04/09/2025
Ali Memorial school and college conducts library classes for weak students. It is an urgent need for your weak children.
Offering FA,FSc and ICS for Grades 11,12 Committed to quality education, discipline & student success
04/09/2025
Ali Memorial school and college conducts library classes for weak students. It is an urgent need for your weak children.
19/06/2025
Congratulations 🎉 sir for this great achievement 👏🥳.
14/06/2025
Free summer camp is starting from Monday, 16 June..
03/06/2025
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز IIکے حتمی نتائج کا اعلان
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے تعلیم دوست ویژن کے مطابق سرکاری سکولوں کو معیاری تعلیمی ادارے بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ پیف نے آج مورخہ 3جون 2025کو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز IIکے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔درخواست گزاران پیف کی ویب سائیٹ https://www.pef.edu.pk پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر درج کر کے اپنی درخواست کا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔تمام کامیاب امید واران کو انکی ترجیحی لسٹ اور میرٹ کے مطابق سکول الاٹ کیے گئے ہیں۔پی ایس آر پی فیز IIمیں پہلی ترجیح دیتے ہوئے60 فیصد سے زائد سکولز پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں (Young Entrepreneurs) اور انفرادی درخواست گزار (Individual)کو میرٹ پر الاٹ کیے گئے ہیں۔
چنیدہ امیدواران کی تعمی قابلیت کا خاکہ ذیل ہے:
Ph.D. 111
MS/MPhil. 1126
M.Ed/B.Ed. 1883
MSc/MA/BS. 3406
______نعمت عظمیٰ ______
علی میموریل سکول اینڈ کالج
علی میموریل اسکول نے تعلیمی میدان میں معاشرے پر ایک گہرا اثر یہ چھوڑا کے حصول علم کا شعور بیدار کیا. اور یہ شعور بتدریج ترویج پاتا گیا. ایک طرف معیار دیا کہ کثرت سے طلبا ماسٹرز ڈگریز تک پہنچے. مختلف شعبوں میں ڈاکٹرز ، انجینئرز ،آرمی آفیسرز ،اساتذہ کرام وکلا کرام کی ایک بڑی کھیپ میدان عمل میں ہے.
دوسری طرف___سب سے بڑا اثر یہ ہوا کہ لوگوں میں اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کا شعور بیدار کیا. اور اس شعور کی بیداری میں علی میموریل کی کاوشوں نے انقلابی کردار ادا کیا. علی میموریل گویا حصول تعلیم کی شعوری تحریک ٹھہری.
پرائمری سے مڈل / مڈل سے ہائی / ہائی سے کالج تک کا سفر انتہائی کٹھن تھا لیکن ہوپ _ امید اور توکل سے مزین _
الحمداللہ علی میموریل گرلز کالج تعلیمی خدمت کے سفر میں پیش پیش ہے _
سفری اخراجات اورسفری اذیت سمیت انٹر تک کی تعلیم طالبات اور ان کے والدین کے لیے بہت مشکل سے مشکل تر ہوتا چلا گیا-
جسے علی میموریل گرلز کالج نے معیاری تعلیم کو ممکن بنایا- بڑے اداروں کی بڑی فیسوں- اکیڈمیوں اور ہوم ٹیوشنوں کی بھرمار ایک طرف-
لیکن میٹرک کے حالیہ رزلٹ میں علی میموریل نے انتہائی محدود وسائل میں میٹرک تک فری ایجوکیشن اور معیاری تعلیم دے کر بورڈ رزلٹ میں بار بار یہ ثابت کیا کے علی میموریل الحمدلللہ بڑے اداروں سے بڑا رزلٹ دینے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتا ہے -
اور اب علی میموریل کالج میعار پر الحمدللہ وہ کام کر رہا ہے جو کسی بڑے ادارے سے کم نہیں بلکے بہتر رزلٹ دینے کی اہلیت رکھتا ہے-
بلاشبہ علی میموریل کالج علاقہ بھر کے لیے نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہے -
رانا محمّد عبدالوہاب
علی میموریل اسکول اینڈ کالج گروٹ
30/05/2025
🌟 ویلڈن رانا محمد عمیر ایڈووکیٹ 🌟
⚖️ ایک اور عظیم کامیابی — 302 کے مقدمے میں شاندار فتح ⚖️
الحمدللہ! رانا محمد عمیر ایڈووکیٹ، اپنی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قانونی مہارتوں کی بدولت ایک بار پھر کامیابی کے سنگِ میل پر پہنچ چکے ہیں۔ مقدمہ نمبر 202/24 بجرم 302 تعزیراتِ پاکستان، جو تھانہ خوشاب کی حدود میں درج تھا، ایڈیشنل سیشن جج جناب امتیاز حسین صاحب کی عدالت میں زیرِ سماعت رہا۔
اس مقدمے میں جناب زرولی خان کی جانب سے وکالت کے فرائض رانا عمیر ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔ مؤثر دلائل، قانونی نکات پر گہری دسترس اور غیر معمولی پیشکش کے ذریعے وہ عدالت کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں عدالت نے زرولی خان کو باعزت بری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
یہ کامیابی محض ایک فیصلہ نہیں بلکہ مسلسل محنت، عزم، اور اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم کی مظہر ہے۔
الحمدللہ! فوجداری، فیملی، اور نادرا سے متعلق مقدمات میں لگاتار کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کی محنت کو ضائع نہیں جانے دیتا۔
ہم اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے دوست، رانا عمیر ایڈووکیٹ، کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور عدل و انصاف کی راہ میں ان کا ہاتھ ہمیشہ بلند رکھے۔
— رانا خلیل احمد
ڈائریکٹر، علی میموریل سکولز اینڈ کالج، گروٹ۔
29/05/2025
زیرِ تعمیر علی میموریل کالج گروٹ کی شاندار بلڈنگ الحمد للہ ثم الحمد للہ. 🤩🎉👏💯🔥
ایک خواب جو حقیقت بن رہاہے۔
یہ صرف اینٹوں اور پتھروں کی عمارت نہیں، بلکہ ایک نسل کی امید، ایک علاقے کا خواب، اور ایک قوم کی ترقی کا نشان ہے۔
یہ زیرِ تعمیر شاندار عمارت مستقبل کے معماروں کے لیے ایک ایسی پناہ گاہ ہوگی جہاں خواب بُنے جائیں گے، سوچیں پروان چڑھیں گی، اور علم روشنی کی مانند ہر سمت پھیلتا چلا جائے گا۔ ہر ستون، ہر دیوار اور ہر کمرہ اس ارادے کا گواہ ہے کہ تعلیم سب کے لیے ہو، معیاری ہو، اور روشن کل کی ضمانت ہو۔یہ کالج بانیانِ علم کی قربانیوں، محنتوں اور جذبۂ خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دعا ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف علم کا مرکز بنے، بلکہ کردار سازی، قیادت اور انسانیت کا گہوارہ بھی ثابت ہو۔
"جہاں علم کی روشنی ہو، وہاں اندھیروں کو ٹھہرنے کی مجال نہیں."
20/04/2025
Motivational seminar on 26th April at Ali Memorial Higher Secondary School Girote.
Admissions are open here🗣
15/04/2025
Culture day at Ali Memorial Higher Secondary School Girote🕺💃
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |