Department of Urdu Language & Literature, KUST

Department of Urdu Language & Literature, KUST

Share

This is official page of the Department of Urdu Language & Literature, Kohat University

16/09/2025

Last Date to Apply: September 29, 2025

Photos from Department of Urdu Language & Literature, KUST's post 16/09/2025
Photos from Kohat University of Science & Technology KUST's post 16/09/2025

جامعہ کوہاٹ میں شعبہ اردو زبان و ادب کا پہلا بورڈ آف اسٹڈیز اجلاس، نصاب و کورس اسٹرکچر کی منظوری

جامعہ کوہاٹ کے شعبہ اردو زبان و ادب کا پہلا بورڈ آف اسٹڈیز اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس نے کی۔ اجلاس میں بی ایس اردو پروگرام کے نصاب، کورس اسٹرکچر اور اسکیم آف اسٹڈیز کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
اجلاس کے آغاز پر وائس چانسلر نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا اور شعبہ اردو کے قیام و فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے انچارج چیئرمین ڈاکٹر محمد آیاز کی کاوشوں پر اظہارِ تشکر کیا۔ بعد ازاں، ڈاکٹر آیاز نے میٹنگ ایجنڈا پیش کیا، جس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر سفارشات کی روشنی میں منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ممتاز ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر (ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، آرٹس و ہیومینیٹیز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق (نمل یونیورسٹی اسلام آباد)، اور پروفیسر ڈاکٹر ناہید قمر (فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی) شامل تھے۔ جامعہ کوہاٹ کی نمائندگی ڈاکٹر عطا اللہ جان، محمد ہارون، ڈاکٹر صبیح الحسن اور محمد ذیشان نے کی، جبکہ ملحقہ کالجز سے بی بی زینب (گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ)، ڈاکٹر حسین محمود اور سجاد احمد (گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ) اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں بی ایس اردو کے کورسز اور کریڈٹ آورز پر سیر حاصل بحث کی گئی، اور ان میں ضروری ترامیم کے بعد انہیں موجودہ تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے منظور کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر شرکائے اجلاس نے ڈاکٹر محمد آیاز کو جامع اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب سازی پر خراجِ تحسین پیش کیا، اور وائس چانسلر کی قیادت میں اردو زبان کے فروغ، تدریسی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں کو خطے کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔

16/09/2025

داخلہ اعلان سمسٹر خزان ۲۰۲۵

کوہاٹ یونیورسٹی میں بی ایس اردو کا اجرا ہوچکا ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات
کو بہت بہت مبارک ہو۔

ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے لئے اے ائی لیب، ڈیجٹل لائبریری، ریڈنگ روم، اور اآن لائن ویڈیو کانفرنسگ سمیت جدید سہولیات دستیاب ہیں، جس سے سٹوڈنٹس کے تعلیمی سرگرمیوں پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

نیز سٹوڈنٹس کو مختلف وظائف، و سکالرشپ دی جائیگی۔

ڈاکٹر محمد آیاز

داخلہ اعلان سمسٹر خزان ۲۰۲۵

کوہاٹ یونیورسٹی میں بی ایس اردو کا اجرا ہوچکا ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات
کو بہت بہت مبارک ہو۔

ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کے لئے اے ائی لیب، ڈیجٹل لائبریری، ریڈنگ روم، اور اآن لائن ویڈیو کانفرنسگ سمیت جدید سہولیات دستیاب ہیں، جس سے سٹوڈنٹس کے تعلیمی سرگرمیوں پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

نیز سٹوڈنٹس کو مختلف وظائف، و سکالرشپ دی جائیگی۔

Photos from Department of Urdu Language & Literature, KUST's post 16/09/2025

کوہاٹ یونیورسٹی میں “شعبہ اردو زبان و ادب” کا قیام

کوہاٹ یونیورسٹی میں “شعبہ اردو زبان و ادب” کا قیام عمل میں اچکا ہے۔ اردو مخض ایک زبان نہیں بلکہ ہماری قومی ورثہ اور پاکستان کی پہچان ہے۔ فال سیمسٹر 2025 کیلئے داخلوں کا اجراء ہوچکا ہے۔ بی ایس اردو میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ ستمبر 29 ہے۔
افتتاحی تقریب میں وائیس چانسلر، کسٹ، پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام اباد (مہمانِ خصوصی)، پروفیسر ڈاکٹر شفیق انجم، نمل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ناہید قمر، وفاقی اردو یونیورسٹی، ڈاکٹر ایم۔ حُسین، سجاد احمد، بی بی زینب اور کسٹ کے فیکلٹی اور سٹاف نے شرکت کی ۔
بی ایس (BS)کے علاوہ طلباء وطالبات کیلئے ایک سنہری موقع ہے کہ گھر بیھٹے آن لائن پروگرام کے ذریعے ODL میں داخلہ لیکر اپنے نشست یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر محمد آیاز
چئیرپرسن
شعبہ اردو زبان و ادب، کسٹ

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

Indus Highway, Khyber Pakhtunkhwa
Kohat
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00