03/12/2025
Strict action should be taken!
This page is created for the students of govt. college of nursing kohat...
all information u can get.
03/12/2025
Strict action should be taken!
27/07/2025
Mandatory to check these things 👋...
25/07/2025
ایک نرس ڈین بن سکتا ہے — تاریخ خود گواہ ہے
حالیہ دنوں میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) کی جانب سے نرسنگ ڈائریکٹر کو ڈین (ایڈیشنل چارج) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس پر بدقسمتی سے کچھ طبی حلقوں (ڈاکٹرز) کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔ اس فیصلے کی مخالفت صرف اس بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ تقرر پانے والا فرد پیشے کے لحاظ سے ایک نرس ہے، حالانکہ ان کی علمی اور انتظامی قابلیت میں کوئی کمی نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ایک نرس کو ڈین کیسے مقرر کیا جا سکتا ہے؟ لیکن سوال یہ ہونا چاہیے: نرس کیوں نہیں؟
آئیے دنیا میں صحت کے بین الاقوامی معیار کی سب سے معتبر تنظیم جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل ایکریڈیٹیشن (JCIA) کی طرف چلتے ہیں۔ یہ عالمی ادارہ 1994 میں جوائنٹ کمیشن USA نے قائم کیا جو دنیا بھر کے ہسپتالوں کے معیار اور مریضوں کی حفاظت کا جائزہ لیتا ہے۔ اور اس کا پہلا چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کون تھا؟
ڈاکٹر کیرن ایچ ٹمنز — ایک نرس تھی۔(Dr. Karen H. Timmon)
انہوں نے کنیکٹیکٹ یونیورسٹی(University of Connecticut) سے نرسنگ میں بیچلر آف سائنس (BSN) کی ڈگری حاصل کی اور بعد ازاں عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں شاندار قیادت کے فرائض سر انجام دیے۔ وہ 1999 سے 2010 تک JCIA کی سی ای او رہی اور ان کے دور میں یہ ادارہ 100 سے زائد ممالک میں ہسپتالوں کو ایکریڈیٹ کرنے لگا۔ ان کی قیادت نے عالمی معیار کی صحت کی پالیسیوں کو متعارف کرایا۔ وہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں اور مختلف بین الاقوامی عہدوں پر فائز رہی ہیں۔
جب ایک نرس JCIA جیسے عالمی ادارے کی سربراہی کر سکتی ہے، تو ایک نرس کسی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن کا ڈین کیوں نہیں بن سکتا؟
LRH کے موجودہ نرسنگ ڈائریکٹر کو بطور ڈین اضافی چارج دینا ایک معمولی انتظامی فیصلہ نہیں، بلکہ قابلیت اور اہلیت کی پہچان ہے۔ وہ بی ایس این (BSN)، ایم ایس این (MSN)، اور نرسنگ میں پی ایچ ڈی (PhD) کی ڈگری رکھتے ہیں۔ ان کی علمی اسناد، قیادت کا تجربہ، اور صحت کے شعبے میں خدمات اس عہدے کےلیے انہیں مکمل طور پر اہل بناتا ہیں۔
صحت کے شعبے میں قیادت کا انحصار اس بات پر نہیں کہ آپ "فزیشن" یا "سرجن" ہیں، بلکہ اس کا تعین علم، مہارت، وژن اور قیادت کی صلاحیت سے ہوتا ہے۔ علمی اور انتظامی برتری کسی ایک پیشے کی میراث نہیں۔ چاہے کوئی ڈاکٹر ہو، نرس، فارماسسٹ یا کوئی اور ہیلتھ پروفیشنل — قیادت کے لیے معیار صرف مہارت، تعلیم اور لگن ہونے چاہیے۔
یہ دور بین الشعبہ جاتی اشتراک (interdisciplinary collaboration) کا ہے، نہ کہ پیشہ ورانہ تفریق کا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نرسز کو صرف تیماردار کے طور پر نہ دیکھیں، بلکہ انہیں محقق(Researcher)، استاد، پالیسی ساز اور رہنما کے طور پر بھی تسلیم کریں۔
لہٰذا نرس کو ڈین بنانے پر سوال اٹھانے کے بجائے، اس فیصلہ کو جامع اور ترقی پسندانہ قیادت کی جانب ایک خوش آئند قدم تسلیم کرنا چاہیے۔
اگر ایک نرس JCIA کی سربراہی کر سکتا ہے، تو وہ LRH کا ڈین بھی بن سکتا ہے.
New selected students can ask anything any information they needed 🙂 Welcome to PHSA GCON kohat
All nursing studens of GCON kohat old or new can follow and post here if any sorts of problem they face..