G.P.S No 1 Dallo Khel

G.P.S No 1 Dallo Khel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from G.P.S No 1 Dallo Khel, Education Website, Dallo Khel, Khyber Pakhtunkhwa.

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری پرائمری سکولوں کو طلبہ کو مفت اسٹیشنری فراہم کرنے کے لیے خص...
13/09/2026

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری پرائمری سکولوں کو طلبہ کو مفت اسٹیشنری فراہم کرنے کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے تھے۔
اسی سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 میں اسٹیشنری کی باقاعدہ تقسیم کی گئی۔ تقریب کے دوران تمام طلبہ میں کاپیاں، پنسل اور دیگر ضروری تعلیمی سامان تقسیم کیا گیا تاکہ تعلیم کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہامید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے... گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 دلوخیل کی جانب سے تمام وا...
31/05/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے...

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 دلوخیل کی جانب سے تمام والدین اور طلبہ و طالبات کے لیے ایک نہایت اہم اعلان کیا جاتا ہے:

کل بروز سوموار، سکول کے تمام بچے اپنی نئی درسی کتب وصول کرنے کے لیے لازمی طور پر سکول حاضر ہوں۔
تمام معزز والدین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بچوں کو دی جانے والی کتابوں کا خاص خیال رکھیں، ان کی بروقت جلد بندی کروائیں، اور بچوں کو بھی کتابوں کی حفاظت کی تلقین کریں تاکہ یہ تعلیمی سرمایہ پورا سال کارآمد رہے۔
مزید برآں، سمر کیمپ کے دوران بچوں کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں اور اپنے وقت کا بہترین استعمال کر سکیں۔
آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ۔
ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول نمبر 1 دلوخیل

26/05/2026

الحمدللہ!
آج رزلٹ ڈے کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 دلوخیل کے جماعت پنجم کے ہونہار طلبہ محمد حزیل اور محمد احسن نے پورے گاؤں میں بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ان کو اعزازی شیلڈز، ٹرافیز، اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس خوشی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا.

اس خوشی کے موقع پر عزیزان ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تمام درجات کے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا تاکہ بچوں میں مزید محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو۔

ہم عزیزان ویلفیئر کمیٹی، معزز اساتذہ کرام، والدین اور تمام طلبہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی محنت اور تعاون سے یہ کامیابیاں ممکن ہوئیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

الحمد للہ! گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل ک...
21/05/2026

الحمد للہ!
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ جماعت پنجم کے ہونہار طلبہ محمد حزیل اور احسن نے گاؤں دلوخیل کے تمام پرائمری سکولوں میں بالترتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے سکول کا نام روشن کیا۔

مزید خوشی اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ Top 10 پوزیشنز میں GPS No. 1 Dallo Khel کے مجموعی طور پر 6 طلبہ شامل ہیں، جو اس ادارے کی بہترین تدریسی معیار، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا واضح ثبوت ہے۔
یہ کامیابی صرف طلبہ ہی نہیں بلکہ والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی بے لوث محنت اور سکول انتظامیہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ قابلِ احترام اساتذہ نے ہمیشہ کی طرح دن رات محنت کرکے بچوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا اور سکول کے وقار میں مزید اضافہ کیا۔
ہم اپنے قابل فخر طلبہ، معزز والدین اور محنتی اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ بچوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور GPS No. 1 Dallo Khel کو ہمیشہ ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین

آج ہمارے سکول میں ایک نہایت اہم اور خوش آئند موقع پیش آیا، جب سابقہ نائب ناظم جناب عصمت اللہ خان جی صاحب نے سکول کا دورہ...
05/05/2026

آج ہمارے سکول میں ایک نہایت اہم اور خوش آئند موقع پیش آیا، جب سابقہ نائب ناظم جناب عصمت اللہ خان جی صاحب نے سکول کا دورہ کیا۔ یہ دورہ دراصل ہمارے قابلِ احترام استاد جناب فرہاد علی صاحب کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ تھا، جنہوں نے اعلیٰ حکام اور گاؤں کے معزز مشران کی توجہ سکول کو درپیش مسائل اور ضروریات کی جانب مبذول کروائی۔
اسی سلسلے میں عزیزان ویلفیئر کمیٹی کے صدر جناب عصمت اللہ خان جی صاحب سکول تشریف لائے اور تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے نشاندہی شدہ امور کو نہایت سنجیدگی سے نوٹ کیا اور مختلف کلاس رومز کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ عزیزان ویلفیئر کمیٹی اپنے محدود وسائل کے باوجود سکول ہذا کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کرے گی، تاکہ پرائمری سکول نمبر ون کو اس کا جائز اور بنیادی مقام دلایا جا سکے۔
دورے کے اختتام پر انہوں نے نرسری اور پریپ کے ننھے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے خوشگوار گفتگو کی اور اردو و انگریزی میں نظمیں بھی سنیں۔ یہ خوبصورت لمحہ بچوں اور اساتذہ دونوں کے لیے خوشی، حوصلہ افزائی اور ایک نئی امید کا پیغام لے کر آیا۔
ہمیں پُر امید ہے کہ اس دورے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے اور سکول کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
بچوں کی ویڈیو کمنٹس سیکشن میں ہے

26/03/2026

آنیہ حبیب اور اقرا بنت خان مؤمن، حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے اہم پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی، ترتیب اور مؤثر انداز میں بیان کرتے ہوئے
G.P.S No 1 Dallo Khel

03/03/2026

محمد عاصم ولد دلنواز اپنی کلاس کے سامنے اسلام کے بنیادی پانچ ارکان کو نہایت خوبصورت مثال کے ذریعے بیان کر رہے ہیں۔ وہ اسلام کو ایک مضبوط اور پائیدار عمارت سے تشبیہ دیتے ہیں اور اس کے پانچ بنیادی ارکان کو اس عمارت کے مضبوط ستون قرار دیتے ہیں، جن پر پوری عمارت قائم ہوتی ہے۔ ان کا اندازِ بیان سادہ، واضح اور سننے والوں کے لیے نہایت مؤثر ہے۔
G.P.S No 1 Dallo Khel

23/02/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 دلوخیل، لکی مروت کے کلاس پنجم کے ینگ آرٹسٹس نے اپنی خوبصورت کارڈز کے ذریعے رمضان کریم کو خوش آمدید کہا۔
ان کے بنائے گئے کارڈز میں رنگوں کا کمبینیشن، خوشخطی، اور یونیک آئیڈیاز صاف نظر آتے ہیں۔
یہ کارڈز نہ صرف ان کی فنی صلاحیتوں کی عکاس ہیں بلکہ ان کے جذبے، محبت اور تخلیقی سوچ کی بھی دلکش جھلک پیش کرتی ہیں۔

18/02/2026

تمام والدین اور طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ماہِ مقدس رمضان المبارک کے پیشِ نظر سکول کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
لہٰذا کل سے سکول کا آغاز صبح 7:45 بجے ہوگا اور چھٹی 11:15 بجے ہوگی۔
براہِ کرم مقررہ اوقات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

17/02/2026

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ماشاءاللہ یہ ہیں جماعت چہارم کے طالب علم جناب محمد صیام جو سائنس کے عنوان ایکو سسٹم کو بیان کر رہے ہیں...
G.P.S No 1 Dallo Khel

Address

Dallo Khel
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.P.S No 1 Dallo Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share