04/07/2026
اپٹا آل پرائمری ٹیچر ایسوسیشن
کے سابقہ جنرل سکرٹری کوہاٹ شہاب الدین صاحب کو اپٹا صدر کوہاٹ سید اسد حسین شاہ (میاں صاحب) نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی
APTA Kohat – Uniting Primary Teachers for Better Education, Professional Growth, and a Stronger Futur
04/07/2026
اپٹا آل پرائمری ٹیچر ایسوسیشن
کے سابقہ جنرل سکرٹری کوہاٹ شہاب الدین صاحب کو اپٹا صدر کوہاٹ سید اسد حسین شاہ (میاں صاحب) نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی
21/06/2026
اپٹا خیبرپختونخوا نام ہیں پرائمری اساتذہ کے اعتماد کا
اپٹا خیبرپختونخوا ایک غیر سیاسی پرائمری اساتذہ کی ایک فعال مضبوط مستحکم اور ڈسپلن کی پابند تنظیم ہیں
اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں ایک فعال اور متحرک سٹرکچر کے ساتھ موجود ہیں
بعض ناعاقبت اندیش یہ سمجھتے ہیں کہ فیس بک کے چند غازی اس کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت ٹرینڈ چلائیں گے تو اپٹا کمزور ھوگی
یہ آپ کی خام خیالی ہیں اس سوچ اور فکر کے ساتھ آپ کبھی کامیاب نہیں ھونگے کیونکہ اپٹا شیر دل اپٹا لورز کی تنظیم ہیں جن کی آبیاری اپنے خون سے کر رھے ہیں ہر دور میں اور موقع پر ایک مخصوص طبقہ جس کے پیچھے صرف ایک سوچ اور ذہنیت کے لوگ ہیں لیکن انہوں نے ہمشہ ناکامی کا منہ دیکھنا ھے اور آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر ہیں
اپٹا میں کام چور نااہل لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہیں اور جن کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صوبائی فورم نے نکالے ہیں ان کی واپسی کے تمام راستے بند ہیں
اپٹا نے پرائمری اساتذہ کو مقام دیا ھے
اپٹا نے پرائمری اساتذہ کو اپنا الگ پہچان دیا ھے
اپٹا نے پرائمری اساتذہ کو زبان دیا ھے
اپٹا نے پرائمری اساتذہ کو اپنا پلیٹ فارم دیا ھے
اپٹا کے کریڈٹ پر بہت سے چیزیں اور کارنامے ہیں جو شاید نوجوانوں کو نہیں معلوم لیکن ہم جلد ایک وائٹ پیپر شائع کریں گے
یہ بھی یاد رہیں کہ آپگریڈیشن اپٹا کا ریڈ لائن ہیں کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں چھٹیوں کے بعد اس کے لیے نیا لائحہ عمل دیں گے آپگریڈیشن اور اساتذہ ریگولرائزیشن کے لیے اپٹا اور پرائمری اساتذہ کی بہت بڑی قربانیاں ہیں جسے نظر انداز نہیں کر سکتے ریگولرائزیش تو انشاء اللہ جولائی کے مہینے میں کابینہ سے پاس ھوجائیگی
اپٹا خیبرپختونخوا پرائمری اساتذہ اور سپشلی طلباء وطالبات کی بہتر مستقبل میں محکمہ تعلیم کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں
عزیزاللہ خان صوبائی صدر اپٹا خیبرپختونخوا
12/06/2026
سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن جناب خالد خان صاحب سے آج ملاقات ھوئی
آپگریڈیشن پر بتفصیلی بات ھوئی سیکرٹری صاحب نے مکمل یقین دہانی کی کہ ہم اس کے لیے مسلسل کام کر رھے ہیں
جبکہ 14 ہزار مختلف کیڈرز کے اساتذہ ریگولرائزیشن پر فائل ورک فائنل کیا گیا اور سیکرٹری صاحب نے سائن بھی کردیا ھے
آنے والے کیبنٹ اجلاس میں منظوری لی جائیگی
یاد رھے ریگولرائزیشن کی گزشتہ دنوں منسٹریل کمیٹی نے منظور دی تھی اب ان شاءاللہ کیبنٹ سے منظوری لی جائیگی اس پر سیکرٹری صاحب کو خراج تحسین کہ اس میں سیکرٹری صاحب نے بہت اہم کردار ادا کیا
ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر سجاد اختر اقبال صاحب سے بھی ملاقات ھوئی اس موقع پر سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اور موجودہ ڈی ای او ضلع نوشہرہ ڈاکٹر اقبال صاحب بھی موجود تھے
میرے ساتھ اپر چترال کے صدر اخونزادہ تنویر الحق صاحب بھی تھے
اپر چترال میں فریش اپوائنٹمنٹ اور پرومشز کے مسائل ڈائریکٹر صاحب کے سامنے رکھ دئیے
ڈائریکٹر صاحب نے کہا کہ پروموشنز جولائی میں مکمل کیے جائیں گے جبکہ فریش اپوائنٹمنٹ میں آج کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے
اس کے
مطابق اپوائنٹمنٹ بھی کریں گے
عزیزاللہ خان صوبائی صدر اپٹا خیبرپختونخوا
10/06/2026
ایپٹا ضلع کوہاٹ کا اہم اجلاس منعقد
ایپٹا ضلع کوہاٹ کے صدر سید اسد حسین شاہ (میاں صاحب) کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین ایپٹا کوہاٹ جناب جہانزیب صاحب، تحصیل کوہاٹ کے صدر حافظ صابر صاحب، تحصیل درہ آدم خیل کے صدر خلیل صاحب سمیت ایپٹا کوہاٹ کی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اساتذہ برادری کو درپیش مختلف پیشہ ورانہ، انتظامی اور فلاحی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایپٹا ہر سطح پر اساتذہ کے جائز مسائل کے حل اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
APTA Kohat
اتحادِ اساتذہ، معیاری تعلیم کی ضمانت 📚