15/09/2026
🎨 طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں کو اُبھارنا—ایک اچھے استاد کی پہچان
جی ایچ ایس میدان بانڈئ میں محترم بخت بلند صاحب نے جماعت ہشتم-A میں ڈرائنگ کی کلاس کے دوران طلباء کو محض کتابی علم تک محدود رکھنے کے بجائے عملی طور پر ڈرائنگ اور نقشہ سازی سمجھانے کی بھرپور کوشش کی۔
ڈرائنگ ایک ایسی مفید مہارت ہے جو نہ صرف طلباء کی تخلیقی صلاحیت، مشاہدے اور فنی ذوق کو نکھارتی ہے بلکہ مستقبل میں بالخصوص انجینئرنگ، آرکیٹیکچر اور دیگر فنی شعبوں میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس سرگرمی کے دوران طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سبزیوں کی خوبصورت ڈرائنگز اور گھروں کے نقشے تیار کیے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر محترم محمد شاہد صاحب، محترم فصیح اللہ صاحب، محترم مجید اللہ صاحب اور محترم سلیم صاحب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں۔
🌟 طلباء کی حوصلہ افزائی اُن کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے، اور یہی اعتماد اُنہیں مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کے لیے تیار کرتا ہے۔
ہم محترم بخت بلند صاحب کی اس خوبصورت اور عملی تعلیمی سرگرمی کو سراہتے ہیں اور تمام طلباء کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
🏫 سرکاری سکول، معیاری سکول
📍 GHS Maidan Bandai Dir Lower