علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel

علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel علمائے درہ آدم خیل (اخوروال، زرغن خیل، طورچھپر، شیراکی، بوستی خیل) کا علمی و فکری ترجمان، آفیشل فیس بک پیج "علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel"

27/09/2026

ختمِ نبوت ہمارا ایمان، ہماری ذمہ داری!

درہ آدم خیل میں ختمِ نبوت "صلی اللّٰہ علیہ وسلّم" کے حوالے سے خصوصی پروگرام

4 اکتوبر، بروز اتوار
عباس چوک، درہ آدم خیل

تمام لوگوں سے شرکت کی خصوصی اپیل، اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور متعلقین کو بھی ساتھ لائیں۔

منجانب: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت درہ آدم خیل
AWAZ e DARRA ADAM KHEL
FATA Express

🌿 الحمدللہ! شعور بیدار ہو رہا ہے، ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے 🌿علمائے درہ آدم خیل کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے منشیات س...
27/09/2026

🌿 الحمدللہ! شعور بیدار ہو رہا ہے، ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے 🌿

علمائے درہ آدم خیل کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے منشیات سے آگاہی پروگرام کا ایک خوبصورت ثمر سامنے آیا ہے۔

الحمدللہ! قوم کالا خیل نے مقامی سطح پر ایک مضبوط اور واضح عزم کا اظہار کیا ہے کہ پورے قوم کالا خیل میں منشیات کے استعمال، خرید و فروخت اور اس کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کے لیے اجتماعی کردار ادا کیا جائے گا۔

یہ صرف ایک اعلان نہیں، بلکہ اپنی نوجوان نسل، اپنے گھروں اور اپنے معاشرے کے مستقبل کی حفاظت کا عہد ہے۔

🤝 اگر ہر قوم، ہر محلے اور ہر علاقے کے ذمہ دار لوگ اسی طرح آگے بڑھیں تو ان شاء اللہ ہمارا درہ آدم خیل منشیات سے پاک اور ہماری نوجوان نسل محفوظ ہو سکتی ہے۔

📢 آئیں! اس عزم کو ہر گھر تک پہنچائیں اور منشیات کے خلاف شعور کی اس مہم کو مضبوط کریں۔

🌱 منشیات سے پاک درہ آدم خیل — محفوظ نسل، روشن مستقبل!




27/09/2026

آپ کا کمنٹ، آپ کی سوچ اور آپ کی تربیت کا آئینہ ہوتا ہے!
ہر وقت تنقید برائے تنقید، خصوصاً علماء، جمعیت علماء اسلام یا کسی دینی جماعت سے وابستہ افراد کے لیے، مناسب رویہ نہیں۔
اچھی بات کی تائید کریں، اچھے کام کی حوصلہ افزائی کریں، اور اختلاف بھی ادب، حکمت اور خیرخواہی کے ساتھ کریں۔
قائدِ جمعیت کا یہ ویڈیو پیغام ہر کارکن کے لیے قابلِ غور ہے۔
آئیے! تنقید برائے تنقید کا کلچر ختم کریں، اچھائی کو سراہیں، مثبت بات کو آگے بڑھائیں اور اپنے الفاظ سے اپنی تربیت اور اپنے ادارے کی ترجمانی کریں۔
یاد رکھیں: آپ کا ایک کمنٹ کسی کی حوصلہ افزائی بھی بن سکتا ہے اور دل آزاری بھی—انتخاب آپ کے ہاتھ میں ہے!

