21/05/2026
ملک محیط خان صاحب!
بحیثیتِ نرسنگ طلبہ کے نمائندے ہم آپ کی عزت اور قدر کرتے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حقیقت کو نظر انداز کرکے جھوٹا کریڈٹ دینا طلبہ کی جدوجہد کے ساتھ ناانصافی ہے۔
جب نرسنگ طلبہ سڑکوں پر تھے، احتجاجوں میں تھے، دھرنوں میں بیٹھے تھے، شدید گرمی اور مشکلات برداشت کر رہے تھے، اُس وقت کون ان کے ساتھ کھڑا تھا؟
کیا کسی نے ان طلبہ کی مالی مدد کی؟
کیا کسی نے ایک روپے کا بھی تعاون کیا؟
کیا کسی نے پوچھا کہ یہ طلبہ اپنے خرچ پر اتنی بڑی جدوجہد کیسے چلا رہے ہیں؟
حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں کے نام آج لیے جا رہے ہیں، انہوں نے نہ عملی طور پر ساتھ دیا، نہ مالی مدد کی، اور نہ ہی ایک پوسٹ کے ذریعے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آج کامیابی کے بعد کریڈٹ لینے کی کوشش کرنا انتہائی افسوسناک اور ناکام سیاست کے سوا کچھ نہیں۔
یہ کامیابی صرف اور صرف نرسنگ طلبہ کی قربانیوں، اتحاد، صبر، اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ لہٰذا خدارا ایسی سیاست سے گریز کریں جو صرف اپنی تشہیر کیلئے طلبہ کی محنت استعمال کرے۔
ہم حقائق جانتے ہیں، اور عوام بھی سب دیکھ رہی ہے۔
برائے مہربانی اپنی عزت کو ایسی ناکام سیاست کی نذر نہ کریں۔
بانی صدر عاصم وزیر
کسٹ نرسنگ کمیونیٹی
16/05/2026
📢 کسٹ نرسنگ کمیونٹی کی جانب سے اہم اطلاع
نام: عرفان اللہ
ایزی پیسہ اکاؤنٹ: 03229554504
واٹس ایپ نمبر: 0308 9228078
عہدہ: فنانس سیکرٹری، کسٹ نرسنگ کمیونٹی
ڈیپارٹمنٹ: بی ایس این آٹھواں سمسٹر
تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کو واضح طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ مالی معاملات یا کسی بھی ہنگامی فنڈ کے سلسلے میں صرف مسٹر عرفان اللہ ہی مجاز شخص ہیں۔
لہٰذا، براہِ کرم کسی بھی دوسرے فرد کو کسی قسم کی رقم یا فنڈ فراہم نہ کریں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
پیٹرن ان چیف و ترجمان
خیام افریدی
کسٹ نرسنگ کمیونٹی
15/05/2026
ہم فواد خٹک کا بھی دل کی گہرائیوں سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کے لیے نہایت خلوص، سنجیدگی، اور مسلسل محنت کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
آپ نے ایک گمنام سپاہی کی طرح ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، ہماری رہنمائی کی، اور طلبہ کے مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کامیابی میں بہت سے لوگوں نے تعاون کیا، لیکن ملک حبیب نور اورکزئی کی کاوشوں اور انتھک محنت نے اس جدوجہد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
آپ کی فکر مندی، تعاون، اور خاموش خدمت نرسنگ کمیونٹی ہمیشہ عزت اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔ آپ نے ہر مرحلے پر طلبہ کی آواز بن کر ساتھ دیا، جس پر پوری کسٹ نرسنگ کمیونٹی آپ کی بے حد مشکور ہے۔
آج اس اہم کامیابی کے موقع پر ہم آپ کو دلی مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت، اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
بانی صدر عاصم وزیر
کسٹ نرسنگ کمیونٹی، کوہاٹ یونیورسٹی
15/05/2026
پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس
Kohat University of Science and Technology کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب نے جس خلوص، سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن صرف ایک انتظامی کامیابی نہیں بلکہ سینکڑوں طلباء کے مستقبل، ان کے خوابوں اور ان کی محنت کی بقا کی جنگ تھی، جسے وائس چانسلر صاحب نے اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھ کر حل کیا۔
جب نرسنگ طلباء شدید ذہنی دباؤ، غیر یقینی صورتحال اور مایوسی کا شکار تھے، اس وقت وائس چانسلر صاحب نے نہ صرف ان کی آواز سنی بلکہ ان کے مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات بھی کیے۔ انہوں نے ہر فورم پر نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مؤقف کو مضبوط انداز میں پیش کیا اور پاکستان نرسنگ کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کے تمام مراحل کو سنجیدگی سے آگے بڑھایا۔
