GPS Dora Sepah

GPS Dora Sepah ہمارا خواب، پڑھا لکھا ڈورہ
(1)

الحمدللہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی تعاون سے سرکاری اسکولوں کو فرنیچر کی فراہمی جاری ہے، اس سلسلے میں...
01/04/2026

الحمدللہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی تعاون سے سرکاری اسکولوں کو فرنیچر کی فراہمی جاری ہے، اس سلسلے میں اسکول ھذا کو 60 کرسیاں برائے طلباء و طالبات مہیا کی گئی ہیں جس پر ہم اسکول انتظامیہ صوبائی حکومت ، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا ، سیکٹری ایجوکیشن، ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر، سب ڈویژن آفیسر باڑہ و اسسٹنٹ سب ڈویژن آفیسر باڑہ نیز تمام افسران بالا کے ممنون و مشکور ہیں۔💝

الحمدللہ آج شکر کاری مہم کے سلسلے میں جی پی ایس  #ڈورہ میں اسکول سٹاف اور طلباء و طالبات نے قیمتی پودے لگار مشترکہ طور پ...
04/03/2026

الحمدللہ آج شکر کاری مہم کے سلسلے میں جی پی ایس #ڈورہ میں اسکول سٹاف اور طلباء و طالبات نے قیمتی پودے لگار مشترکہ طور پر مہم کا افتتاح کیا اور پودوں کی افادیت و اہمیت کے حوالے سے اسکول میں خاص سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تمام طلباء و طالبات نے خصوصی دلچسپی لی اور سب نے اس بات کا عہد کیا کہ انشاللہ ہر ایک اپنے اپنے گھر میں ایک ایک پودا لگا کر مہم کو کامیاب بنا کر ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے 💝
سر سبز و شاداب #پختونخوا 🌳🌴🌲

آج اسکول ھذا کو سوشل ورکر جناب حاجی محمد صادق آفریدی کی آمد، صادق خان ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے جو کہ آج کل سعودی ...
02/03/2026

آج اسکول ھذا کو سوشل ورکر جناب حاجی محمد صادق آفریدی کی آمد، صادق خان ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے جو کہ آج کل سعودی عرب میں رزق حلال کمانے کی عرض سے محنت مزدوری کرتے ہیں اور پہلے کی طرح بچوں کے تعلیم میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں، واضح رہے موصوف کے خاندان کے بچے اور بچیاں جی پی ایس #ڈورہ میں زیر تعلیم ہیں۔ ♣️

الحمدللہ اســـکول کے طلبـاء و طالبـات میں باقاعـدہ اضافہ ہو  رہا ہے اور اس سلسلے میں مشر جمعہ سیـد سـکنہ ذخہ خیل (آئی ڈی...
06/02/2026

الحمدللہ اســـکول کے طلبـاء و طالبـات میں باقاعـدہ اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں مشر جمعہ سیـد سـکنہ ذخہ خیل (آئی ڈی پیـز) کے خانـدان کے دو بچے اســکول ھذا میں داخل ہوگئے ہیں جن میں شـاہد خان اور روزیـنہ گل ولد جمعہ سیـد شامل ہیں۔
انشـــــــاء اللہ ہم جمـلہ سٹـاف پڑھـا لـکھا #ڈورہ کیلئے پر عـزم ہیں 🤏

بچے پی ٹی پیرڈ کے دوران ہلکی پھلکی ورزش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، واضح رہے ورزش انسانی جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت و توازن ...
04/02/2026

بچے پی ٹی پیرڈ کے دوران ہلکی پھلکی ورزش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، واضح رہے ورزش انسانی جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت و توازن کیلئے انتہائی مفید ہے اس سے نہ صرف خون کی گردش کامیابی سے آگے بڑھنے میں انسان کو مدد ملتی ہے بلکہ ساتھ ساتھ دماغ (اعصابی) نشوونما میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے✅

الحمدللہ اســـکول کے طلبـاء و طالبـات میں باقاعـدہ اضافہ ہو  رہا ہے اور اس سلسلے میں مشر سائیـکول خـان کے خاندان کے تین ...
03/02/2026

الحمدللہ اســـکول کے طلبـاء و طالبـات میں باقاعـدہ اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں مشر سائیـکول خـان کے خاندان کے تین بچے اســکول ھذا میں داخل ہوگئے ہیں جن میں اویـس خـان ولد سائیـکول خان، محمـد یونـس اور حنـا شـاہ ولد زبـیـر خـان شامل ہیں۔
انشـــــــاء اللہ ہم جمـلہ سٹـاف پڑھـا لـکھا #ڈورہ کیلئے پر عـزم ہیں 🤏

آج چیئرمین رحمان اللہ آفریدی کے زیر نگرانی وی سی سپین قبر ای ( شگے سر ڈورہ) میں لوکل گورنمنٹ ویلج کونسل کی ٹیم نے گورنمن...
02/02/2026

