GHS Muhammad Khan Khyber Official
تعلیم سب کے لئے
07/04/2026
محکمہ تعلیم صوبہ خیبرپختونخوا کا ایک درخشاں ستارہ۔
محمد عزیر علی، جو کہ بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع کرم خدمات انجام دے رہے تھے اور اس سے قبل ضلع خیبر میں بھی ڈی ای او کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، آج سرکاری ملازمت سے باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔
محمد عزیر علی کی پیدائش 8 اپریل 1966 کو ضلع صوابی کے گاؤں تورڈھیر میں ہوئی،انکے والد صاحب بھی محکمہ تعلیم میں بطور معلم تعینات تھے،ابتدائی تعلیم پشاور اور صوابی میں حاصل کی،میٹرک کرنے کے بعد پشاور کے معروف تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج سے ایف ایس سی اور بیچلرکی ڈگری حاصل کی پشاور یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز1994 میں بطور CTاستاد کیااور اگلے سال ہی گورنمنٹ ڈگری کالج اوگی، مانسہرہ میں بطور لیکچرر پولیٹیکل سائنس تعینات ہوئے،بعد میں اپنے آبائی ضلع صوابی میں ٹرانسفر ہوئے،۔ 2011 میں جب حکومت نے تعلیمی اصلاحات کرتے ہوئے منیجمنٹ کیڈر پوسٹ متعارف کرائی،تو آپ بھی ایک جذبے کے تحت پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 2011میں گریڈ 19 میں بطور EDO (ایجوکیشن) مردان میں تعینات ہوئے۔بعد ازاں انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مختلف اضلاع میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
اپنی سروس کے دوران محمد عزیر علی ایک متحرک، ایماندار اور فرض شناس آفیسر کے طور پر جانے جاتے رہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کی بہتری، اساتذہ کی رہنمائی اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ ایک دیانت دار آفیسر مشہور تھے جسکی وجہ وہ اس نظام کے ساتھ نہ چل سکے،اور اکثر اضلاع میں میرٹ پر کام کرنے کی وجہ سیاست دانوں کے زیر عتاب رہے،اور ہر تھوڑے عرصے بعد انکے تبادلے ہوتے رہے،2022 میں انکا تبادلہ ضلع خیبر میں ہوا،جہاں انکے ساتھ بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کام کرنے کا موقع ملا،،اس دوران انکو ہر لحاظ سے ایک مکمل انسان پایا،انہوں نے میرٹ کے خلاف کسی کا بھی سفارش تسلیم نہیں کیا،وہ بلا خوف وخطر ضلع خیبر کے ہر علاقے میں گئے،خصوصا دور دراز علاقوں کی تعلیمی اداروں کی ترقی میں انکو خصوصی دلچسپی تھی،تیراہ میدان انکا پسندیدہ علاقہ تھا،،وہ اپنے تعیناتی کے دوران اکثر تیراہ کے سکولوں کا وزٹ کرتےتھے،اور ان سکولوں کو اساتذہ فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر متحرک رہے،تقریبا ڈھائی سال ضلع خیبر میں تعیناتی کے دوران بہت متحرک کردار ادا کیا۔ اپنا آخری سال انہوں نے ضلع کرم میں بھی بہت متحرک ہوکر کام کیا۔محکمہ تعلیم میں انکی کمی یقیناََ محسوس کی جائے گی اگر چہ انکی اصول پسندی اور دیانت داری کی وجہ اور سسٹم میں موجود کرپٹ عناصر کی وجہ انکی خدمات سے استفادہ نہی لیا جاسکا۔۔
ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ نئی زندگی میں کامیابی عطا فرمائے
تحریر ۔شاہدعلی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے لنڈی کوتل سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع خیبر۔
01/04/2026
Admissions are open.
گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے لنڈیکوتل جہاں اپکے بچوں کو مکمل تعلیم و تربیت اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے زیرنگرانی فراہم کی جاتی ہے،یہاں پر اپکے بچوں کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا جاتا ہے،،،
یکم مارچ سے پہلے سمسٹر میں داخلے جاری ہیں۔
📚✨ Welcome Back, Students! ✨📚
Our teachers warmly welcomed students today after the winter vacation. ❄️😊
Dated: 2 Mar 2026
24/02/2026
گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے لنڈیکوتل جہاں اپکے بچوں کو مکمل تعلیم و تربیت اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے زیرنگرانی فراہم کی جاتی ہے،یہاں پر اپکے بچوں کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا جاتا ہے،،،
یکم مارچ سے پہلے سمسٹر میں داخلے جاری ہیں۔
24/12/2025
آج گورنمنٹ ہائی اسکول محمد خان کلی میں جماعت دہم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی (چائے) پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب صرف رخصتی نہیں بلکہ ایک تعلیمی سفر کے اختتام اور نئے مستقبل کے آغاز کی علامت تھی۔
ہم اپنے عزیز طلبہ کی محنت، لگن اور ثابت قدمی کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان طلبہ نے اسکول کے دورانیے میں نہ صرف علم حاصل کیا بلکہ نظم و ضبط، اخلاق اور ذمہ داری کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم کو نافع بنائے، ان کے ہر قدم میں کامیابی عطا فرمائے، اور انہیں اپنے والدین، اساتذہ اور ملک کے لیے باعثِ فخر بنائے۔
آمین 🤲
22/12/2025
🌟 گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے – سالانہ نتائج و تقسیمِ انعامات کی شاندار تقریب 🌟
گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے میں آج سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، اساتذہ، والدین اور معزز مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پرنسپل جناب شاہد علی کے پُرجوش استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا، سکول کی کارکردگی کا مختصر جائزہ پیش کیا اور طلباء کی انتھک محنت کو سراہا،اس موقع پر دی ہنڈرڈ آرگنائزیشن کےچیئرمین معروف خان آفریدی نے بھی خطاب کیا،۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی، قیم جماعت اسلامی ضلع خیبر جناب ضیاء الحق آفریدی نے اپنے پُراثر خطاب میں طلباء کی کامیابیوں کو سراہا، اُن کی روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں علم و کردار کے رستے پر گامزن رہنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا،انہون نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں نقد انعامات بھی دیئے،اور سکول میں یتیم اور بے سہارا طلباء کے لئے سکول یونیفارم فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔۔
تقریب میں مختلف سوشل ورکرز، معززینِ علاقہ اور طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
🏅 پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے
📚 تقریب کے اختتام پر کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی۔
اللہ پاک ہمارے بچوں کو علم کے سفر میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے زندہ باد!
۔
19/12/2025
Students perform their experiments in the chemistry lab under the supervision of Sir Ajmal Khan
18/12/2025
آج گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلے میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں تحصیل لنڈیکوتل کے سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی تحصیل چئیر مین لنڈیکوتل شاہ خالد شنواری تھے،،جبکہ دیگرمہمانان میں گورنمنٹ ہائی سکول زین تاڑہ کے پرنسپل عابداللہ مختلف ویلج کونسلز کے چئیرمین دی ہنڈرڈ آرگنائزیشن کے چیئرمین معروف شاہ اور اساتذہ کرام شامل تھے،پرنسپل شاہد علی آفریدی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے بارے میں بتایا،۔مہمان خصوصی نے اس موقع پر بہترین پروگرام کرنے پر پرنسپل اور سکول سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا،اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی،جبکہ اس موقع پر پرنسپل عابداللہ نے بھی خطاب کیا،پروگرام کے آخری حصے میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے،اور آخر میں ملک وقوم کی ترقی و سلامتی کے لئے مولانا یونس نے دعا فرمائی ۔
16/12/2025
Today, 16th December, we gather with heavy hearts to remember the Shuhada of Army Public School, Peshawar, who laid down their innocent lives in the tragic incident of 16 December 2014. This dark day in our history reminds us of the brutality of terrorism and the courage, patience, and resilience shown by our nation.
We pay humble tribute to the martyred students and teachers whose sacrifice will never be forgotten. Let us bow our heads in prayer for the departed souls, asking Almighty Allah to grant them the highest place in Jannah and to bestow patience and strength upon their grieving families.
May this day strengthen our resolve for peace, unity, and education, and may we honor their memory by standing firm against violence and hatred.
06/12/2025
Shining 🌟💫⭐ stars of GHS Muhammad khan Landikotal.. Mehran Hussain Got first position in Naat competition.. National Anthem Group got 2nd position... National song Group got 3rd position in Division Level.....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Khyber
24740
Opening Hours
| Monday | 07:30 - 13:35 |
| Tuesday | 07:30 - 13:35 |
| Wednesday | 07:30 - 13:35 |
| Thursday | 07:35 - 13:35 |
| Friday | 07:30 - 23:35 |
| Saturday | 07:35 - 13:35 |