28/04/2026
ابنِ سینا ماڈل سکول شیرکوٹ کے ہونہار طلباء نے آئی ایس او پاکستان کے زیرِ نگرانی منعقدہ “فرزندانِ رہبر اجتماع” میں بھرپور شرکت کر کے اپنے عزم، شعور اور وابستگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ 🌟
اس موقع پر طلباء نے نہایت پُرجوش انداز میں شہیدِ امت، امام سید خامنہ ای سے اپنی تجدیدِ عہد کا اظہار کیا، جو ان کے اندر موجود دینی و ملی شعور اور بہترین تربیت کا واضح ثبوت ہے۔ ✨
یہ شرکت نہ صرف ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ طلباء کے روشن مستقبل اور مضبوط نظریاتی بنیادوں کی عکاس بھی ہے۔ 💫