Private Education Network Kohat -PEN

Private Education Network Kohat -PEN پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ایک پرائیویٹ تنظیم ہے۔ جس کا منشا تمام پرائیویٹ سکولز کو ایک فورم پر لاناہے

20/09/2026

تعزیتی سیمینار مرحوم ھارون نیازی صاحب کی یاد میں

20/09/2026

ہارون نیازی اور حافظ ارشد خان کی وفات پر تعزیتی سیمینار، خدمات کو خراجِ تحسین
کوہاٹ (بیورو رپورٹ: اسلام بہادر)
پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) کوہاٹ کے زیرِ اہتمام مرحوم ہارون نیازی، ایم ڈی دلز اکیڈمی کوہاٹ و سینئر نائب صدر PEN خیبرپختونخوا، اور مرحوم حافظ ارشد خان، پرنسپل انٹرنیشنل پبلک ہائی سکول چکر کوٹ کوہاٹ، کی ناگہانی وفات پر تعزیتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں مختلف سکولز و کالجز کے پرنسپلز، عہدیداران اور تعلیمی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں مرحومین کی تعلیمی و تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مقررین نے ہارون نیازی کی نجی تعلیمی شعبے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو تعلیمی و نجی تعلیمی شعبے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔
صوبائی صدر PEN خیبرپختونخوا سلیم خان نے کہا کہ ہارون نیازی انتہائی ایمانداری، خلوص اور محنت سے تنظیم کے لیے خدمات انجام دیتے رہے، جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری طاہر آمین نے کہا کہ وہ ایک بہترین استاد اور رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔
صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارسلان سدوزئی نے مرحوم کو شفیق اور ملنسار شخصیت قرار دیا۔ ضلعی صدر PEN کوہاٹ لقمان خٹک نے کہا کہ ہارون نیازی کی وفات سے کوہاٹ ایک مخلص اور فعال تعلیمی شخصیت سے محروم ہوگیا، ان کے مشن اور خدمات کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ہوپ پرائیوٹ سکولز ہب کی طرف سے ضلعی سئنیر نائب صدر جناب ھارون الرشید و جناب عصام الحق صاحب نے ھارون نیازی کا کردار سراہا اور بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
سیمینار سے عامر مدثر، تنویر خٹک، عصام الحق، رضا خٹک اور صوبائی نائب صدر PEN صدیق اللہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

20/09/2026
اپ سبکی رائے چاہیے۔ طلباء کے مفاد کے لئے
18/09/2026

اپ سبکی رائے چاہیے۔ طلباء کے مفاد کے لئے

17/09/2026
20 سال بعد نصاب میں اہم تبدیلیاں: خیبر پختونخوا حکومت/محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تقریباً 20 سال بعد تعلیمی نصاب (Curricul...
14/09/2026

20 سال بعد نصاب میں اہم تبدیلیاں: خیبر پختونخوا حکومت/محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تقریباً 20 سال بعد تعلیمی نصاب (Curriculum) میں نمایاں اور بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
​9ویں سے 12ویں جماعت کے لیے نیا کریکولم
​9ویں سے 12ویں جماعت تک کے 8 اہم مضامین (Subjects) میں نیا نیشنل کریکولم ) اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
​ان مضامین میں English، Urdu، Mathematics، Computer Science، Chemistry، Biology، Physics اور General Science شامل ہیں۔
​تدریسی نکات (Topics) میں کمی:
​پشاور، بائیو، اور ریاضی (Mathematics) سمیت دیگر مضامین کے تدریسی نکات میں 50 فیصد سے زائد کی کمی کر دی گئی ہے۔
​نئے نوٹیفکیشن اور احکامات:
​خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف نصاب و اساتذہ کی تربیت (DCTE) اور محکمہ تعلیم کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
​تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں (Public & Private Institutions) اور خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ (KPTBB) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے کریکولم کے مطابق کتب کی تیاری اور تدریسی عمل یقینی بنائیں۔

معزز گروپ ممبرز!تقریباً تین ماہ قبل ہم نے اسی گروپ میں اسپورٹس فنڈ کے حوالے سے اپنے سنجیدہ تحفظات اور تجاویز شیئر کی تھی...
10/09/2026

معزز گروپ ممبرز!

تقریباً تین ماہ قبل ہم نے اسی گروپ میں اسپورٹس فنڈ کے حوالے سے اپنے سنجیدہ تحفظات اور تجاویز شیئر کی تھیں اور چیئرمین BISE کوہاٹ، جناب امتیاز ایوب صاحب کے ساتھ بھی اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔

الحمدللہ، آج ہماری اس کوشش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ پہلے ہر ضلع کے لیے 50,000 روپے مختص تھے، اب یہ رقم بڑھا کر 100,000 سے 150,000 روپے تک کر دی گئی ہے۔

اس کے تحت پہلے ڈسٹرکٹ لیول پر مقابلے ہوں گے، پھر ڈویژن، بورڈ ٹو بورڈ اور بالآخر پاکستان لیول تک طلبہ کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

اس معاملے میں چیئرمین کوہاٹ بورڈ امتیاز ایوب صاحب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسپورٹس اخلاق صاحب سے ہماری میٹنگ بھی کروائی، جس کے نتیجے میں آج یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

یہ Private Education Network کے سنجیدہ اور مثبت کردار کی ایک اور کامیابی ہے۔

جو سکول اس سرگرمی میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ اپنے سکول کھیل کے حساب کے 100 روپے جمع کروا کر شرکت کر سکتے ہیں۔

شکریہ
شعبہ نشرو اشاعت پین
پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک، کوہاٹ ڈویژن

09/09/2026

معزز گروپ ممبران، ساؤتھ ریجن، پشاور، صوابی اور ہزارہ اور HOPE(Hub) اور گورنمنٹ ایسوسیشن کے تمام معزز دوستوں!

آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ نے فرداً فرداً، گروپس اور ذاتی پیغامات کے ذریعے مجھے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میں بالخصوص کوہاٹ کے غیرت مند، بہادر اور ہنس مکھ سکول مالکان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک بار پھر بھاری ذمہ داری کا بوجھ میرے کندھوں پر ڈال دیا۔

مجھے سب سے زیادہ اپنے مرحوم مینٹر ہارون نیازی صاحب کی یاد آتی ہے، جو ہر معاملے میں میرا ساتھ دیتے اور رہنمائی فرماتے تھے۔ وہ پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کا ایک درخشندہ ستارہ تھے، جو ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہوگئے۔ ان کی جدوجہد، اخلاص اور سیکٹر کے لیے آخری سانس تک وقف مشن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ہم عہد کرتے ہیں کہ مرحوم ہارون نیازی صاحب کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں گے، اور امید رکھتے ہیں کہ آپ سب اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

صدارت محض ایک عہدے کا نام نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں ہم نے اپنی ذات اور ذاتی مفادات پر پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی اور اپنی حدِ استطاعت سیکٹر کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ آج دوبارہ یہ ذمہ داری ملنا دراصل اسی جدوجہد اور آپ کے اعتماد کا اظہار ہے۔

میں ساؤتھ ریجن، بالخصوص پشاور PEN، صوابی اور ہزارہ کے تمام دوستوں کا بھی خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے نہ صرف مبارکباد دی بلکہ اپنے وال پر بھی اس خوشی کو شیئر کیا۔

آپ سب کی محبت، اعتماد اور تعاون ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
ان شاء اللہ، آپ سب کے تعاون سے ہم پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری اور حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بہت شکریہ!

محمد لقمان خان
بلامقابلہ ضلعی صدر، PEN کوہاٹ

Address

Kohat
Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Private Education Network Kohat -PEN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share