ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat

  • Home
  • Pakistan
  • Kohat
  • ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat

ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat ضلع کوہاٹ کے تمام سبجیکٹ اسپیشلسٹس کا مشترکہ پلیٹ فارم

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی کہ جناب ذیشان پرویز صاحب (سبجیکٹ اس...
25/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی کہ جناب ذیشان پرویز صاحب (سبجیکٹ اسپیشلسٹ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مانسہرہ)، ان کی اہلیہ اور صاحبزادے ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
آل خیبرپختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ اس عظیم سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم جناب ذیشان پرویز صاحب، ان کی اہلیہ اور صاحبزادے کی کامل مغفرت فرمائے، ان پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ رب العزت تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور صبرِ جمیل پر اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
آل خیبرپختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن
ضلع کوہاٹ

پریس ریلیز (Revised)انٹرمیڈیٹ سالانہ اول امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان☆ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کوہاٹ کے تحت من...
20/09/2026

پریس ریلیز (Revised)
انٹرمیڈیٹ سالانہ اول امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان
☆ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کوہاٹ کے تحت منعقدہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں) کے سالانہ اول امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان پہلے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22 ستمبر 2026ء کے بجائے اب بروز پیر، 21 ستمبر 2026ء کو کیا جائے گا۔
☆ اس سلسلے میں 21 ستمبر بروز پیر سہ پہر 3 بجے افتخار آڈیٹوریم، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب منعقد ہوگی، جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں اعزازات اور نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
☆ مکمل نتائج اسی روز سہ پہر 4 بجے بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔
☆ تمام ریگولر طلباء و طالبات بروز ہفتہ، 26 ستمبر 2026ء کو اپنے متعلقہ سکولوں / کالجوں سے DMCs حاصل کر سکیں گے۔
☆ جبکہ پرائیویٹ امیدواران اپنی DMCs بورڈ کے قائم کردہ علاقائی کیمپ آفسز سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہراللہ جان
کنٹرولر امتحانات

18/09/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
🖤 کوہاٹ مسجد سانحہ 🖤
کوہاٹ میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں پیش آنے والے المناک دھماکے پر آل خیبر پختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن، ضلع کوہاٹ کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔
اس دلخراش سانحے میں 17 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تقریباً 40 افراد کے زخمی ہونے پر ہم شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر اور امن و عبادت کی مقدس جگہ ہے۔ عبادت میں مصروف نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
آل خیبر پختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن
ضلع کوہاٹ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے زیر اہتمام انڑ میڈیٹ سالانہ امتحانِ اول 2026 کے نتائج کا علان 22 ستمبر ...
18/09/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے زیر اہتمام انڑ میڈیٹ سالانہ امتحانِ اول 2026 کے نتائج کا علان 22 ستمبر 2026 کو کیا جائے گا. یہ دن ہر طالب علم کی زندگی میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ نتائج نہ صرف تعلیمی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
میں تمام طلبہ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ نتائج خواہ توقعات کے مطابق ہوں یا اس سے مختلف، انہیں اپنی زندگی کا آخری فیصلہ نہ سمجھیں۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اپنی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کو یاد رکھیں اور مزید بلندیوں کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھیں۔ جبکہ وہ طلبہ جو مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکیں، انہیں مایوسی یا ناامیدی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔ زندگی میں کامیابی کا سفر مسلسل سیکھنے، محنت اور ثابت قدمی کا نام ہے۔
والدین اور اساتذہ سے بھی گزارش ہے کہ نتائج کے موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کریں، ان کے جذبات کا خیال رکھیں اور ہر حال میں ان کا ساتھ دیں۔ ایک مثبت رویہ اور مناسب رہنمائی طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہر طالب علم کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی، کامیابی اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔
BISE Kohat Result2026

18/09/2026

کوہاٹ اولڈ پولیس لائن مسجد کے قریب دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ خیر کریں،،، ،،،دھماکے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، زخمیوں کو جلد و کامل صحت عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔امین

سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی قانونی جدوجہد میں ایک اور تاریخی کامیابی!!!!الحمدللہ! ایک طویل قانونی جدوجہد کے بعد خیبرپختونخوا کے س...
17/09/2026

سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی قانونی جدوجہد میں ایک اور تاریخی کامیابی!!!!
الحمدللہ! ایک طویل قانونی جدوجہد کے بعد خیبرپختونخوا کے سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے لیے ایک بار پھر کامیابی اور سرخروئی کا دن آیا ہے۔ ایک طویل عرصے سے جاری قانونی مقدمے میں، جس میں 204 پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز شامل تھے، سبجیکٹ اسپیشلسٹس نے اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا گیا اور آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
اس مقدمے کی سربراہی جناب شوکت علی کی جانب سے کی گئی، جس میں 204 پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کی جانب سے سبجیکٹ اسپیشلسٹس کی جائنٹ سینیارٹی، گریڈ 18 اور گریڈ 19 میں پروموشن اور پرنسپل کے عہدے پر ترقی سے متعلق معاملات کو عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ مقدمہ مختلف عدالتی مراحل سے گزرتا ہوا ملک کی اعلیٰ ترین عدالت تک پہنچا، جہاں سبجیکٹ اسپیشلسٹس نے اپنے قانونی مؤقف کا بھرپور دفاع کیا
سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن نے اس قانونی معاملے میں اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا اور مختلف عدالتی فورمز پر قانونی جنگ جاری رکھی۔ بالآخر آج عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے سامنے آنے والا فیصلہ سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے لیے ایک اہم قانونی کامیابی بن کر سامنے آیا۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2004 کے رولز کے مجموعی 24 نکات کو دوبارہ بحال رکھا، جس کے تحت ہیڈ ماسٹرز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹس کی جائنٹ سینیارٹی کو درست قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سبجیکٹ اسپیشلسٹس کی گریڈ 18 اور گریڈ 19 میں پرنسپل کے عہدے پر ترقی کے معاملے کو بھی عدالتِ عظمیٰ نے برقرار رکھا اور اسے درست قرار دیا۔ یہ فیصلہ سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے لیے اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ ان کے سروس اسٹرکچر، سینیارٹی اور ترقی سے متعلق معاملات ایک طویل عرصے سے قانونی بحث کا حصہ رہے ہیں۔ آج کے فیصلے نے ان معاملات کے حوالے سے سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے مؤقف کو مزید تقویت فراہم کی ہے۔اس طویل قانونی جدوجہد میں صوبائی قیادت، بالخصوص صوبائی صدر جناب الطاف صاحب اور جنرل سیکرٹری جناب شاہجہان داودزئی صاحب کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔ اسی طرح بشیر نوید صاحب، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ آف پاکستان؛ پیر محمد خان، ایڈیشنل سیکرٹری (لیگل)، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا؛ وحیداللہ خان، سیکشن آفیسر (لیٹگیشن-IV)؛ محمد الیاس خان، سپرنٹنڈنٹ؛ اور مختار عالم، ADEO و فوکل پرسن ٹو سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی خدمات بھی قابلِ تحسین ہیں۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کی جانب سے سینیارٹی لسٹ سے متعلق ایک دوسرے مقدمے میں بھی سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے حق میں فیصلہ سامنے آیا تھا، جس میں سبجیکٹ اسپیشلسٹس کو ہیڈ ماسٹرز سے سینئر قرار دیے جانے کے معاملے کی تائید ہوئی تھی۔ یوں ایک کے بعد دوسرے اہم مقدمے میں سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے حق میں عدالتی پیش رفت سامنے آنا ان کی طویل قانونی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہ دونوں مواقع اس حقیقت کی یاد دہانی ہیں کہ حق کی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ راستہ کتنا ہی طویل کیوں نہ ہو، اگر مؤقف قانون، قواعد اور حقائق پر مبنی ہو تو حوصلہ اور استقامت کے ساتھ اسے آگے بڑھایا جا سکتا ہے یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کی مشترکہ کامیابی ہے جنہوں نے اس سفر میں اپنا حصہ ڈالا۔ یہ ان اساتذہ کی کامیابی ہے جنہوں نے مشکل وقت میں بھی اپنے حق کے لیے آواز بلند کی، یہ ان نمائندگان کی کامیابی ہے جنہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا اور یہ ان قانونی ماہرین اور محکمہ تعلیم کے ان افسران کی کامیابی ہے جنہوں نے اس معاملے میں اپنا کردار ادا کیا۔
آج سبجیکٹ اسپیشلسٹس نے صرف ایک مقدمہ نہیں جیتا، بلکہ اپنی طویل جدوجہد کے ایک اہم باب کو عزت اور وقار کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس فیصلے کو سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے لیے خیر، عزت اور آسانیوں کا ذریعہ بنائے، ان کے جائز حقوق کی حفاظت فرمائے اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط، منظم اور باوقار بنانے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آل خیبرپختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹس ایسوسیشن ضلع کوہاٹ
۔

