18/05/2025
گریٹ ہیڈ ماسٹر جناب سید غفور شاہ صاحب نے آج محکمہ تعلیم کو خیر آباد کہہ دیا
ملنسار خوش مزاج اور معاملہ فہم سید غفور شاہ صاحب نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور پرائمری سکول ٹیچر کیا بعد میں ایس ایس ٹی پوسٹ پہ ترقی پائی
انہوں نے ایک طویل عرصہ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر مردانہ کوہاٹ کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اور اساتذہ و طلبہ مسائل کے حوالے سے بہترین خدمات سر انجام دیں
انہوں نے ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے گورنمنٹ ہائی سکول چیچنہ میں بھی خدمات سر انجام دیں اور یہیں سے ریٹائرڈ ہوئے انہوں نے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر اس دور افتادہ علاقے کے سکول کو ایک مثالی سکول بنا دیا
بطور اے ڈی ای او سپورٹس جب بھی میں نے ان سے کسی بھی دفتری امور میں رابطہ کیا ان کا ریسپانس بہت پازیٹیو رہا ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی
یقینا سید غفور شاہ صاحب کی کمی ڈیپارٹمنٹ محسوس کریگا اور ان کا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا اللہ تعالیٰ ان سے باقی زندگی اپنے دین کا کام لے آمین