03/01/2026
🎅 جنرل نالج 🎅
1۔ آپ کی دونوں بھنوؤں کی درمیانی جگہ کو گلابیلا (Glabella) کہتے ہیں۔
2۔ بارش کے بعد جو مٹی سے خوشبو اٹھتی ہے اس کو پیچی کور (Petrichor) کہتے ہیں۔
3۔ آپ کے جوتوں کے تسموں کے آخر پر جو پلاسٹک یا میٹل کی کوٹنگ ہوتی ہے اس کو ایگلٹ (Aglet) کہتے ہیں۔
4۔ آپ کے پیٹ میں کبھی کبھار جو گڑ گڑ کی آواز آتی ہے اس کو ویمبل (Wamble) کہتے ہیں۔
5۔ نئے پیدا ہونے والے بچے کی آواز یا چیخ کو ویجیٹس (Vagitus) کہتے ہیں۔
6۔ کانٹے یعنی فورک کے تیز نوکیلے سروں کو ٹائینز (Tines) کہتے ہیں۔
7۔ پیزا کے ڈبے میں چھوٹا سا پلاسٹک ٹیبل ہوتا ہے، وہ باکس ٹینٹ (Box tent) کہلاتا ہے۔
8۔ آنے والے پرسوں کو اورمارو (Overmorrow) کہتے ہیں۔
9۔ آپ کی ہاتھ یا پاؤں کی چھوٹی انگلی مینیمس (Minimus) کہلاتی ہے۔
10۔ صبح سویرے نیند سے بیدار ہونے میں جو مشکل پیش آتی ہے اس کو ڈائسینیا (Dysania) کہتے ہیں۔
11۔ آپ کی نتھنوں کی درمیانی جگہ کولومیلا ناسی (Columella nasi) کہلاتی ہے۔
12۔ جو لکھائی پڑھی نہ جائے وہ گرِفونیج (Griffonage) کہلاتی ہے۔
13۔ انگریزی حروف آئی i اور جے j کے اوپر جو نقطہ ہوتا ہے اسے ٹِٹل Tittle کہتے ہیں۔
14۔ جب آپ بہت زیادہ کھا یا پی لیتے ہیں تو بھاری پن محسوس کرتے ہیں، ایسی صورت حال کو کریپولینس (Crapulence) کہتے ہیں۔
15۔ جوتے کی دکانوں پر آپ کے پاؤں کی پیمائش کے لیے یے جو آلہ استعمال کیا جاتا ہے وہ بریناک ڈیوائس (Brannock Device) کہلاتا ہے۔۔۔۔
15/10/2025
ال نینو اور لانینا کیا ہیں؟
*نینو (El Niño)* اور *لا نینا (La Niña)* موسمیاتی نظام میں آنے والی وہ بڑی تبدیلیاں ہیں جو بحرالکاہل (Pacific Ocean) کے پانی کے درجہ حرارت اور ہواؤں کے بہاؤ سے جُڑی ہوتی ہیں۔ یہ دونوں نظام دنیا بھر کے موسم پر اثر انداز ہوتے ہیں، خصوصاً بارش، گرمی، خشکی، اور طوفانوں پر۔
---
✅ *1. نینو (El Niño):*
- بحرالکاہل کے مشرقی حصے میں *پانی معمول سے زیادہ گرم* ہو جاتا ہے۔
- *تجارتی ہوائیں (Trade Winds)* کمزور پڑ جاتی ہیں۔
- اس کے اثرات:
- جنوبی ایشیا (جیسے پاکستان اور بھارت) میں *بارشیں کم* ہو جاتی ہیں۔
- امریکہ کے کچھ حصوں میں *زیادہ بارشیں* اور *سیلاب* آ سکتے ہیں۔
- دنیا بھر میں *درجہ حرارت بڑھ* جاتا ہے۔
---
✅ *2. لا نینا (La Niña):*
- بحرالکاہل کا وہی حصہ *معمول سے زیادہ ٹھنڈا* ہو جاتا ہے۔
- *تجارتی ہوائیں* اور بھی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں۔
- اس کے اثرات:
- جنوبی ایشیا میں *زیادہ بارشیں* اور *سیلاب* کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
- کچھ علاقوں میں *شدید سردی* پڑ سکتی ہے۔
- دیگر علاقوں میں *خشک سالی* بھی ہو سکتی ہے۔
---
✅ *خلاصہ:*
نینو اور لا نینا دونوں نظام دنیا بھر کے موسم کو *مہینوں تک متاثر* کرتے ہیں، اور ان کی بنیاد پر حکومتیں *زرعی، آبی وسائل اور قدرتی آفات* سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرتی ہیں۔
16/03/2024
پیارے بہن بھائیوں مجھے ساتھ ساتھ فولو کرو مجھے اچھے نیک لوگوں کی ضرورت ہے ۔۔
