بزمِ سخن

بزمِ سخن ہر شعر ایک طلسم ہے، اور ہر غزل ایک دنیا۔ ہماری اس ادبی محفل میں خوش آمدید

21/06/2026

یہ عمر گریزاں کہیں ٹھہرے تو یہ جانوں

ہر سانس میں مجھ کو یہی لگتا ہے کہ تم ہو

21/06/2026

دیوار و در پہ ٹیکس ہو سائے پہ ٹیکس ہو
اُڑتے جہاز ، بس کے کرائے پہ ٹیکس ہو

لینا ہے ہم نے بُرج ِخلیفہ کا ہر فلیٹ
چارے پہ ٹیکس گوبر و گائے پہ ٹیکس ہو

بنگلوں میں روم و اٹلی کے صوفوں کو چھوڑ کر
جھگیوں کی چارپائی کے پائے پہ ٹیکس ہو

دینی ہے اُنکو چُھوٹ جو اپنے ہیں ہمنوا
ایسا نہیں کہ اپنے پرائے پہ ٹیکس ہو

دیتا ہے بددعائیں ہمیں جو اُٹھا کے ہاتھ
ہر اُس غریب ِشہر کی "ہائے " پہ ٹیکس ہو

کبھی مے کدہ کبھی بت کدہ کبھی کعبہ تو کبھی خانقاہیہ تیری طلب کا جنون تھا مجھے کب کسی سے لگاؤ تھا
19/06/2026

کبھی مے کدہ کبھی بت کدہ کبھی کعبہ تو کبھی خانقاہ
یہ تیری طلب کا جنون تھا مجھے کب کسی سے لگاؤ تھا

Address

Paharpur Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa
29160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بزمِ سخن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share