Govt Primary School Matta Maidan

Govt Primary School Matta Maidan Education

12/09/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان کے بچیوں کا ملی ترانے پر ٹیبلو پیش کرنے کا خوبصورت اور دلکش انداز ۔۔۔!!

10/09/2026

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان میں ہونے والے ایک پروقار تقریب کی تصویری جھلکیاں۔۔۔!!

گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان کے بچیوں کا ٹیبلو پیش کرتے ہوئے منفرد اور دلکش انداز۔۔۔!!💚💚💚
06/09/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان کے بچیوں کا ٹیبلو پیش کرتے ہوئے منفرد اور دلکش انداز۔۔۔!!💚💚💚

تقریب تقسیم انعامات۔۔۔!!
06/09/2026

تقریب تقسیم انعامات۔۔۔!!

آج گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا...
05/09/2026

آج گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے وطن عزیز سے محبت کا خوب اظہار کیا اور بزم ادب میں بھی بھرپور حصہ لیا جس میں مختلف آئٹمز پیش کئے گئے اور سامعین و ناظرین کو خوب محظوظ بھی کیا اور داد بھی وصول کی گئی۔
پروگرام سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے اور حصہ لینے والے بچوں اور بچیوں کو مڈلز دئیے گئے اور اساتذہ کرام کی طرف سے انکی خوب حوصلہ افزائی کی گئی۔
مستقبل میں بھی ادارہ بچوں کیلئے ایسے ہی بہترین پلیٹ فارمز مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ بچے خوب اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایے۔

جشن آزادی کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان کے بچوں کا جوش و خروش۔۔۔!!اس حوالے سے سکول ہذا میں ایک پروقار تقریب ...
15/08/2026

جشن آزادی کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان کے بچوں کا جوش و خروش۔۔۔!!
اس حوالے سے سکول ہذا میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بچوں اور بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ساتھیوں سے خوب داد وصول کی۔

03/08/2026

جونہی آپ گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان میں داخل ہوتے ہیں تو یہ خوبصورت پودے اور پھول آپکو خوش آمدید کہتے ہوے دکهائی دیتے ہیں.
سکول صرف پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ شخصیت بنانے کی جگہ بھی ہے۔ اگر سکول کا ماحول خوبصورت اور صاف ہو تو پڑھائی میں بھی دل لگتا ہے۔ سکول میں سدا بہار پودے اور رنگ برنگے پھول اس خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پودے ہوا کو صاف کرتے ہیں اور ہمیں تازہ آکسیجن دیتے ہیں۔ گرمی میں یہ سایہ اور ٹھنڈک مہیا کرتے ہیں۔ ان کی وجہ سے سکول کا درجہ حرارت کم رہتا ہے اور باہر کا شور بھی کم ہوتا ہے جس سے طلباء بہتر طریقے سے پڑھ سکتے ہیں۔

پھول سکول کو خوبصورت بناتے ہیں۔ سبز اور رنگین منظر دیکھنے سے طلباء کی آنکھوں اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔ تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔ پھولوں کی وجہ سے سکول میں تتلیاں اور چڑیاں آتی ہیں جس سے ماحول زندہ دل لگتا ہے۔
باغبانی سے طلباء کو عملی طور پر سائنس سیکھنے کو ملتی ہے۔ پودے لگانا، پانی دینا اور ان کی حفاظت کرنا انہیں محنت اور ذمہ داری کا سبق دیتا ہے اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
سدا بہار پودے اور پھول ہمارے سکول کی جان ہیں۔ یہ صحت، خوبصورتی اور تعلیم تینوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

آج گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں سمسٹر-1 کے امتحانات میں پوزیشن حاصل ک...
30/06/2026

آج گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ میدان میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں سمسٹر-1 کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور طلباء وطالبات نے بزمِ ادب میں بھی بھرپور حصہ لیا اور ساتھیوں سے خوب داد وصول کی۔
بعد ازاں بچوں کو تعطیلات موسم گرما کے حوالے سے ہدایات دیے گئے اور انہیں بخوشی رخصت کیا گیا۔

اطلاعتمام والدین حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 25 اور 26 تاریخ بروز جمعرات اور جمعہ کو سکول محرم الحرام (عاشورہ) کے سلسلے...
24/06/2026

اطلاع
تمام والدین حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 25 اور 26 تاریخ بروز جمعرات اور جمعہ کو سکول محرم الحرام (عاشورہ) کے سلسلے میں بند رہےگا۔
27 جون کو بروز ہفتہ آخری پرچہ ہوگا۔
نوٹ فرمالیں۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا!...
17/06/2026

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا!!👇
ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں (پرائمری تا ہائیر سیکنڈری) کے لیے نیا اور لازمی اسٹینڈرڈائزڈ ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ اب سے تمام پرانے شیڈول منسوخ تصور ہوں گے۔

1۔ بنیادی احکامات
- تمام اسکول موسمِ گرما و سرما کے اوقاتِ کار اور پیریڈز کے دورانیے پر سختی سے عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔
- اساتذہ میں مضامین کی تقسیم (Subject Workload) آفیشل چارٹ کے مطابق ہوگی۔
2۔ پرائمری اسکول سیکشن (روزانہ 7 پیریڈز)

پہلی تا تیسری جماعت (کلاس 1 تا 3):

- کل دورانیہ: 4 گھنٹے 35 منٹ
- ہر پیریڈ: 30 منٹ
- چھٹی کا وقت: گرمیوں میں 12:05 بجے اور سردیوں میں 1:05 بجے

چوتھی تا پانچویں جماعت (کلاس 4 تا 5):

- کل دورانیہ: 5 گھنٹے 10 منٹ
- نصاب کے تقاضوں کے پیشِ نظر ہر پیریڈ کا دورانیہ 35 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔
- چھٹی کا وقت: گرمیوں میں 12:40 بجے اور سردیوں میں 1:40 بجے

معمول:
دونوں سیکشنز میں روزانہ 20 منٹ اسمبلی (بشمول اخلاقی درس)، 15 منٹ ناظرہ اور پانچویں پیریڈ کے بعد 30 منٹ کا وقفہ ہوگا۔

Address

Battagram Hazara Khyber Pakhtunkhwa
Khyber Pakhtunkhwa
21040

Telephone

+923469628199

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Primary School Matta Maidan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Primary School Matta Maidan:

Shortcuts

Share

Category