دنیا میں 𝟐𝟎𝟔 ممالک اور 𝟒𝟐𝟎𝟎 مذہب ہیں لیکن اللّٰه نے ہمیں مُحَمَّدٌ (ص) کا امتی بنایا ... الحَمْدُاللہ 😷😘
یاالہی ہمیں بھی یہ منظر دیکھنا نصیب فرما ۔ آمین
AttaRasool Niazi Pyara Islam
01/02/2024
بیجنگ کی " چائینا سٹارٹ اپ بیٹا وولٹ" نامی کمپنی نے دنیا کی پہلی جوہری بیٹری جس نے جوہری توانائی کو بہت چھوٹی شکل دی، سکے سے بھی چھوٹی جس میں 63 جوہری ایٹمز، آئسوٹوپس کو یکجا کیا ہے۔
چارجنگ یا دیکھ بھال کے بغیر 50 سال تک چل سکتی ہے، چارجنگ یا دیکھ بھال کے بغیر۔
دنیا کی پہلی جوہری بیٹری ہے جس نے جوہری توانائی کو بہت چھوٹی شکل دی ہے۔ سکے سے بھی چھوٹے موڈیول میں 63 جوہری آئسوٹوپس کو یکجا کیا گیا ہے۔بالآخر اسے فون اور ڈرون جیسے کمرشل آلات کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کیا جاے گا۔ بیٹا وولٹ جوہری توانائی بیٹریاں ایرو سپیس، مصنوعی ذہانت کے آلات، طبی ساز و سامان، مائیکرو پروسیسرز، جدید ترین سینسرز، چھوٹے ڈرونز اور مائیکرو روبوٹس جیسے متعدد آلات کو دیرپا بجلی کی فراہمی کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔ مذکورہ بیٹری ختم ہوتے آئیسوٹوپس سے خارج ہونے والی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جسے پہلی مرتبہ دریافت کیا گیا ہے۔
سوویت یونین اور امریکہ کے سائنس دان خلائی جہازوں، زیر آب نظاموں اور دور دراز کے سائنسی سٹیشنوں میں استعمال کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنے میں کامیاب رہے تاہم، تھرمونیوکلیئر بیٹریاں مہنگی اور حجم میں بہت بڑی تھیں۔ جوہری بیٹریوں کا حجم چھوٹا کرنا، ان کے تجارتی بنیادوں پر استعمال کی کوشش چین کے 5 سالہ منصوبے کے تحت شروع کی گئی جس کا مقصد 2021 سے 2025 کے درمیان ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے.
یہ پہلی نیوکلیئر بیٹری 100mv بجلی اور 3v کی وولٹیج فراہم کر سکتی ہے. جسامت 15×15×5 مکعب ملی میٹرز ہے۔ اس بیٹری سے موبائل فونز کو کبھی چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، ڈرونز مستقل پرواز کرنے کے قابل ہوں گے۔ کسی قسم کی اچانک ضرب لگنے پر آگ نہیں پکڑے گی، نہ ہی پھٹے گی 60- ڈگری سے 120 درجے کے درجہ حرارت میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جوہری توانائی بیٹری بالکل محفوظ ہے، کوئی تابکاری باہر نہیں نکلتی، انسانی جسم میں پیس میکرز، مصنوعی دل اور سماعت میں مدد دینے والے طبی آلات میں استعمال کے لیے موزوں ہیں۔ ماحول دوست ہیں۔ 50 برس کی مدت پوری ہونے پر 63 آئسوٹوپس تانبے کے مستحکم آئسوٹوپ میں تبدیل ہوجاتے ہیں جو غیر تابکار ہوتا ہے، ماحول کے لیے کوئی خطرہ یا آلودگی پیدا نہیں کرتا۔
20/01/2024
You can improve your English skills through this YouTube channel.
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
=https://youtube.com/channel/UC5vDJeLqAHjNj9LYmkqYQzA
👆👆👆👆👆👆👆👆👆👆
Click on this link and subscribe to this YouTube Channel.
❤💜💛💓💚💕💝💖💙💗💘💕🖤💖🤍🤎❣️💞❤️
Best wishes