آج چیئرمین رحمان اللہ آفریدی کے زیر نگرانی وی سی سپین قبر ای ( شگے سر ڈورہ) میں لوکل گورنمنٹ ویلج کونسل کی ٹیم نے گورنمنٹ پرائمری سکول #ڈورہ میرہ کے مرکزی سڑک (گودر) کو صاف اور ہموار کرکے از سرِ نو سائڈ وال مرمت کیئے اور پانی کے نکاس کو بھی بحال کر دیا جس پر ہم اسکول انتظامیہ چیئرمین صاحب اور ڈیلی ویجز کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو مزید توفیق عطا فرمائے۔ 💯

اســــــــــــــکول ھذا کو SDEO جناب ڈاکٹـر شـیر زمـــان صاحب اور AsDEO جناب حاجـی خـیر محمـد صاحب کا دورہ، دورے میں دون...
22/01/2026

اســــــــــــــکول ھذا کو SDEO جناب ڈاکٹـر شـیر زمـــان صاحب اور AsDEO جناب حاجـی خـیر محمـد صاحب کا دورہ، دورے میں دونوں صاحبان نے اسکول کو مختلف زاویوں سے مانیٹر کیا اور سٹاف اینڈ طلباء حاضری رجسٹر چیک کیں۔
آفیسر صاحبان نے مختلف جماعتوں کا معائنہ کیا، طلباء کے کلاس ورک اور ہوم ورک چیک کرکے تسلی بخش قرار دید کر اساتذہ کو داد دی اور اسی طرح کارکردگی کو جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔
انشــــــــــــــاللہ ہم جملہ سٹاف پڑھا لکھا #ڈورہ کیلئے پر عزم ہیں۔💐

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا جناب سہیل آفریدی کے ھدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے سلسلے میں پ...
20/01/2026

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا جناب سہیل آفریدی کے ھدایات کی روشنی میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے سلسلے میں پی ٹی سی فنڈ کے تحت سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ تعلیم باڑہ سب ڈویژن نے گورنمنٹ پرائمری سکول #ڈورہ کے لیے بھی تعداد کی مناسبت سے پی ٹی سی پراجیکٹ کے تحت ایک ٹیچر (محمد ثاقب ولد وطن گل قوم سپاہ) ہائر کیا ہے۔ جسکو آج اسکول آمد پر دوران اسمبلی سکول انتظامیہ نے خوش آمدید کہا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈورہ میرہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، ڈائریکٹر ایجوکیشن کے پی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز باڑہ کا سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔🎉

09/01/2026

الحمدللہ اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی فضل و کرم سے آج حیدر علی فاؤنڈیشن کے صدر محترم ڈاکٹر حیدر علی آفریدی کی تعاون سے جی پی ایس ڈورہ کو واٹر ٹینکی فراہم کی گئی، ہم اسکول انتظامیہ اس انتہائی احسن اقدام پر حیدر علی فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب ایزی پیسہ نمبر
03336161393

الحمدللہ اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی فضل و کرم سے آج حیدر علی فاؤنڈیشن کے صدر محترم ڈاکٹر حیدر علی آفریدی کی تعاون سے جی پی ا...
03/01/2026

الحمدللہ اللّٰہ تعالیٰ کی خصوصی فضل و کرم سے آج حیدر علی فاؤنڈیشن کے صدر محترم ڈاکٹر حیدر علی آفریدی کی تعاون سے جی پی ایس ڈورہ کو واٹر ٹینکی فراہم کی گئی اس موقع پر اس کے ساتھ فاؤنڈیشن کے ساتھی رضوان اللہ بھی موجود تھے، ہم اسکول انتظامیہ اس انتہائی احسن اقدام پر حیدر علی فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، واقعی ڈاکٹر صاحب تعلیم اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے ساتھ ساتھ یتیموں و مسکینوں کے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ جیتے رہو محترم 🙏

آج بروز بدھ بمطابق ایکتیس دسمبر 2025 سمسٹر اول ( اسکول ھذا ) کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس میں علاقے کے سوشل ایکٹ...
31/12/2025

آج بروز بدھ بمطابق ایکتیس دسمبر 2025 سمسٹر اول ( اسکول ھذا ) کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس میں علاقے کے سوشل ایکٹیویسٹ محترم سلیمان آفریدی اور کفایت آفریدی نے شرکت کی اور اسکول سٹاف کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ٹیچر صاحب نے موسم سرما کی 15 دن تعطیلات کے اعلان کے ساتھ ساتھ بچوں کو ہوم ورک اسائنمنٹ دیا، ہم اسکول انتظامیہ پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام طلباء و طالبات ایسی عزم کے ساتھ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ انشاللہ ہم جملہ سٹاف پڑھا لکھا #ڈورہ کیلئے پر عزم ہیں۔ 💝

Address

Khyber Bara
Khyber

Telephone

+923028811488

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Dora Sepah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category