گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ

  • Home
  • Pakistan
  • Kohat
  • گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ

گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ Our school fosters young minds, aged 5-11, in a nurturing environment. We emphasize academic excellence, creativity, and social growth.

محترم والدین السلام علیکم!آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ اپنے بچوں کو کورس کے لئے کاپیاں آپ نا خریدیں بلکہ یہ کاپیاں موسم گرما...
22/07/2026

محترم والدین السلام علیکم!
آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ اپنے بچوں کو کورس کے لئے کاپیاں آپ نا خریدیں بلکہ یہ کاپیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آپ کے بچوں کو اسکول کی طرف سے بالکل مفت فراہم کی جائیں گی.
مزید یہ کہ ہمارے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ میں داخلے ابھی بھی جاری ہیں اگر آپ کے گھر میں 4 سال سے زائد عمر کا بچہ موجود ہے تو آپ صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک آ کر بچے کو داخل کروا سکتے ہیں.
پریپ (کچی کلاس) میں داخل ہونے والے بچوں کے لئے بھی تمام ضروری اشیا مفت فراہم کی جائیں گی.
مزید معلومات کے لئے نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں. 03332750601
شکریہ

🎓 نئے داخلے جاری ہیں!اپنے بچے کے روشن مستقبل کا آغاز آج ہی کریں! 🌟محترم والدین! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہصوبائی حک...
20/07/2026

🎓 نئے داخلے جاری ہیں!
اپنے بچے کے روشن مستقبل کا آغاز آج ہی کریں! 🌟
محترم والدین! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران نئے داخلوں کی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں نئے داخلوں کے لیے کھلا رہے گا۔
🕖 اوقاتِ کار:
صبح 7:00 بجے سے 11:00 بجے تک
ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ تشریف لائیں اور اپنے بچے کو ایک ایسے تعلیمی ادارے میں داخل کروائیں جہاں تعلیم کے ساتھ تربیت، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
🎁 داخلے کے ساتھ بالکل مفت!
✅ تمام درسی کتابیں
✅ تختی
✅ رجسٹر
✅ پنسل، شارپنر، ریزر اور دیگر بنیادی تعلیمی سامان
🌈 خصوصی تحفہ برائے نرسری کلاس!
نرسری میں داخل ہونے والے ہر بچے کو اعلیٰ معیار کی Practice Book بھی فراہم کی جائے گی، جو لکھائی بہتر بنانے، حروف کی پہچان اور ابتدائی تعلیم کو آسان اور دلچسپ بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
🌟 کیوں منتخب کریں گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ؟
🏆 کلسٹر میں مسلسل نمایاں تعلیمی کارکردگی
📚 بہترین کامیابی کا ریکارڈ
👨‍🏫 تجربہ کار، تربیت یافتہ اور مخلص اساتذہ
☀️ سولر سسٹم سے آراستہ اسکول
🚰 صاف پینے کا پانی اور بچوں و بچیوں کے لیے علیحدہ باتھ رومز
👨‍👩‍👧 والدین سے مستقل رابطہ اور بچوں کی تعلیمی پیش رفت سے بروقت آگاہی

📌 لہٰذا اپنے بچے کے مطلوبہ کاغذات کے ہمراہ آج ہی تشریف لائیں اور اس کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
ہمیں آپ کے اعتماد کا انتظار ہے۔ 🌹
منجانب:
گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ

محترم والدین السلام علیکم!جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے اور صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی می...
08/06/2026

محترم والدین السلام علیکم!
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے اور صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں "سمر کیمپ" کا انعقاد بھی ہو چکا ہے.
لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ نئے داخلوں کی مہم بھی زور وشور سے جاری ہے. لہٰذا آپ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اگر آپ کا وہ بچہ جس کی عمر چار (4) سال یا اس سے زائد ہو اسے لازمی نزدیکی پرائمری اسکول میں داخل کروائیں تاکہ بچوں کو نئی کتابوں کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ وہی بچے نیا سیشن بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکیں.

بچے کے داخلے کے لئے درکار دستاویزات.

1. نادرا سے جاری شدہ "فارم ب" یعنی CRC.
2. بچے کے والد کی شناختی کارڈ کی کاپی
3. والد/ سرپرست کا موبائل نمبر

نوٹ:
اگر بچہ کسی دوسرے سکول سے آکر داخلہ لینا چاہتا ہو تو مندرجہ بالا ڈاکومنٹس کے ساتھ اُس اسکول سے سرٹیفکیٹ بھی لازمی لانا ہو گا.

#کمرڈھنڈ

31/05/2026

محترم والدین!
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سمر کیمپ کی مد میں یکم جون سے 30 جون تک تمام پرائمری اسکولز صبح 7:00 بجے سے 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے. لہٰذا اپنے بچوں کو کل سے باقاعدگی کے ساتھ سکول بھیجیں. شکریہ
نوٹ: کل انشاءاللہ طلباء میں کتابیں بھی تقسیم کی جائیں گی.

الحمدللہ!آج گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ میں سالانہ تقریبِ اعلانِ نتائج و تقسیمِ انعامات نہایت خوبصورت اور پُروق...
25/05/2026

الحمدللہ!
آج گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ میں سالانہ تقریبِ اعلانِ نتائج و تقسیمِ انعامات نہایت خوبصورت اور پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت جماعت چہارم کے ہونہار طالب علم امیرحمزہ ولد ساجد نے حاصل کی. جبکہ جماعت پنجم کے طالبعلم محمد ذولکیف ولد بخت جمال نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے حاضرینِ محفل کے دلوں کو منور کیا.
بعدازاں ہمارے گاؤں #کمرڈھنڈ کے مشہور اور خوش گلو نعت خواں محترم جناب #ظہیرالدین بابر صاحب نے خوبصورت نعت سے حاضرین محفل سے داد سمیٹی.
لیکن اس تقریب کا سب سے خوبصورت کلام جو معزز مہمانان گرامی کی پُرزور فرمائش پر انہوں نے پیش کیا وہ تھا "شان صحابہ" سے متعلق نظم..!
جس نے اس تقریب کو بلاشبہ چار چاند لگا دئے.

