22/02/2026
Ozone Layer – Earth’s Natural Sunscreen
The Sun sends UV rays toward Earth.
The ozone layer (O₃) in the stratosphere absorbs most harmful UV-B and UV-C rays.
Only safe sunlight reaches Earth, protecting humans, animals, and plants from radiation.
17/02/2026
Why Do We Feel Wind?
Wind is simply moving air! 🌬️ When the Sun heats the Earth unevenly, warm air rises and cool air moves in to take its place. This movement of air creates wind. The faster the air moves, the stronger the wind feels!
05/02/2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
آج پاکستان بھر کی طرح گورنمنٹ ہائی اسکول علم گودر میں بھی یومِ کشمیر نہایت جوش، ولولے اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر اسکول کی اسمبلی کے دوران ایک پُراثر اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی، جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ:
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰
تقریب کے دوران طلباءاور اساتذہ نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کی بھرپور مذمت کی گئی کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مسلسل ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
ہم عالمی برادری اور خصوصاً عالمی ادارۂ انسانی حقوق سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ان شاء اللہ ✊
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇰🇷 کشمیر بنے گا پاکستان
07/01/2026
Parts of Speech | Grammar
23/12/2025
آج گورنمنٹ ہائی سکول علم گودر میں نیدہ پاکستان کے زیر اہتمام بیت الخلاء کی صفاٸی سرگرمی اور احتیاطی تدابیر (Toilet Day) نہایت عمدہ انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر ایک بامقصد اور معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں صفائی، حفظانِ صحت، اور طہارت جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔
محترم پرنسپل سید رفاقت علی شاہ صاحب نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی اور طہارت کی اہمیت پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے طلباء کو نہ صرف جسمانی صفائی، بلکہ ماحول کی صفائی کا بھی شعور دیا اور بتایا کہ "صفائی نصف ایمان ہے" صرف ایک قول نہیں بلکہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے۔
یہ سیشن طلباء کے لیے نہایت مفید اور بیداری پیدا کرنے والا ثابت ہوا، جس نے ان میں سماجی ذمہ داری اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی حوصلہ افزائی کی۔ نیدہ پاکستان کی اس کاوش کو سکول انتظامیہ اور طلباء کی طرف سے بھرپور سراہا گیا۔
اس کے علاوہ طلباءکی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور ان کی دلچسپی بڑھانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کے لیے ضروری سامان بھی فراہم کیا گیا۔
09/11/2025
تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ڈیبٹیس پروگرام میں بھی نمایاں کارکردگی گورنمٹ ھاٸی سکول علم گودر باڑہ خیبر
03/11/2025
#ماشاءاللہ!
بروز اتوار 2نومبر 2025 کو گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر باڑہ میں باڑہ تحصیل کے 17 ہائی سکولوں کے درمیان ہونے والے ڈیبیٹس مقابلوں میں علم گودر ہائی سکول کے دانیال اور اسکی ٹیم نے ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اسکے علاوہ #نعت ، میں بھی پہلی اور میں دوسری پوزیشنز اپنے نام کر لی ۔۔