درہ آدم خیل کے تمام کھیلوں کے منتظمین، ٹورنامنٹ کرانے والے بھائیوں اور کھیلوں سے وابستہ تمام حضرات سے ایک عاجزانہ گزارش ...
26/09/2026

درہ آدم خیل کے تمام کھیلوں کے منتظمین، ٹورنامنٹ کرانے والے بھائیوں اور کھیلوں سے وابستہ تمام حضرات سے ایک عاجزانہ گزارش ہے۔
ان شاء اللہ 4 اکتوبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر تیسری سالانہ جلسۂ ختمِ نبوت زیرِ اہتمام عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت منعقد ہو رہا ہے۔
ہم آپ سے خصوصی درخواست کرتے ہیں کہ 4 اکتوبر کو کرکٹ، فٹبال یا کسی بھی کھیل کا میچ یا ٹورنامنٹ نہ رکھیں۔
ہمارے نوجوان کھیلوں کی مصروفیت کی وجہ سے اس عظیم دینی اجتماع سے محروم نہ ہوں۔ انہیں موقع دیں کہ وہ بھرپور تعداد میں جلسۂ ختمِ نبوت میں شرکت کریں۔
بھائیو! کھیل ایک دن مؤخر ہو سکتا ہے، لیکن عقیدۂ ختمِ نبوت ہماری دینی اساس اور بنیادی عقیدہ ہے۔ اس عقیدے کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اور ایک خاص گزارش اپنے نوجوان کھلاڑی بھائیوں سے بھی ہے:
جس طرح آپ اجتماعی طور پر ایک ٹیم بن کر میچ کھیلتے ہیں، ایک ٹورنامنٹ میں اجتماعی طور پر حصہ لیتے ہیں، اسی طرح 4 اکتوبر کو بھی اجتماعی طور پر اپنی ٹیمیں بنا کر جلسہ گاہ کا رخ کریں۔
جس جذبے کے ساتھ آپ کھیل کے میدان کو آباد کرتے ہیں، اسی جذبے کے ساتھ جلسۂ ختمِ نبوت کی جلسہ گاہ کو بھی آباد کریں۔
لہٰذا کھیلوں کے تمام منتظمین سے اپیل ہے کہ 4 اکتوبر کا دن ختمِ نبوت کے نام کر دیں، اپنے میچ مؤخر کریں، اور اپنے نوجوانوں کو جلسے میں شرکت کا موقع دیں۔

آپ کا یہ تعاون ایک عظیم دینی مقصد میں آپ کی شرکت ہوگا۔

آئیں! 4 اکتوبر کو اجتماعی طور پر جلسۂ ختمِ نبوت میں شریک ہوں، اپنی شرکت سے اس اجتماع کو آباد کریں، اور اپنے عقیدے سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔
جزاکم اللہ خیراً۔

25/09/2026

ماشاءاللہ آج مشترکہ شپلکی وال فٹ بال گراؤنڈ میں 4 اکتوبر بروز اتوار بعد نمازِ ظہر عباس چوک ختم نبوت کانفرنس کے بارے میں بھائی عابد صاحب اعلان کر رہے ہے
شکریہ محترم صاحب

25/09/2026

🌿 منشیات سے پاک ہمارا درہ آدم خیل 🌿

آج عجَب خان آڈیٹوریم، درہ آدم خیل ڈگری کالج میں علمائے درہ آدم خیل کے زیرِ اہتمام دی لائف سیور اور DAK ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے اہم آگاہی پروگرام منعقد ہوا۔

🎙️ مولانا مفتی شاہ نواز صاحب نے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے منشیات کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کیا اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے والدین، علماء اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

🤝 آئیں عہد کریں: منشیات سے پاک درہ آدم خیل، محفوظ نسل اور روشن مستقبل! 🌱

📢 اس پیغام کو آگے بڑھائیں، کیونکہ ایک محفوظ نوجوان، ایک محفوظ خاندان کی بنیاد ہے۔



25/09/2026
25/09/2026

ان شاءاللہ 4 اکتوبر بروز اتوار بعد نمازِ ظہر

24/09/2026

ان شاءاللہ 4 اکتوبر بروز اتوار بعد نمازِ ظہر
میدان سجے گا

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علمائے درہ آدم خیل/ Ulama-e-Darra Adam Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share