Wasim Muhammad

Wasim Muhammad

Share

Working to Promote Education and Health.

31/05/2022

کسی زمیندار کی بھینس🐃 نے دودھ دینا بند کر دیا،
زمیندار بڑا پریشان ھوا😱
اسے ڈاکٹر💉 کے پاس لے کر گیا،
ڈاکٹر نے ٹیکے💉 لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا،🙈

تھک ھار کر وہ بھینس🐃 کو شاہ جی کے پاس لے گیا،
شاہ جی نے دھونی رمائی، دم کیا، پھونک ماری
لیکن وہ بھی بے سود رھی🙀

بھینس 🐃کو کوئی فرق نہ پڑا ۔ اس کے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا،
سیانے نے دیسی🍝🍆🍅🍠🍶 ٹوٹکے لگائے
لیکن وہ بھی بےکار ثابت ھوئے🙈

آخر میں 👨زمیندار نے سوچا
کہ شاید اس کا کھانا🌾🌾🌾🌿🌾 بڑھانے سے مسئلہ ٹھیک ھو جائے
تو وہ اسے ماں جی کی خدمت میں لے گیا،

ماں نے خوب کھل بنولہ کھلایا، 🌾🌾پٹھے کھلائے
کسی چیز کی کسر نہ چھوڑی
لیکن بھینس 🐃نے دودھ دینا شروع نہ کیا۔🙇

لاچار ھو کر 🚶
وہ اسے 🐃قصائی 🔪کے پاس لے کر جانے لگا
کہ یہ اب کسی کام کی نہیں تو
چلو ذبح 🍖ھی کروا لوں،

راستے میں اسے ایک سائیں🃏 ملا۔
سائیں بولا
پریشان لگتے ھو،
زمیندار نے اپنی پریشانی بیان کی،
سائیں نے کہا
"تم کٹا کہاں باندھتے ھو؟"، زمیندار بولا
بھینس🐃 کی کھُرلی کے پاس۔ سائیں نے پوچھا
"کٹے کی رسی کتنی لمبی ھے؟" زمیندار بولا
"کافی لمبی ھے"
سائیں نے اونچا قہقہہ😆 لگایا اور بولا
"سارا دودھ تو کٹا چُنگ جاتا ھے
تمھیں کیا ملے گا،
کٹے کو بھینس🐃 سے دور باندھو"

قومی اسمبلی اور سینٹ کی 50 کمیٹیاں ھیں
اور ھر کمیٹی کا ایک👹 چیئرمین ھے۔
ھر👹 چیئرمین کے ذاتی دفتر کی تیاری پر 1994 میں دو دو کڑور روپے خرچ ھوئے تھے۔
ھر 👹چیئرمین ایک لاکھ ستر ھزار روپے ماھانہ تنخواہ لیتا ھے ،

اسے گریڈ 17 کا ایک سیکرٹری،
گریڈ 15 کا ایک سٹینو،
ایک👺 نائب قاصد،
1300cc
کی گاڑی🚙
600 لیٹر پٹرول ماھانہ،
ایک رھائش🌇
رھائش کے سارے اخراجات بل وغیرہ اس کے علاوہ ملتے ھیں

اس کے علاوہ اجلاسوں پر لگنے والے پیسے،
دوسرے شھروں میں آنے جانے کے لئیے فری جہاز ✈کی ٹکٹ ۔

ایک اندازے کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک کھربوں روپوں کا دودھ " چُنگ" چُکی ھیں

اگر ان کٹوں کی رسی کو کم نہ کیا گیا تو یہ اجلاس اسی طرح جاری رھیں گے اور یہ کٹے ایسے ھی
کھربوں روپوں کا دودھ "چُنگتے" رھیں گے،

کیا پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کے لیے اقوال زریں صرف عوام کیلئے ھیں؟؟؟🤔🤔🤔

08/02/2022

رہیں گے یاد جو تیور دکھائے ہیں تم نے
جلال و جوش کے منظر دکھائے ہیں تم نے❤️

09/09/2021
21/06/2021

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون...😥
Where do such proud and patriotic leaders of pashtun leave Madinah Riasat...!!!
It was not an accident, but a planned assassination..😡 RIP USMAN KAKAR LALA

16/06/2021

‏“یہ ہم ہیں،
‏یہ ہماری پارلیمنٹ ہے
‏اور یہ قانون سازی ہو رہی ہے!”

