GHSS Chorlaki Kohat Official

GHSS Chorlaki Kohat Official GHSS Chorlaki Kohat is the only Higher Secondary School in the Patiala region.

26/09/2026
25/09/2026

Today's word
23/09/2026

Today's word

🏆 کلاس ڈیکوریشن مقابلہ — انعامات کی تقسیم 🌸گزشتہ روز منعقد ہونے والے کلاس ڈیکوریشن مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ...
22/09/2026

🏆 کلاس ڈیکوریشن مقابلہ — انعامات کی تقسیم 🌸

گزشتہ روز منعقد ہونے والے کلاس ڈیکوریشن مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فاتح اور رنر اَپ کلاسز کو پرنسپل صاحب نے آج صبح کی اسمبلی میں ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انعامات دیے گئے۔ 🎁👏

طلبہ اور فارم ماسٹر صاحبان نے اپنی کلاسز کو خوبصورت بنانے کے لیے بھرپور محنت، تخلیقی صلاحیت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جو یقیناً قابلِ تحسین ہے۔

فاتح اور رنر اَپ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، جبکہ تمام طلبہ اور انکے اساتذہ کو ان کی محنت اور جوش و جذبے پر شاباش! 🌷

آج پرنسپل جناب خلیل داوڑ صاحب نے اپنے ٹیم کے ہمراہ تمام کمرہ جماعتوں میں کلاس ڈیکوریشن مقابلے کا معائنہ کیا اور طلباء کے...
21/09/2026

آج پرنسپل جناب خلیل داوڑ صاحب نے اپنے ٹیم کے ہمراہ تمام کمرہ جماعتوں میں کلاس ڈیکوریشن مقابلے کا معائنہ کیا اور طلباء کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی۔ پرنسپل صاحب نے تمام کلاسوں کی تزئین و آرائش کو سراہا اور اسی طرح مزید کام کرنے کی بھی تلقین کی ۔

آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چورلکی میں العدل ٹرسٹ چورلکی کے زیر اہتمام زیڑہ پٹیالہ کے تمام ہائی سکولز کے درمیان سیرت ا...
19/09/2026

آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چورلکی میں العدل ٹرسٹ چورلکی کے زیر اہتمام زیڑہ پٹیالہ کے تمام ہائی سکولز کے درمیان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئز مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں جناب اکرام راہی صاحب ، جناب فاضل قریشی صاحب اور جناب مفتی غفران الدین صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
کوئز دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول کنڈر نے جیتا اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چورلکی دوسرے نمبر پر رہی۔
پرنسپل صاحب نے تمام مہمانوں کو تحائف پیش کئے۔ اور مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء میں نقدی انعامات، شیلڈز اور دیگر تحائف پیش کئے۔

جناب پرنسپل خلیل الرحمٰن داوڑ صاحب کی قیادت میں تمام اساتذہ کرام اور طلباء نے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا ۔
22/08/2026

جناب پرنسپل خلیل الرحمٰن داوڑ صاحب کی قیادت میں تمام اساتذہ کرام اور طلباء نے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا ۔

20/08/2026

عدم برداشت، والدین اور اولاد کے درمیان بڑھتے فاصلے — ہمیں کہاں رکنا ہوگا؟

آج ہمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے قریب رہ کر بھی دلوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ والدین اور اولاد کے درمیان بھی گفتگو کم اور فاصلے زیادہ ہو رہے ہیں۔ مصروف زندگی، موبائل، سوشل میڈیا، غیر ضروری توقعات اور نسلوں کے درمیان بڑھتے فکری اختلافات نے اس فاصلے کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اولاد کو صرف حکم دینے کے بجائے سنیں، سمجھیں اور وقت دیں۔ ہر غلطی پر ڈانٹ، طنز اور موازنہ بچے کو خاموش کر دیتا ہے۔ اسے یہ یقین ہونا چاہیے کہ وہ ناکام ہو سکتا ہے، غلطی کر سکتا ہے، مگر والدین کی محبت سے محروم نہیں ہوگا۔

لیکن ذمہ داری صرف والدین کی نہیں، اولاد کی بھی ہے۔ اولاد کو والدین کی قربانیوں، تجربے اور محبت کی قدر کرنی چاہیے۔ اختلافِ رائے فطری ہے، مگر بدتمیزی، ضد اور گستاخی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ بات چیت، برداشت اور احترام ہی رشتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

یہی مسئلہ ہمارے پورے معاشرے میں بھی نظر آتا ہے۔ عدم برداشت آج صرف گھروں تک محدود نہیں رہی؛ ہم معمولی اختلاف کو بھی ذاتی دشمنی بنا لیتے ہیں۔
کل حافظ عمر حیات صاحب کی افسوسناک وفات بھی، اگر حالات کے تناظر میں دیکھی جائے، تو ہمیں اسی بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور جذبات پر قابو نہ رکھنے کے خطرناک نتائج پر سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔ ایک قیمتی جان کا ضیاع صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

ہمیں سوچنا ہوگا کہ آخر ہم اختلافِ رائے کو برداشت کرنا کب سیکھیں گے؟ کیا ہر اختلاف کا جواب غصہ، ضد، نفرت یا انتقام ہونا ضروری ہے؟ اگر ہم ایک دوسرے کو سننے اور اختلاف کے باوجود احترام کرنے کا ہنر سیکھ لیں تو شاید بہت سے سانحات سے بچا جا سکتا ہے۔

اولاد کی خودکشیاں بھی ہمارے لیے ایک انتہائی سنجیدہ انتباہ ہیں۔ جب کوئی نوجوان مسلسل ناامیدی، تنہائی یا زندگی سے بیزاری کا اظہار کرے تو اسے "ڈرامہ" یا "توجہ حاصل کرنے کی کوشش" کہہ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اسے سننا، اس کے ساتھ کھڑا ہونا اور ضرورت پڑنے پر ماہرِ نفسیات یا ڈاکٹر سے مدد لینا ضروری ہے۔

حل صرف والدین کی ذمہ داری نہیں اور نہ صرف اولاد کی۔ یہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

والدین اولاد کو وقت دیں، اولاد والدین کو عزت دے؛ والدین اپنی توقعات میں اعتدال رکھیں، اولاد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے؛ اختلاف ہو تو گفتگو ہو، غصہ نہیں؛ شکایت ہو تو دلیل ہو، تضحیک نہیں۔

کیونکہ مضبوط خاندان اور مہذب معاشرہ وہ نہیں جہاں اختلاف نہ ہو، بلکہ وہ ہے جہاں اختلاف کے باوجود انسان ایک دوسرے کی عزت اور زندگی کی قدر کرنا جانتا ہو۔

آج ہمیں اپنے گھروں اور معاشرے میں ایک نیا اصول اپنانا ہوگا:

"اختلاف کرو، مگر دشمنی نہ کرو۔
بات کرو، مگر دل نہ توڑو۔
اور غصے میں ایسا قدم نہ اٹھاؤ جس کا پچھتاوا پوری زندگی رہے۔"

شاید یہی رویہ ہمارے گھروں کو بھی بچا سکتا ہے اور ہمارے معاشرے کو بھی۔

18/08/2026

جماعتِ دہم سے فارغ التحصیل طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے اپنے ساتھ درسی کتابیں لازمی لائیں۔ بصورت دیگر آپ کو سرٹیفکیٹ اور DMC کا اجراء نہیں ہوگا۔

Address

School Mohalla Near Jamia Farooqia Ishat Ul Quran
Kohat

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS Chorlaki Kohat Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHSS Chorlaki Kohat Official:

Shortcuts

Share

Category