15/05/2026
Huge congratulations to Fatima Majeed on successfully completing her M.Phil in Education from the Institute of Education and Research (IER), KUST! 🌟 She officially received her degree during the 15th Convocation of KUST Kohat, marking the culmination of hard work, dedication, and academic excellence.
14/05/2026
Transforming passion into profession. Highlights from the 15th KUST Convocation Honoring the journey of our IER stars under the supervision of Prof. Dr. Muhammad Naseer ud Din.
07/05/2026
جامعہ کوہاٹ (کسٹ) میں 15ویں کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں 11 مئی سے 13 مئی 2026 تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ کانووکیشن 14 مئی 2026 بروز جمعرات منعقد ہوگا، جبکہ کلاسز کانووکیشن کے بعد دوبارہ فزیکل موڈ میں شروع کی جائیں گی۔
01/05/2026
جامعہ کوہاٹ: "کوالٹی ایشورنس" کے موضوع پر ایک روزہ خصوصی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، جامعہ کوہاٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے زیر اہتمام "پاکستان پراسپکٹس، اسٹینڈرڈز اینڈ گائیڈ لائنز (PSG) 2023: فرام کمپلائنس ٹو کلچر" کے موضوع پر ایک روزہ خصوصی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد جامعہ میں کوالٹی ایشورنس کے نظام کو مزید فعال اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں موجودہ ڈاریکٹر IER کسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین صاحب (سابقہ وائس چانسلر، کوہاٹ یونیورسٹی اور کرک یونیورسٹی) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اپنے علمی خطاب اور فائنل ریمارکس میں انہوں نے کوالٹی ایشورنس کے فروغ کو تعلیمی معیار کی بقا کے لیے ناگزیر قرار دیا اور اساتذہ و انتظامیہ کو اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی تلقین کی۔ بعد ازاں، آپ نے ورکشاپ میں شریک شرکاء میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔
کلیدی مقررین:
نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS)، راولپنڈی کے ماہرین نے اپنے تجربات سے شرکاء کو مستفید کیا:
🔹 فدا حسین (کنسلٹنٹ کوالٹی ایشورنس، NUMS) نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایشورنس کے نظام اور PSG 2023 کے اہم نکات کے مؤثر نفاذ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
🔹 انجینئر اسامہ (ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس، NUMS) نے جامعات کی رینکنگ کے پیرامیٹرز اور ان کے عملی اطلاق پر روشنی ڈالی۔
ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جامعات کو محض قواعد و ضوابط کی پابندی تک محدود رہنے کے بجائے ایک مضبوط "کوالٹی کلچر" کو فروغ دینا ہوگا۔ شرکاء نے اس ورکشاپ کو انتہائی مفید اور بروقت قرار دیا۔
30/04/2026
The Prophet Muhammad (peace be upon him) gave us the gold standard for labor relations, teaching us:
"Give the worker his wages before his sweat dries." (Sunan Ibn Majah)
This simple, powerful command reminds us that fairness, kindness, and timely appreciation are the core values of a just society.
23/03/2026
23 مارچ کے اس مبارک موقع پر، انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (IER) کوہاٹ ینیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے تمام اہل وطن کو یومِ پاکستان مبارک ہو۔
یومِ پاکستان ایمان، اتحاد اور دفاعِ وطن 23 مارچ 1940 وہ عظیم دن ہے جب ایک نظریاتی مملکت کی بنیاد رکھی گئی۔ آج ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان کا دفاع محض مٹی کی حفاظت نہیں، بلکہ اس کلمہ طیبہ کا تحفظ ہے جو اس کی پہچان ہے۔
پاک فوج اسلام کا ہراول دستہ
اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ ایک مضبوط فوج کے بغیر کسی بھی ریاست کا وجود اور اس کا نظریہ خطرے میں رہتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کا کردار اس حوالے سے نہایت مثبت اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ مجاہدانہ عزم پاک فوج کا نصب العین "ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ" ہے۔ یہ محض الفاظ نہیں بلکہ اس بات کی علامت ہیں کہ ہماری فوج اپنے وطن کے دفاع کو ایک مقدس فریضہ اور عبادت سمجھتی ہے۔سرحدوں کے پاسبان جس طرح اسلام میں 'رباط' (سرحدوں پر پہرہ دینے) کی فضیلت بیان کی گئی ہے، پاک فوج کے جوان کٹھن حالات میں بھی اس سنتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہیں۔ داخلی استحکام مشکل گھڑی ہو، قدرتی آفات ہوں یا دشمن کی سازشیں، افواجِ پاکستان نے ہمیشہ قوم کی ڈھال بن کر ثابت کیا ہے کہ وہ امتِ مسلمہ کے بہترین سپاہی ہیں۔
آج کا عزم:
آئیے ہم سب مل کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو ایک ایسی مستحکم ریاست بنائیں جو اسلامی اصولوں اور عدل و انصاف کا گہوارہ ہو۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے محافظوں کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان زندہ باد!
20/03/2026
Eid Mubarak from the Institute of Education & Research! 🌙
On behalf of Prof. Dr. Muhammad Naseer ud Din and the entire IER family, we extend our heartiest greetings to our Muslim brothers and sisters worldwide. As we celebrate this joyous day, we pray that Allah (SWT) accepts your fasts, the recitation of the Holy Qur'an, your Taraveeh prayers, Zikar, and all sincere deeds performed during the blessed month of Ramadan. May this Eid bring peace, prosperity, and divine blessings to your homes, and may the spirit of empathy and devotion remain in our hearts throughout the year.
13/02/2026
جامعہ کوہاٹ شعبہ تعلیم و تحقیق کے تین اسکالرز نے اپنی تحقیق مکمل کرکے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی۔
جامعہ کوہاٹ کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ایم فل کے تین طلبہ نے اپنے تحقیقی مقالات کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سید مدثر حسین کی نگرانی میں جاوید اسلم، اظہار الحق اور خائستہ جان اورکزئی نے اپنے اپنے موضوعات پر تحقیقی کام پیش کیا، جسے امتحانی کمیٹی نے سراہتے ہوئے منظور کر لیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مدثر حسین نے طلبہ کی تحقیقی جدوجہد، محنت، لگن اور ثابت قدمی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے طلبہ کے اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی اس اہم سنگِ میل کے حصول میں کلیدی کردار کی حامل رہی۔
مقالات کے دفاع کے لیے ایکسٹرنل ایگزامینرز میں ڈاکٹر مطیع اللہ (یونیورسٹی آف لکی مروت)، پروفیسر ڈاکٹر ملک عامر عطا (گومل یونیورسٹی) اور ڈاکٹر اقبال امین (یونیورسٹی آف ملاکنڈ) شامل تھے۔ سپروائزر نے ایگزامینرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمتی آراء اور تعمیری تجاویز نے تحقیقی عمل کو مزید مؤثر اور باوقار بنایا۔
پروفیسر ڈاکٹر سید مدثر حسین نے اس امید کا اظہار کیا کہ کامیاب طلبہ مستقبل میں اپنے علمی اور پیشہ ورانہ سفر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے اور جامعہ کا نام روشن کریں گے۔
22/01/2026
اعلامیہ
جامعہ کوہاٹ کا پندرہواں کانووکیشن بروز ہفتہ، 24 جنوری منعقد ہوگا۔
کانووکیشن کے انعقاد کے پیشِ نظر بروز جمعہ، 23 جنوری اور بروز پیر، 26 جنوری کو جامعہ کوہاٹ تمام انتظامی و تعلیمی معاملات کے لیے بند رہے گی۔
وائس چانسلر آفس، جامعہ کوہاٹ