز اور کمیونٹیز مل کر ایک مؤثر اور مضبوط لائحہ عمل تیار کریں گی تاکہ اس مسئلے کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا جا سکے اور جلد از جلد حل یقینی بنایا جا سکے.

یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کسٹ

📢 پریس ریلیزیوسفزئی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کسٹ کی جانب سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کل سے فزیکل کلاسز کے...
20/04/2026

📢 پریس ریلیز

یوسفزئی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کسٹ کی جانب سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کل سے فزیکل کلاسز کے باقاعدہ آغاز کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مثبت اور بروقت اقدام ہے جو طلباء کے تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس اہم فیصلے پر یوسفزئی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کسٹ کے صدر سمیت مختلف طلباء تنظیموں، سوسائٹیز اور فیڈریشنز نے یونیورسٹی کے معزز رجسٹرار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

ہم پُرامید ہیں کہ فزیکل کلاسز کی بحالی سے نہ صرف طلباء کے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ سیکھنے کے عمل، باہمی رابطے اور عملی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا، جو ایک معیاری تعلیمی نظام کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

مزید برآں، ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی طلباء کے بہترین مفاد میں ایسے اقدامات جاری رکھیں گے اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

منجانب:
وائس پریزیڈنٹ فہیم خان
یوسفزئی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کسٹ

جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہیں کہ دو دن قبل ہم نے  یونیورسٹی انتظامیہ کو فزیکل کلاسز کے حوالے سے مہلت دی تھی جو آج ختم ہو گئ...
15/04/2026

جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہیں کہ دو دن قبل ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو فزیکل کلاسز کے حوالے سے مہلت دی تھی جو آج ختم ہو گئی۔ اس سلسلے میں آج تمام سوسائٹیز کی انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ میٹنگ ہوئی، جس میں یوسفزئی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کسٹ کی نمائندگی *وائس پریزیڈنٹ فہیم خان* نے کی۔ جس میں ہمیں آگاہ کیا گیا کہ HODs اور Deans کی مشاورت سے پیر سے فزیکل کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم، باضابطہ نوٹیفکیشن جمعہ تک جاری کیا جائے گا تاکہ حکومتی صورتحال واضح ہو سکے۔
ہم نے بھی انتظامیہ کو جمعہ تک کا وقت دے دیا ہے۔ مزید یہ کہ تمام امتحانات کو ری شیڈول کیا جائے گا، جبکہ *فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے امتحانات منسوخ کروا دیے گئے ہیں۔*
اگر پیر کو دیگر جامعات کھلتی ہیں تو کوہاٹ یونیورسٹی میں بھی کلاسز شروع ہوں گی، بصورت دیگر حکومتی ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

.



Address

KUST Kohat University Of Science And Technology Kohat
Kohat
26010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yousafzai Students Organization KUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share