District Khyber Police

District Khyber Police .

18/09/2026

SHO JAVID KHAN AFRIDI OUR SI NOOR MUHAMMAD KHAN AFRIDI

17/09/2026

CCPO PESHAWAR Capital City Police Peshawar

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کی قیادت میں ضلع خیبر پولیس افسران و جوانوں کے لیے خصوصی دربار کا انعقاد،کمانڈنٹ باڑہ رائفل...
16/09/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کی قیادت میں ضلع خیبر پولیس افسران و جوانوں کے لیے خصوصی دربار کا انعقاد،
کمانڈنٹ باڑہ رائفلز کی خصوصی شرکت، شہداء پولیس کو خراج عقیدت، جوانوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کی قیادت میں ضلع خیبر پولیس افسران و جوانوں کے لیے خصوصی دربار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمانڈنٹ باڑہ رائفلز عامر توصیف نے خصوصی شرکت کی۔ دربار میں ضلع خیبر پولیس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
دربار کے آغاز میں ملک و قوم اور محکمہ پولیس کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان کے مشن اور قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں نے اپنے مختلف جائز مسائل اور مشکلات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کے سامنے پیش کیے۔ ڈی پی او نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔
پولیس جوانوں کی تنخواہوں کی فکسیشن، پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی، انضمام سے قبل شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے باقی ماندہ جائز مسائل کے حل اور سروس اسٹرکچر، پروموشن سمیت دیگر معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈی پی او وقار احمد نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے اور کوآرڈینیشن میں ہیں۔ جوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس جوان مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں، اس لیے ان کی بنیادی ضروریات اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس فورس کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور حکام کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
دربار میں ضلع خیبر کی مختلف پولیس چوکیات میں نفری کی کمی، ضروری سازوسامان اور دیگر بنیادی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چوکیات میں مطلوبہ نفری کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
کمانڈنٹ باڑہ رائفل عامر توصیف نے بھی دربار سے خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران و جوانوں کی خدمات کو سراہا اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد نے پولیس افسران و جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، فرض شناسی اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے دربار کا انعقاد ایک مؤثر ذریعہ ہے، جس سے افسران اور جوانوں کے درمیان براہِ راست رابطہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ آئندہ بھی ایسے دربار منعقد کیے جائیں گے تاکہ پولیس اہلکار بلاجھجھک اپنے جائز مسائل اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کر سکیں۔ دربار کے علاوہ بھی ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

14/09/2026

SI NOOR MUHAMMAD KHAN AFRIDI

12/09/2026

CCPO PESHAWAR DR SAB 🤲🩷

خیبر: ڈی پی او وقار احمد نے خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر کی جانب سے منظور شدہ چیکس اہلکاروں میں تقسیم کر دیے.تھلیسیمیا سے ...
11/09/2026

خیبر: ڈی پی او وقار احمد نے خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر کی جانب سے منظور شدہ چیکس اہلکاروں میں تقسیم کر دیے.
تھلیسیمیا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے علاج کے لیے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی مالی معاونت
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد نے خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر کی جانب سے تھلیسیمیا کے مرض سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے لیے منظور شدہ مالی معاونت کے چیکس متعلقہ اہلکاروں میں تقسیم کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر پولیس کے 5 اہلکاروں کے بچوں کے علاج کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی خصوصی مالی معاونت فراہم کی گئی۔
ڈی پی او خیبر وقار احمد نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

محمد علی باباخیل قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا تعینات ۔۔۔۔۔۔
10/09/2026

محمد علی باباخیل قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا تعینات ۔۔۔۔۔۔

10/09/2026

ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل عدنان آفریدی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس۔

حاجی ظریف عرف لنڈے حاجی کو کیسے بازیاب کرایا گیا؟ واقعے کی مکمل تفصیلات ڈی پی او خیبر وقار احمد کی پریس کانفرنس میں سامنے آگئیں۔ 👇

07/09/2026

خیبر پولیس انسپیکٹر جاوید خان افریدی کے لیے ایک جملہ ضرور لکھیے.

Address

Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Khyber Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share