تمام اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا اور مختلف واٹس ایپ گروپس میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات...
15/09/2026

تمام اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا اور مختلف واٹس ایپ گروپس میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت کے پیشِ نظر جمعہ اور ہفتہ کے روز تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ یہ خبر مکمل طور پر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی نوٹیفکیشن، ہدایت نامہ یا باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ لہٰذا تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
براہِ کرم صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات اور اعلانات کو ہی مستند اور قابلِ اعتماد سمجھا جائے۔
شکریہ۔

اساتذہ کے وقار اور تعلیم کے معیار کے لیے ایک اہم فیصلہ!محکمۂ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے ہ...
07/09/2026

اساتذہ کے وقار اور تعلیم کے معیار کے لیے ایک اہم فیصلہ!
محکمۂ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تدریسی عملے، بالخصوص آئی ٹی اساتذہ، کو بنیادی طور پر تدریسی اور تعلیمی ذمہ داریوں کے لیے استعمال کیا جائے۔
مراسلے کے مطابق اساتذہ کو معمول کے کلریکل، ڈیٹا انٹری اور دیگر دفتری کاموں میں غیر ضروری طور پر مصروف نہ رکھا جائے، تاکہ وہ اپنی مکمل توجہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پر مرکوز رکھ سکیں۔
اس اقدام سے تدریسی معیار میں بہتری اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر بہتر توجہ ممکن ہوگی۔

اہم اعلان برائے اساتذہ کرام محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اساتذہ کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے س...
07/09/2026

اہم اعلان برائے اساتذہ کرام
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اساتذہ کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عملے کی تمام قسم کی پوسٹنگز اور ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جو 31 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔
صرف درج ذیل معاملات مستثنیٰ ہوں گے:
پروموشن کے بعد لازمی تعیناتی
نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ابتدائی پوسٹنگ
نئے قائم شدہ سکولوں کو فعال بنانے کے لیے ضروری تعیناتیاں
پابندی کے دوران کسی بھی معمول کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کی درخواست پر کارروائی نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
اساتذہ برادری سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری نوٹیفکیشن کو مستند معلومات کا ذریعہ سمجھیں۔
تعلیم کے نظام میں شفافیت، میرٹ اور بہتری کے لیے یہ اقدام اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اہم اطلاع برائے طلبہ و والدینخیبرپختونخوا آل بورڈز چیئرمین کمیٹی کے پشاور میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرم...
01/09/2026

اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین
خیبرپختونخوا آل بورڈز چیئرمین کمیٹی کے پشاور میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 17 تا 20 ستمبر کے دوران متوقع ہے۔
مزید برآں، ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے پرچوں کی کراس ویلیڈیشن 13 سے 16 ستمبر 2026 تک کی جائے گی تاکہ نتائج کی شفافیت، میرٹ اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہم تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور متعلقہ بورڈز کی سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
شفافیت، میرٹ اور معیاری تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے۔
آل خیبرپختونخوا سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن ضلع کوہاٹ

Address

Kohat
Kohat
POSTAL/ZIPCODE:26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALL Khyber Pakhtunkhwa Subject specialists association District Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category