21/08/2026
ہونہار اسکالرشپ کے حوالے سے اہم پیش رفت
الحمدللہ! ہنگو اسٹوڈنٹ سوسائٹی کی جانب سے انفارمیشن سیکریٹری عاصم حیدر اور ہونہار اسکالرشپ کمیٹی کے معزز اراکین نے قومی اسمبلی اور پاک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں مختلف وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کی گئیں۔
ملاقاتوں کے دوران ہونہار اسکالرشپ کے زیرِ التوا مسئلے کو خصوصی طور پر زیرِ بحث لایا گیا اور طلبہ کے ہونہار اسکالرشپ چیکس کے اجرا کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
الحمدللہ، اس معاملے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد طلبہ کے ہونہار اسکالرشپ چیکس جاری کیے جائیں گے۔ 🤲
ہنگو اسٹوڈنٹ سوسائٹی طلبہ کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
ہنگو اسٹوڈنٹ سوسائٹی — طلبہ کی آواز، طلبہ کے حقوق۔ ❤️