24/09/2026
دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب
شائننگ اسٹار ماڈل سکول اینڈ کالج کے سینئر سٹاف ممبر محترم احتشام الحق کے دادا جان اور کلاس ہشتم کی طالبہ فہیرہ عتیق کی والدہ محترمہ کی وفات پر آج سکول اسمبلی میں دونوں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کی گئی۔اس موقع پر اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے، جبکہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