10/05/2026
🇵🇰 جشنِ فتح — معرکۂ حق
• بنیان مرصوص
• ہمیشہ تیار ہیں ہم!
پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل ادینزئی کی جانب سے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر چیئرمین انجینئر فیض اللہ خان، وائس چیئرمین پرویز باچا، تحصیل صدر یوسف خان، تحصیل جنرل سیکرٹری داؤد خان، تحصیل پریس و انفارمیشن سیکرٹری انجینئر حسیب دُرانی، سوشل میڈیا صدر ابوزر غفاری اور تمام تحصیل کابینہ و ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور سوشل میڈیا ٹیم تحصیل ادینزئی کی جانب سے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
معرکۂ حق ہماری تاریخ کی وہ زندہ جاوید داستان ہے جہاں باطل کا غرور اور عددی برتری ایمانی جذبے کے سامنے پاش پاش ہوگئی۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب کلمۂ حق کی صدا بلند ہوئی تو دشمن کے گھمنڈ کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور دنیا نے دیکھا کہ سرفروشی کا جذبہ ہر ہتھیار پر غالب آیا۔
یہ کامیابی قومی اتحاد، قربانی، جذبۂ حب الوطنی اور پاک افواج کی بے مثال بہادری کی روشن علامت ہے۔ پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد! 🇵🇰
پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ذندہ باد🐅
۔