بعد ازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اساتذہ کرام، والدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہم اپنے تمام کامیاب اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی ان کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ بچے مستقبل میں بھی اسی طرح اپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
ہم اُن والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں خصوصی دلچسپی لی اور ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم اُن بچوں اور والدین سے بھی کہنا چاہتے ہیں جو اس بار اپنی توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ کر سکے کہ ناکامی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ مزید محنت اور بہتری کا موقع ہوتی ہے۔
یاد رکھیں!
"ناکامی انسان کو کمزور نہیں کرتی، بلکہ اسے دوبارہ اٹھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔"
ہمیں یقین ہے کہ آج کی تھوڑی سی مایوسی، کل کی بڑی کامیابی بن سکتی ہے۔
ضرورت صرف ہمت، محنت اور مستقل مزاجی کی ہے۔
ہمارا مقصد صرف نمبر لینا نہیں بلکہ بچوں کو اچھا انسان، بااخلاق شہری اور روشن مستقبل کا معمار بنانا ہے۔
آخر میں ہم تمام والدین، معزز مہمانوں اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو کامیاب بنایا۔
منجانب:

گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ کی جانب سے تمام معزز والدین، مشرانِ علاقہ اور اہلِ گاؤں کو سالانہ تقریبِ اعلانِ نتا...
24/05/2026

گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ کی جانب سے تمام معزز والدین، مشرانِ علاقہ اور اہلِ گاؤں کو سالانہ تقریبِ اعلانِ نتائج و تقسیمِ انعامات میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
یہ تقریب ہمارے بچوں کی محنت، اساتذہ کی کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا خوبصورت اظہار ہے، جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
تلاوتِ کلامِ پاک
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
تقسیمِ انعامت

اس خوبصورت اور یادگار تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے بچوں کے حوصلے اور اعتماد میں اضافہ کرے گی۔ یاد رکھیں
"بچوں کی حوصلہ افزائی ہی اُن کے روشن مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے۔"

تاریخ: 25 مئی 2026
وقت: 9:00 بجے صبح
آپ اپنی شرکت کو یقینی بنا کر ہمارے بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔
منجانب:
جملہ اسٹاف
گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ

20/05/2026

محترم والدین السلام علیکم!
گزارش یہ ہے کہ آج بروز بدھ اور کل بروز جمعرات اپنے بچوں کو اسکول لازمی بھیجیں اور پچھلے سال کی تمام کتابیں جلد سے جلد جمع کروائیں، تاکہ نئے سال کی نئی کتابیں بچوں کو بروقت ایشو کی جا سکیں.
نوٹ: کتابیں جمع نا کروانے والے بچوں کو نئی کتابیں ایشو نہیں کی جائیں گی.

19/05/2026

سارا سال بچوں کی پراگریس کی فکر نا کرنے والوں کا دوران امتحان بچوں کو پاس کروانا افسوسناک عمل ہے.

گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ میں طلباء سیکنڈ سمسٹر (فائنل) کے پیپرز دینے میں مصروف..!اللہ پاک تمام بچوں کو زندگی...
18/05/2026

گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ میں طلباء سیکنڈ سمسٹر (فائنل) کے پیپرز دینے میں مصروف..!
اللہ پاک تمام بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابیوں سے نوازے اور انہیں والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے. آمین

اسکول وزٹ — تعلیمی معیار کا اعتراف 🌟آج گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ  میں ظاہر رحمان صاحب (ایس ڈی ای او) فیض اللہ...
06/05/2026

اسکول وزٹ — تعلیمی معیار کا اعتراف 🌟
آج گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ میں
ظاہر رحمان صاحب (ایس ڈی ای او) فیض اللہ صاحب (اے ایس ڈی ای او) نے وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ معزز افسران نے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور بچوں سے تعلیمی سوالات پوچھے۔ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بچوں نے اعتماد کے ساتھ درست جوابات دیے، جو اساتذہ کرام کی محنت اور رہنمائی کا واضح ثبوت ہے۔
معزز مہمانوں نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا اور انہیں محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
اساتذہ کرام کی کارکردگی، محنت اور ذمہ داری کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اسکول کی عمارت اور ماحول کے حوالے سے چند قیمتی مشورے اور رہنمائی بھی فراہم کی گئی، تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
یہ وزٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا اسکول تعلیمی میدان میں مسلسل بہتری اور اعلیٰ معیار کے لیے کوشاں ہے۔
ہم اپنے معزز افسران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر ہماری حوصلہ افزائی کی اور رہنمائی فراہم کی۔
یہ ہمارے سکول اور علاقے کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ تمام اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔
والدین کے لیے پیغام:
اگر آپ اپنے بچوں کے لیے ایک ایسا تعلیمی ادارہ چاہتے ہیں جہاں
محنتی اور تربیت یافتہ اساتذہ موجود ہوں
بچوں پر انفرادی توجہ دی جاتی ہو
اور تعلیمی معیار کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہو
تو گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
داخلے جاری ہیں — آج ہی وزٹ کریں!
اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ والدین تک یہ مثبت پیغام پہنچ سکے۔
آپ کا ایک شیئر کسی بچے کے روشن مستقبل کا سبب بن سکتا ہے.

Address

UC Surgul, Village Kamardhand
Kohat
26351

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 کمرڈھنڈ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share