16/05/2025
مقام .......GHS شیخان کوہاٹ ـ
عنوان .... یوم تشکر ـ
مورخہ .....16 مئی 2025
آج گورنمنٹ ہائی اسکول شیخان کوہاٹ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور "یومِ تشکر" نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔
تقریب سے محترم جناب ضیاء الرحمٰن صاحب(ایس ایس ٹی)، محترم جناب محمد عمر خان صاحب (ٹی ٹی) اور محترم جناب آزاد رحمٰن خٹک صاحب (ہیڈ ماسٹر) گورنمنٹ ہائی سکول شیخان نے خطاب کیا اور وطن عزیز کے لئے قربانی دینے والے فوجی جوانوں اور عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلباء میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا اور پاک فوج کے عظیم کارناموں پر روشنی ڈالی گئی۔ اُنہوں نے نوجوانوں کو وطن کی خدمت اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہونے کی تلقین کی اور ملک کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔
آخر میں امت مسلمہ کے لئے بالعموم اور فلسطین کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اللہ کریم پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، آمین ۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد