GPS Khwaja Pail official

GPS Khwaja Pail official educational institute

15/09/2026

نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے یونین کونسل زیارت شیخ اللہ داد کے گاؤں خواجہ پائل کی مکمل بجلی کاٹ دی گئی ہے ۔ بچے اور بوڑھے جبس بے جا میں قید جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہ حالت صرف گھروں تک محدود نہیں ۔ سکول میں بھی تندور جیسی تپتی کمروں میں بچے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ 8:00 بجے سے لیکر 12:40 بجے تک تپش سے دہکتی کمروں میں بچے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ ایسی حالت میں بچے بے ہوش نہیں ہونگے تو کیا ہونگے ۔
دو مرتبہ تحصیل میئر کو سکول میں سولر پلانٹ لگانے کی درخواست کی ۔ اور اسی طرح دو مرتبہ وزیر قانون جناب آفتاب عالم صاحب سے سکول میں سولر پلانٹ لگانے کی درخواست کی ۔ مگر دونوں صاحبان نے کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی ۔ جس کی سزا اب بچے ائے روز بے ہوش ہو جانے کی صورت میں بھگت رہے ہیں ۔
کیا اب بچوں کی صحت پر بھی سیاست چلے گی۔ گاؤں یا علاقے کے دیگر مسائل اگر سیاسی اختلافات کے شکار ہیں۔ تو کیا سکول کے بچوں کی زندگی کے ساتھ بھی سیاسی کھیل کھیلا جائے گا ۔
ہم ایک مرتبہ پھر دونوں سیاسی قائدین اور گاؤں کے سیاسی مشران سے بچوں کی صحت کی خاطر سکول میں سولر پلانٹ لگانے کی پر زور اپیل کرتے ہیں ۔ کہ خدارا! بچوں کی زندگیوں کو مزید سیاسی اختلافات کے نذر نہ کیا جائے ۔ اور ترجیحی بنیادوں پر سکول ھذا کے لیے کم سے کم 10 کے وی سولر پلانٹ لگانے کی منظوری دی جائے تاکہ بچے پر سکون ماحول میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں ۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ تمام اہل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نئے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے نئے داخلوں کا باق...
08/04/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
تمام اہل علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نئے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے نئے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو کلاس ادنی میں داخل کرنے کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول خواجہ پائل تشریف لائیں ۔ جن بچوں کے برتھ/پیدائش سرٹیفکیٹ یا فارم ب بنا ہوا ہے وہ بھی ساتھ لے آئیں ۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر سے رابطہ کریں۔ 03301020845 اور 03337074801

گورنمنٹ پرائمری سکول خواجہ پائل میں سالانہ امتحان کے نتائج کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ والدین اور ...
30/03/2024

گورنمنٹ پرائمری سکول خواجہ پائل میں سالانہ امتحان کے نتائج کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ والدین اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
پوزیشن ہولڈرز کا اساتذہ کرام کے ساتھ گروپ فوٹو۔

تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
28/03/2024

تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

تمام والدین نوٹ فرمائیں
22/03/2024

تمام والدین نوٹ فرمائیں

Winter vacations in summer zone extended upto 7 January
30/12/2023

Winter vacations in summer zone extended upto 7 January

محکمہ تعلیم نے خیبر پختونخوا میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولز کے (سمر زون 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک) اور (ونٹر زون 23 دسمب...
19/12/2023

محکمہ تعلیم نے خیبر پختونخوا میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری سکولز کے (سمر زون 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک) اور (ونٹر زون 23 دسمبر سے 29 فروری تک) موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان۔۔

Mid Term exam 2023 at GPS KHWAJA PAIL
15/12/2023

Mid Term exam 2023 at GPS KHWAJA PAIL

30/10/2023

گورنمنٹ پرائمری سکول اور گورنمنٹ مڈل سکول خواجہ پائل کے جملہ اسٹاف کی طرف سے محترم جناب شمال استاذ کے لیے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ موصوف ( شمال استاذ) ساٹھ سال کی عمر میں ( اگست 2023) کو شعبہ تدریس سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
شعبہ درس و تدریس میں آپکے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

09/09/2023

؟؟
اگر ملازمین کی اپوائنٹمنٹ، ریگولرائزیشن، پروموشن، اپگریڈیشن، پے Revision یا تھرو پراپر چینل دوسرے پوسٹ پر تعیناتی کے بعد انکی بیسک پے یا تنخواہوں میں کمی ہو، کوئی انکریمنٹ Missing ہو یا سیلری میں کسی بھی قسم کی غلطی ہو تو اکاؤنٹس جنرل آفس کے ماہرین پر مبنی پے فکسیشن پارٹی کے ممبران ہر ضلع وزٹ کرکے چند دن وہاں رہتے ہیں اور تمام ضلعی ملازمین کے سروس بک، سیلری سلپ اور اپوائنٹمنٹ، ریگولرائزیشن پروموشن آرڈرز وغیرہ ریکارڈز چیک کرنے کے بعد غلطی کی تصحیح کرکے پے فکسڈ کرتے ہیں اور سروس بک میں انٹری کرکے دستخط و سٹیمپ لگاتے ہیں۔ پے فکسیشن پارٹی کا فیصلہ ختمی ہوتا ہے اسکے بعد کسی مجاز اتھارٹی کو چینجز کرنا غیر قانونی تصور ہوگا۔ جب پارٹی کسی ضلع کو وزٹ کرتی ہے تو تمام اداروں کے سربراہان اپنے DDOs اور ملازمین کو آگاہ کرتے ہیں کہ جس کے سروس بک تنخواہوں میں غلطی وہ پارٹی سے ٹھیک کروائیں۔

Address

Village Khwaja Pail
Kohat
16575

Telephone

+923425133942

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Khwaja Pail official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS Khwaja Pail official:

Shortcuts

Share