09/11/2025
آج محترم غلام شبیر صاحب ریٹائر ہو گئے، غلام شبیر صاحب نے 41 سال تک علم کی خدمت، طلباء کی رہنمائی اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔ ان کی انتھک محنت، خلوص، اور شفقت نے بے شمار شاگردوں کی زندگیاں سنواریں اور ان کے دلوں میں علم و اخلاق کے چراغ روشن کیے۔ ان کی 41 سالہ تعلیمی خدمات ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ آج جب وہ عملی زندگی کے اس سفر کو مکمل کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں، تو دل دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور سکونِ قلب عطا فرمائے۔ ان کی تعلیمات اور کردار ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، اور ہم ان کی گراں قدر خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے
27/10/2025