31/05/2026
Shama Public high School Zangal Kalay
Spread Education just like the burning of candle which gives light to other but itself thawed.
31/05/2026
27/05/2026
Eid Mubarak
24/05/2026
شمع پبلک سکول میں سر رفیق خلیل آفریدی مختلف کلاسز کے طلبہ کے ماہانہ ٹیسٹ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل جناب محمد ولید صاحب اور وائس پرنسپل قاری سید ملوک صاحب بھی موجود ہیں۔
پرنسپل و وائس پرنسپل نے طلبہ کی تیاری کا جائزہ لیا اور بہتر کارکردگی دکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹیسٹ طلبہ میں محنت اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
23/05/2026
اظہارِ تشکر
میں، محمد ولید (پرنسپل)، اپنے کلاس فیلو اور عزیز دوست محمود شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ #محمودشاہ نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باوجود جس محبت، خلوص اور تعاون کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تعریف ہے۔
انہوں نے #واجدشاہ (ذوان ملک دین خیل اتحاد)کے صدر کے ذریعے مجھے روایتی لونگی پیش کروا کر میری تعلیمی خدمات اور کاوشوں کو سراہا، جو میرے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ یہ محبت اور عزت افزائی میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گی۔
ان شاء اللہ میں اپنے تعلیمی مشن کو اسی لگن اور خلوص کے ساتھ جاری رکھوں گا۔
اللہ تعالیٰ سب کو کامیابی اور عزت عطا فرمائے۔
20/05/2026
آج Shama Public School and College میں یومِ تقریبِ انعامات نہایت جوش و خروش، وقار اور شاندار انداز میں منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ علم، محبت، اتحاد اور استقامت کی ایک خوبصورت تصویر تھی، جس میں ہر آنے والے مہمان کی موجودگی نے اس محفل کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز مشران، سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام، اساتذہ، والدین، نوجوانوں اور علاقے کے معتبر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ہر چہرہ اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔
پروگرام کے دوران طلبہ نے مختلف تعلیمی، ثقافتی اور اصلاحی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں تعلیم کی اہمیت، نوجوان نسل کی کردار سازی اور معاشرے کی ترقی میں تعلیمی اداروں کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ شرکاء کی محبت، خلوص اور والہانہ جذبات نے پورے ماحول کو یادگار بنا دیا۔ ہر مہمان کی موجودگی اس محفل کی عزت اور رونق تھی، اور شمع پبلک اسکول اینڈ کالج انتظامیہ تمام معزز مہمانوں کی تشریف آوری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہے۔
آخر میں شمع پبلک اسکول اینڈ کالج کے پرنسپل کو ان کی بے مثال خدمات، مسلسل محنت، بہترین قیادت اور مشکل حالات میں بھی ادارے کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھنے پر روایتی لنگی پہنائی گئی۔ اس موقع پر حاضرین نے بھرپور انداز میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
یہ خوبصورت تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، مگر اس کی یادیں ہر شریک کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ شمع پبلک اسکول اینڈ کالج تمام معزز مہمانوں، دوستوں، اساتذہ، والدین اور شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے جن کی شرکت نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔
نوٹ: اگر کسی کی تصویر رہ گئی ہوں تو وہ ایڈمن کساتھ ربطہ رکھے۔۔۔
شکریہ
19/05/2026
اپ سب کو کل کے پروگرام میں شرکت دی جاتی ہے۔
شکریہ
18/05/2026
شمع پبلک اسکول کے ٹیچر اسٹاف نے ایک تعلیمی و تفریحی دورے کے سلسلے میں تحصیل جمرود اور تحصیل لنڈی کوتل کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے کے اہم مقامات دیکھنا، معلومات حاصل کرنا اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔
دورے کے دوران اسٹاف نے لنڈی کوتل بازار کا دورہ کیا، جہاں مقامی ثقافت، بازار کی رونق اور علاقائی سرگرمیوں کو دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ملک ایوب کا گھر بھی گئے، جہاں ملاقات اور خوشگوار گفتگو کا موقع ملا۔
اسی سفر میں اسٹاف نے چر باغ جیسے خوبصورت سیاحتی مقام کا بھی دورہ کیا، جہاں قدرتی مناظر سے لطف اٹھایا گیا۔ واپسی پر مشہور پشتو شاعر حمزہ شنواری کی قبر پر حاضری دی گئی اور ان کی ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ دورہ تمام اساتذہ کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا، جس میں علم، تفریح اور تاریخی و ثقافتی پہلوؤں سے آگاہی حاصل ہوئی۔
12/05/2026
مضمون نویسی کے مقابلے میں جماعت نہم کے طالب علم سجاد خان نے پہلی جب کہ زبیر خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، پرنسپل محمد ولید کی جانب سے نقد انعام وصول کر رہے ہیں۔
10/05/2026
آج الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شمع پبلک سکول میں تیراہ وغیرہ سے نقل مکانی کرنے والے طلبہ میں ڈبے کا دودھ تقسیم کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سر محمد فاروق اور انجینئر رحمت اللہ نے اساتذہ کرام کی نگرانی میں یہ سرگرمی پایۂ تکمیل تک پہنچائی۔
تقسیم کے موقع پر پرنسپل محمد ولید، مولانا شاہد مسرور آفریدی، سابق جنرل کونسلر غلام سید، سر منتظر شاہ اور سر رفیق خلیل آفریدی شریک تھے۔
واضح رہے کہ یہ فارمولا تین سال سے زائد عمر کے بچوں کے استعمال کے لیے ہے۔
کلاس 10 دسویں جماعت کا آج سے باقاعدہ کلاسسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ تو لہذا ٹائم ضائع کئے بغیر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Khyber
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |
| 18:00 - 19:00 |