ان کی قیادت میں یونیورسٹی انتظامیہ نے مسلسل کوششیں جاری رکھیں، متعدد اجلاس منعقد کیے گئے، ضروری تقاضے پورے کیے گئے، فیکلٹی، اکیڈمک اور انتظامی معاملات کو بہتر بنایا گیا اور ہر وہ اقدام اٹھایا گیا جو نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کے لیے ضروری تھا۔ یہ سب وائس چانسلر صاحب کی دور اندیشی، تعلیمی وژن اور طلباء دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب نے ثابت کیا کہ ایک عظیم قائد صرف ادارے نہیں چلاتا بلکہ اپنے طلباء کے خوابوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ ان کی شب و روز محنت، مثبت سوچ اور بروقت فیصلوں کی بدولت آج نرسنگ ڈیپارٹمنٹ باقاعدہ رجسٹر ہو چکا ہے، جو کوہاٹ یونیورسٹی کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔
نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے لیے پاکستان نرسنگ کونسل سے نشستوں کی منظوری اور رجسٹریشن کا حصول ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کا سہرا وائس چانسلر صاحب، ڈائریکٹر اکیڈمکس اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے کوہاٹ اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔
KUST Nursing Community وائس چانسلر صاحب کی ان بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی قیادت، خلوص اور محنت کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے گی۔ یقیناً ان کا نام ان شخصیات میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا جنہوں نے طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے عملی کردار ادا کیا اور ناممکن کو ممکن بنا دیا۔
اللہ تعالیٰ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب کو مزید کامیابیاں،
عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
بانی صدر عاصم وزیر
کسٹ نرسنگ کمیونٹی
Deputy Commissioner Kohat DPO Kohat Kohat University of Science & Technology KUST
14/05/2026
ہم سابقہ چیئرمین نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ طلبہ کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھا اور ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔
انہوں نے پہلی بار ہمارے لیے وہ کام کر دکھایا جو اس سے پہلے کوئی نہ کرسکا۔ ان کی قیادت، محنت، اور خلوص نے نرسنگ طلبہ میں نئی امید پیدا کی۔ ڈاکٹر فرمان اللہ صاحب نے ہمیشہ طلبہ کو اپنے بچوں کی طرح سمجھا، ان کی رہنمائی کی، اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔
آج نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی کامیابی اور رجسٹریشن کے اس اہم موقع پر ہم انہیں خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، خلوص، اور طلبہ دوستی کا بھی نتیجہ ہے۔
کسٹ نرسنگ کمیونٹی ان کی بے لوث خدمات اور مخلصانہ کردار کو ہمیشہ عزت اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، خوشیاں، اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
بانی صدر عاصم وزیر
کسٹ نرسنگ کمیونیٹی، کوہاٹ یونیورسیٹی
14/05/2026
ہم ایم پی اے کرک Farah Khan کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے نرسنگ طلبہ کے مسئلے کو نہ صرف سنجیدگی سے لیا بلکہ ایک بہادر اور ذمہ دار نمائندہ ہونے کا ثبوت بھی دیا۔
وہ پہلی خاتون رہنما ہیں جنہوں نے ہماری آواز کو صوبائی اسمبلی تک پہنچایا، ہمارے حق میں مؤثر انداز میں بات کی، اور نرسنگ طلبہ کے مستقبل کے لیے ہمارا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔ ان کی جرات، خلوص، اور مسلسل حمایت نے طلبہ میں امید اور حوصلہ پیدا کیا۔
کسٹ نرسنگ کمیونٹی ان کی ان مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی اور ان کے اس کردار کو ایک مثبت مثال کے طور پر یاد رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی، اور عوام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
بانی صدر عاصم وزیر
کسٹ نرسنگ کمیونیٹی، کوہاٹ یونیورسیٹی