ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat

ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat

Share

ضلع کوہاٹ کے تمام سبجیکٹ اسپیشلسٹس کا مشترکہ پلیٹ فارم

24/07/2026

آل خیبرپختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ کی جانب سے تمام صوبائی کابینہ بالخصوص صوبائی جنرل سیکرٹری شاہجہان داؤدزئی صاحب، صوبائی صدر ڈاکٹر الطاف صاحب، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف صاحب، صوبائی اکیڈمک سیکرٹری عرفان صاحب اور تمام معزز سبجیکٹ اسپیشلسٹس کو دل کی اتھاہث گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آج طویل جدوجہد، بہترین حکمتِ عملی، مضبوط اتحاد اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں سیکرٹری ایجوکیشن نے باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے ہائیر سکشن کے لیے اولڈ ٹائم ٹیبل کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ یہ کامیابی تمام سبجیکٹ اسپیشلسٹس کی مشترکہ جدوجہد اور عزم کا ثمر ہے۔
اس اہم اور خوش آئند فیصلے پر ہم سیکرٹری ایجوکیشن اور ان کی پوری ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے مثبت فیصلہ کیا۔
ان شاء اللہ، آل خیبرپختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے بہت جلد فور ٹائر بحالی کی خوشخبری بھی دے گی۔
ضلع کوہاٹ کی جانب سے تمام سبجیکٹ اسپیشلسٹس کو اولڈ ٹائم ٹیبل کی بحالی پر دلی مبارکباد!

22/07/2026

اگر آپ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی مستحق خاتون ہیں اور آپ کے بچے اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں، تو وہ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے اپنے قریبی BISP تحصیل آفس تشریف لے جائیں اور بچے کا ب فارم (B-Form) اور اسکول سے تصدیق شدہ معلومات ساتھ لے کر جائیں۔ یاد رکھیں کہ بچوں کی باقاعدہ حاضری وظیفہ جاری رہنے کے لیے ضروری ہے، لہٰذا ان کی تعلیم اور حاضری پر خصوصی توجہ دیں۔ کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ خبر پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
#8171

22/07/2026

میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے یو ایف ایم (UFM) کیسز میں شامل وہ تمام طلباء و طالبات جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہو سکے، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ تعلیمی بورڈ کوہاٹ نے اپنے کیس کا دفاع پیش کرنے کے لیے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔
📅 23 جولائی تا 26 جولائی 2026
🕘 صبح 9:00 بجے تا شام 5:00 بجے دفتر کنٹرولر امتحانات، تعلیمی بورڈ کوہاٹ
تمام متعلقہ طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں میں دفتر کنٹرولر امتحانات میں حاضر ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں تاکہ ان کے کیس کا فیصلہ مکمل معلومات اور وضاحت کی بنیاد پر کیا جا سکے۔

Photos from ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat's post 22/07/2026

کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ:
حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین (گریڈ 1 تا گریڈ 22) کے لیے کنوینس الاؤنس کی موجودہ شرح میں 50 فیصد اضافہ منظور کر دیا ہے۔
یہ اضافہ یکم جولائی 2026ء سے نافذ العمل ہوگا اور تمام اہل ملازمین کو اس کے مطابق کنوینس الاؤنس ادا کیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد بڑھتی ہوئی سفری اخراجات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں معاونت کرنا

Photos from ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat's post 22/07/2026

Revised Basic Pay Scales 2026 (RBPS-2026)
کا آفیشل چارٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے پے سکیل کے تحت Adhoc Relief Allowance-2022 (15%) اور Adhoc Relief Allowance-2025 (10%) کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے نئی Basic Pay Scales 2026 تشکیل دی گئی ہیں۔جس کا اثر آیندہ انکریمنٹس،پینشن اور دیگر بنیادی تنحوا سے منسلک مراعات پر بھی پڑے گا۔

Photos from ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat's post 21/07/2026

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے "بنیادی تنخواہی اسکیلوں اور الاؤنسز میں نظرِ ثانی 2026" کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور ان کی معاشی مشکلات میں کمی لانا ۔

Photos from ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat's post 21/07/2026

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 51 فزکس لیکچررز کے رزلٹ میں جنوبی اضلاع کے 15 باصلاحیت امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیکچرر کے عہدوں پر انتخاب حاصل کیا۔ہم تمام کامیاب امیدواروں، ان کے والدین، اساتذہ اور اہلِ علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ۔

Photos from ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat's post 21/07/2026

ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بار پھر ان تمام سبجیکٹ اسپیشلسٹس اور ہیڈ ماسٹرز صاحبان کو یاددہانی کرائی جاتی ہے جن کی گریڈ 17 سے 18، گریڈ 18 سے 19 اور گریڈ 19 سے 20 میں پروموشن متوقع ہے کہ وہ اپنی ACRs بمعہ تمام مطلوبہ دستاویزات جلد از جلد جمع کروائیں۔
نوٹ:نامکمل یا تاخیر سے جمع ہونے والے کیسز پر کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، لہٰذا تمام متعلقہ افسران بروقت اپنی دستاویزات جمع کروانا یقینی بنائیں۔

21/07/2026

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC) نے ایڈورٹائزمنٹ نمبر 08/2026 کے تحت محکمہ زراعت سمیت مختلف محکموں میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آن لائن درخواستیں 07 اگست 2026 شام 5:00 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
🌾 محکمہ زراعت میں اہم آسامیاں:
✅ 48 آسامیاں Agriculture Officer (BPS-17)
✅ 3 آسامیاں Assistant Director / Assistant Director Planning / Assistant Director (FO) / Assistant Director Technical / Instructor / Assistant Director Training & Water Management Officer (BPS-17)
مرد و خواتین دونوں امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔

20/07/2026

حکومتِ خیبر پختونخوا نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نئے چیئرمین کی تقرری تک بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) ڈیرہ اسماعیل خان کے چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Kohat
Kohat
POSTAL/ZIP CODE: 26000