جامعة تراث الإسلام كراتشي

جامعة تراث الإسلام كراتشي

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعة تراث الإسلام كراتشي, Education, Kiamari.

Ibnul_Bashir - YouTube 29/05/2024

https://www.youtube.com/

Ibnul_Bashir - YouTube فیصل بشیراس چینل کے ذریعے اپنے مختلف بیانات ،درسِ قرآن کریم اور روز مرہ کی ایکٹیویٹی شئیر کی جائے گی ان شاءاللہ

Photos from ‎جامعة تراث الإسلام كراتشي‎'s post 28/03/2019

جامعہ تراث الاسلام کراچی میں تقریب ختم بخاری شریف

16/03/2019

آج گلگت میں حضرت مولانا حبیب اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال ہوا، وہ دارالعلوم دیوبند کے قدیم فاضل اور شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد تھے،عمر نوے سال سے زائد تھی ، 2004 میں گلگت جانا ہوا تو ان کی زیارت کا موقع ملا۔۔۔ ایک شفقت بزرگانہ، عاجزی و تواضع کی ایک ادائے دلبرانہ، نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو، پاک دل و پاکباز۔۔۔۔ وہ جو ایک مٹھاس ہوتی ہے اللہ والوں کی صحبت کی، اس طرح بزرگوں سے مل کر ہی محسوس کی جاسکتی۔

اس سفر میں ان کے رفیق درس حضرت مولانا نذیر اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے بھی ملاقات ہوئی، جو شمالی علاقہ جات کے سب سے بڑے ادارے جامعہ نصرت الاسلام کے بانی و مہتمم تھے، فرما رہے تھے:
" ہم تین ساتھی، میں، مولانا حبیب اللہ صاحب اور مولانا عزیزالرحمن صاحب، 1947 کے ہنگاموں سے کچھ عرصہ قبل دارالعلوم دیوبند گئے تھے، حالات خراب تھے اور واپسی کے وسائل معدوم تھے، آٹھ سال تک جم کر دارالعلوم میں پڑھا اور سند فراغت حاصل کرکے ہی واپس آئے "

پاکستان کے ان شمالی علاقوں میں ایک درجن سے زیادہ دارالعلوم دیوبند کے فضلاء ہوئے، مولانا حبیب اللہ صاحب آخری نشانی تھے، ہم نے شہر گلگت میں اپنے دوست مولاناعطااللہ شہاب سے بارہا کہا کہ ان پر لکھیں، انہوں نے ایک مجموعہ تیار بھی کیا لیکن وہ ابھی تک تشنہ تعبیر رہا۔۔۔ حضرت مولانا حبیب اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے مولانا حسین احمد صاحب ایک نوجوان فعال عالم دین ہیں۔۔۔۔۔۔ یقینا یہ ان کا صدمہ ہے اور سب کا صدمہ ہے، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ان کی برکات کو پسماندگان کے لئے اور اہل علاقہ کے لئے ظاہر فرمائے، قائم فرمائے، آمین!

تحریر:ابن الحسن عباسی

06/03/2019
25/02/2019

افسوس ناک خبر

جامعہ تراث الاسلام کراچی کے ناظم تعلیمات مولانا محمد ساجد میمن صاحب کے نانا محترم کا قضاۓ الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے.
نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد حسین آباد میں ادا کی جائے گی. تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے.

22/02/2019

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

*اجلاس*
*جامعہ تراث الاسلام کراچی*

مورخہ 15 جمادیٰ الثانیہ 1440ھ بمطابق 21 فروری 2019 بروز جمعرات صبح 9 بجے جامعہ کے تمام اساتذہ کرام کی مدیرِ جامعہ کے زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔۔
جس میں اختتامی سال میں تعلیمی نصاب، وفاق کے امتحانات کی تیاری کا نظم اور تقریبِ ختمِ بخاری شریف کے حوالے سے گفتگو زیرِ بحث رہی،
اجلاس میں جامعہ کے سابق استاذ (امریکہ سے تشریف لائے) مولانا امجد علی صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔۔


*از دفتر تعلیمات*
*جامعه تراث الاسلام کراچی*

Photos from ‎جامعة تراث الإسلام كراتشي‎'s post 14/02/2019

نتائج شش ماہی امتحانات

Want your school to be the top-listed School/college in Kiamari?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Kiamari