25/05/2021
24/05/2021

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

*ثـنــــاء*
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

*تعـــــــوذ*
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

*تســـــمیہ*
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

*سورۃ الفـــــــاتحہ*
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.

*سورۃ الاخـــــــلاص*
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

*رکـــــــوع*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

*قـــــومہ*
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

*سجـــــــدہ*
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

*تشـــــــہد*
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

*درودِ اِبــــراہیـمی*
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.

*دعائے ماثــــــورہ*
درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں🙏🏻
*تحــــریر اچھی لگے تو شئیر کریں😊*

18/05/2021

‏مسلم دنیا سالانہ342 ارب ڈالر کا اسلحہ اس لئے
خریدتی ہےتاکہ اسرائیل کی مذمت کی جاسکے۔.....Copied

07/05/2021

اگر CSS کرنے والے اتنے قابل ہیں تو پاکستان کے ادارے تباہ حال کیوں ہے؟ اور TCS میں ایک بھی CSS آفیسر کام نہیں کرتا لیکن TCS پاکستان پوسٹ سے زیادہ منافع میں کیوں ہے؟
آپ ریلوے کا حال دیکھ لیں؟
آپ پولیس کا حال دیکھ لیں؟
‏آپ پاکستان کے تمام بڑے کاروباری اور منافع بخش ادارے دیکھ لیں وہاں کوئی CSS افسر نہیں ہے تمام کامیاب اور منافع بخش اداروں میں آپ کو پروفیشنل لوگ ملیں گے۔
اینگرو گروپ
عارف حبیب گروپ
ڈی جی خان سیمنٹ سمیت تمام کامیاب ادارے پروفیشنل لوگ چلا رہے ہیں ۔
‏دنیا میں پروفیشنل لوگوں انجینئرز، ڈاکٹرز اور سائنسدانوں اور اساتذہ کی عزت ہے۔ ایسے پروفیشنلز جو اپنے ممالک کو آسمان تک لیے گئے اور بدقسمتی میں ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔ ایک پروفیشنل ڈاکٹر اور انجنیئر کے اوپر ڈپٹی کمشنر روب جماتا ہے۔
‏جس کی قابلیت صرف انگریزی کا امتحان پاس کرنا ہے ۔اگر انگریزی کو سی ایس ایس سے نکالا جائے تو پاس کرنے والے ہزاروں امیدوار ہونگے ۔

عرب ممالک میں سی ایس ایس جیسا امتحان نہیں ہوتا پر وہاں کے مضبوط اداروں کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔
‏جاپان اور تائیوان کے پاس کوئی قدرتی وسائل نہیں لیکن وہ ٹیکنالوجی میں دنیا سے آگے ہیں ۔
پاکستان کو ترقی کے لئے سرکاری افسر شاہی نہیں بلکہ ڈاکٹرز ۔سائنسدانوں اور انجینرنگ پروفیشنلز کی ضرورت ہے۔ Copied

07/05/2021

‏اللہ رب العزت فرماتا ہےکہ انسان کے لئے وہی کچھ ہےجس کے لئے وہ کوشش کرتا ہے
کم و بیش 750 بار قران پاک میں غور و فکر کا حکم آیا ہے اور ہم نے کیا کیا؟
ہم نے یہ کام کافروں پہ چھوڑا اور خود اپنے اپنے فرقوں کی حمایت میں آیات کی تلاش جاری رکھی، نتیجتا" ہمیں فرقے مل گئے اور کافروں نے ترقی کرلی.
Copied.....

Want your school to be the top-listed School/college in Khyber Pakhtunkhwa?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Viallage And Post Office Zarakhela, Tehsil Barikot, District Swat
Khyber Pakhtunkhwa
19130