09/06/2025
گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال
31 جنوری 2025
الوداعی پارٹی
محترم نصراللہ کھوکھر صاحب
محترم سرفراز اتراء صاحب
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt High School Gunjial, Khushab.
09/06/2025
گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال
31 جنوری 2025
الوداعی پارٹی
محترم نصراللہ کھوکھر صاحب
محترم سرفراز اتراء صاحب
05/04/2025
السلام علیکم
تمام معززین اترا، گنجیال مخیر حضرات و سابقہ طلباء گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال اسلام علیکم!
اترا اور گنجیال کے جتنے لوگ بھی آج اندرون اور بیرون ملک اعلی عہدوں پہ فائز ہیں اور باعزت زندگی گزار ہیں آپ تمام اس ادارے کے مقروض ہیں آج آپ کے پاس ایک موقع ہے اس مادر علمی کی خدمت کرنے کا۔گورنمنٹ کیطرف سے فراہم کردہ ترقیاتی فنڈز کی خطیر رقم ہر سال بجلی کے بھاری بلوں کی صورت میں ضائع ہوجاتی ہے ۔آجکل سولر سسٹم کی قیمتیں انتہائی معقول سطح پر آ چکی ہیں اسلئے انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ادارہ کو سولر سسٹم پہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بجلی بلز پہ خرچ ہونے والی خطیر رقم کو بچا کر ادارے میں زیر تعلیم غریب طلباء کی فلاح و بہبود پہ خرچ کی جا سکے۔آئیں ہمارے ساتھ شامل ہو کر اس صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں۔ دفتری اوقات کار میں سکول تشریف لائیں۔
رابطہ۔03014954824
01/03/2025
السلام علیکم پاکستان
GOVT. HIGH SCHOOL GUNJIAL
Admission Open for ECCE to 9th class
KEY FEATURES OF SCHOOL
1- ECCE (KID'S) ROOM
2- COMPUTER LAB
3- SCIENCE LAB'S
4- QUALIFIED STAFF
5- ATTRACTIVE CLASSROOM'S
6- TEACHING OF HOLY QURAN
7- SPECIAL FOCUS ON TEACHING OF ENGLISH, SCIENCE, MATHEMATICS AND URDU
8- SPECIAL FOCUS ON ENGLISH AND URDU GRAMMAR
8- REGULAR ASSESSMENT (FORMATIVE & SUMMATIVE)
9- STANDARDIZED EXAMINATION SYSTEM (1ST, 2ND AND ANNUAL TERM)
30/01/2025
السلام علیکم
02/05/2024
گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال تحصیل قائدآباد میں منفرد مقام کا حامل ادارہ ہے۔علاقے کے قابل ترین ڈاکٹرز اور انجینیئرز اسی ادارے سے فارغ التحصیل ہیں۔سکول خوبصورت بلڈنگ پہ مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے اسکا رقبہ صرف چند کنال پہ مشتمل ہونے کی وجہ سے نہ ہی کھیل کا میدان میسر ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس ادارے کے آپ گریڈ ہونے کا امکان ہے۔سکول کے تین اطراف میں آبادی انتہائی گنجان ہو چکی ہے صرف شمالی طرف زرعی رقبہ موجود ہے ۔اگر علاقے کے مخیر حضرات اور ایم پی اے صاحب اور ایم این اے گل اصغر بگھور صاحب خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مہربانی فرمائیں تو اس پبلک سکول کو وسعت دے کر آنے والی نسلوں کیلیے سہولت پیدا کی جا سکتی ہے۔ یاد رہے اگر مزید چند سال اس طرف توجہ نہ دی گئی تو سکول کی اطراف میں کوئی جگہ خالی نہیں رہے گی اور یہ ادارہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موجودہ رقبے تک محدود ہو کر رہ جائے گا
Gul Asghar Khan Baghoor
30/03/2024
👈گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔
👈 سکول کے تمام اساتذہ کم از کم ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بیچلر آف ایجوکیشن کی پرفیشنل ڈگری بھی رکھتے ہیں اسکے علاوہ بہت سے ایم فل بھی شامل ہیں۔
👈 سکول کے پاس بہت خوبصورت سکول بلڈنگ ہے۔
👈 سکول میں تعلیم بالکل فری ہے اس کے علاوہ حقدار طلباء کے وظائف،یونیفارم اور فری تعلیمی سہولیات کا ایک منظم نظام موجود ہے۔
👈 سکول میں کتب ہر بچے کو فری ملتی ہیں۔
👈 سکول میں پروفیشنلزم بہت خیال رکھا جاتا ہے مثلا سائنس کا ٹیچر سائنس سبجیکٹس جبکہ لینگوئجز کی تعلیم و تربیت ذمہ داری متعلقہ لینگوئج کے ماسٹر ڈگری ہولڈر کو ہی دی جاتی ہے۔
👈 سکول کے تمام بچوں کا ایک منظم ریکارڈ موجود ہے اور یہ ڈیٹا ایک سوفٹ وئیر ایپ میں محفوظ ہے اس ایپ میں آپ کے بچے کی صحت سے لیکر تعلیمی رجحانات تک اور حاضری سے لیکر سکول سے گھر کے فاصلے تک ہر چیز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
👈 سکول میں مورننگ اسمبلی کے بعد قرآن مجید کی تعلیم کا باقاعدہ میکنزم موجود ہے۔
👈 سکول میں تعلیم و تربیت کے لئے جدید ترین طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ پرائمری پورشن میں ECE Rooms اور LND Rooms جبکہ ہائی سکولز میں سائنس لیب اور کمپیوٹر لیب اس کی ایک روشن مثال ہیں۔
👈 سکول میں ہم نصابی اور غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدہ ایک منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔۔
👈 سکول میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ ایک چین ہے جس کے ذریعے اساتذہ، ہیڈ ٹیچر، کلرک اور دیگر سٹاف کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ساتھ ساتھ انھیں تربیت بھی دی جاتی ہے اور اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی دئیے جاتے ہیں۔
👈 سکول میں صفائی منٹینس اور حاضری کی سرکاری طور پر ایک ماہ میں کئی بار چیکنگ ہوتی ہے اور حاضری کا کم از کم 90% ہونا لازمی ہوتا ہے۔
👈 سکول کا سخت ترین انٹرنل اور ایکسٹرنل فرانزک آڈٹ ہوتا ہے۔
👈 سکول کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ افسران کے علاوہ MEAs تعینات ہیں جو روزانہ تین سکولز وزٹ کرتے ہیں اور سخت ترین چیکنگ اور آڈٹ کے علاوہ بچوں کا آئن لائن ٹیسٹ بھی لیتے ہیں جسے LND کہا جاتا ہے اور یہ ٹیسٹ ایک ٹیب میں لیا جاتا ہے جو chief minister آفس سے ڈائریکٹ جڑا ہوتا ہے۔
👈 سکول میں آپ کا بچہ بالکل صاف ستھرے کشادہ ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ اور مضبوظ و محفوظ ہاتھوں پھلتا پھولتا ہے۔
👈سکول میں امتحانات کا ایک باقاعدہ سلسلہ موجود ہے اور تمام ٹرمز کے سوالیہ پیپرز حکومتی اداروں کی زیرنگرانی پرنٹ ہو کے سکولز تک آتے ہیں۔
انتظامیہ گورنمٹ ہائی سکول گنجیال
20/03/2024
السلام علیکم
گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے اگر آپکی نظر میں کوئی ایسا بچہ ہے جو سکول نہیں جا رہا تو اسکے والدین کو ضرور آگاہی دیں کہ اپنے بچے کو فورا سکول داخل کروائیں