24/08/2024
🔊🔊🔊
" خوش خبری "
ادارہ خیرالامۃ مستورات ونگ کے زیر اہتمام
" پہلی مرتبہ آن لائن خطابت و نقابت کورس"
ہم نے خاموش لفظوں کو آواز دی ہے
سکول و کالج اور مدارس کی طالبات کے لیے
ایک اہم اور مفید آن لائن کورس
✒️ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ
بولو ! تاکہ پہچانے جاؤ ، یہ پہچان صرف بولنے سے نہیں بلکہ اچھا بولنے سے بنتی ہے ، سلجھے ہوئے انداز میں اظہار خیال کرنا ، اپنی بات سمجھانااور سننے والوں کو متاثر کرنا ہی اصل مہارت ہے۔
خطابت کا فن محض اظہار خیال کر لینے کا نام نہیں بلکہ سامعین کے ضمیر کو بیدار کرنے اور ان کے دل جیت لینے کا نام ہے ، خطابت میں اول تا آخر ربط و تسلسل کے لیے مستقل عملی مشق کرکے انداز بیان میں نکھار لایا جا سکتا ہے ۔
باوقار خطیب بننے کے لیے دعوت دین کے نبوی اسلوب بھی جاننا ضروری ہیں
اپنے جذبات و احساسات اور نظریات کے اظہار کا معیار بلند کرنے اور دعوت و تبلیغ کو حکمت و بصیرت کے ساتھ کرنے کا فن جاننے اور عملی طور پر سیکھنے کے لئے *ادارہ خیرالامہ پاکستان* کا خطابت و نقابت کورس ضرور جوائن کریں ۔
سینئر خطباء حضرات کی مشاورت سے کورس ترتیب دیا گیا ہے ۔
دوران کورس عملی مشق کے لئے ہفتہ وار بزم کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔
*نوٹ* یہ کورس صرف خواتین کے لئے ہے
کورس میں شرکت کے لئے رابطہ کیجئے
https://wa.me/03444628035
https://wa.me/03124700639
شکراًجزیلا
*4wd to all*
08/08/2024
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
" یہ تحریر ہم سب کیلیے انتہائی اہم ہے۔ "
دین اسلام کے بنیادی عقائد سمجھنے کیلئے آسان انداز میں اسلام کے بنیادی عقائد سیکھنے اور سمجھنے کا مختصر ترین کورس۔
سکول کالج یونیورسٹیز کے طلباء / طالبات کیلئے بہترین موقع
یقینا عقائد کو دین میں بنیادی اہمیت حاصل ہے، اس لیئے عقائد کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
اور ان ہی میں ان کے ایمان کا تحفظ بھی ہے اور گمراہی سے حفاظت بھی ۔
خصوصاً سوشل میڈیا کی یلغار کو مد نظر رکھتے ہوے اس پر فتن دور میں عقائد سیکھنے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
یہ مختصر کورس بنیادی عقائد کو سیکھنے کیلئے کروایا جاتا ہے تاکہ ہمارے مسلمان بہن بھائی اپنے عقائد اور ایمان کا تحفظ کر سکیں۔
اس کورس کی کوئی فیس نہیں
خواتین کیلیے الگ کلاسز ہوتی ہیں بزریعہ واٹس ایپ
داخلہ حاصل کرنے کیلیے پوسٹ میں دئیے گئے نمبرز پر میسج کریں یا عقائد کورس گروپ جوائن کرلیں لنک تحریر کے آخر میں موجود ہے ۔
مدت کورس : 20 دن
دورانیہ: روزانہ 30 منٹ
وقت : رات 7،45 بعد نماز مغرب
نیز صرف شرکاء کورس کو روزانہ کلاس کا خلاصہ تحریر کی صورت میں دیا جائے گا ۔
گزارش:
پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ ہماری تھوڑی سی محنت سے کوئی مسلمان اگر دین کا علم حاصل کرلے تو ہم بھی اس ثواب میں حصہ دار بن جائیں ۔۔۔۔۔۔
رجسٹریشن اور مزید معلومات کیلیے رابطہ نمبرز برائے واٹس ایپ
03124700639
03422692200
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین
08/07/2024
الحمد للہ ادارہ خیرالامۃ کی مجلس شوری برائے سوشل میڈیا ۔
یکم محرم الحرام واٹس ایپ گروپس کے توسط سے دس ہزار سے زائد افراد تک پہنچائے گئے اسٹیٹس ۔
نوٹ سیدنا فاروق اعظم رض کی مختصر سیرت پر پوسٹیں خیرالامۃ پیج پر اپلوڈ کی گئی ہیں ۔
ادارہ خیرلامۃ کے تمام احباب کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
محمد خضرنواز
مدیر ادارہ خیرلامۃ پاکستان
#خیرالامہ
واٹس ایپ گروپ لنک ۔
https://chat.whatsapp.com/BrMu1poapC79yEmP2AkVcQ
03/06/2024
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ ۞
ترجمہ:
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
دو سالہ آن لائن ترجمہ و تفسیر القرآن کورس۔
کورس کا آغاز 5 جون 2024
⬅ ادارہ خیرالامۃ کے زیر اہتمام مرد و خواتین سب کے لیے گھر بیٹھے قرآن فہمی کا سنہری موقع ،عمر کی کوئی قید نہیں
🔹 نصاب:
لفظی ترجمہ،بامحاورہ ترجمہ،آسان تفسیر، شان نزول ،قرآنی واقعات ،ناظرہ قرآن،آسان تجوید،عقائد اسلام،
🔹 ہر عمر کے مرد و خواتین کی دینی تربیت کے لیئے بہترین کورس۔
🔹 خصوصیات:
🔹 ہفتے میں 6 دن کلاس روزانہ صرف 30 منٹ۔
🔹 کلاس بذریعہ واٹس ایپ گروپ نظام الاوقات ۔
🔹 پہلی کلاس دن 2 بجے
🔹 دوسری کلاس رات 8 بجے ۔
🔹 مدت کورس دوسال۔
🔹 اختتام پر شرکاء کورس کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا،
🔹 داخلہ لینے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ۔
🔹 برائے مرد حضرات
03124700639
🔹 برائے مستورات (female)
0312 9864414
🔹 ایڈمیشن گروپ
https://chat.whatsapp.com/LF1g8GF4kOa4Pv8xmY4FX4
02/06/2024
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔۔
ادارہ خیرالامۃ کی طرف سے فہم قرآن کے حلقوں کے حوالے سے دور دراز کے احباب کیلیے ایک بہترین موقع ۔۔
اپنا وقت قیمتی بنائیں فتنوں سے حفاظت کی بہترین صورت قرآن فہمی ہے لازمی داخلہ لیں ۔۔
کورس کی تفصیلات کمنٹس میں ۔۔