15/10/2023
بروز جمعہ بمورخہ 12 اکتوبر 2023 آغوش الخدمت فاؤنڈیشن سکول کوہاٹ میں تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں حالیہ سکول امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز، سپورٹس گالا و دوسرے کو کریکولر سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ میں پروگرام کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر لقمان صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔
بعد ازاں ادارہ ہذا کے پرنسپل جناب زاہد اللہ شاہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی طلبہ کو تعلیم کے کیساتھ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنے پر زور دیا۔
#ایڈمن