Motivational Speaker

Motivational Speaker Being like a flowers that give us fragrance even over hand crash to it۔

06/10/2022

شوق ، منزل اور خیالات بُلند اور نظر آسمانوں پر رکھو۔ لیکن راستہ واحد صراط مُستقیم ہی چُنو ۔۔۔

کامران معروف

07/09/2022
26/04/2022

ایک شام

: ہر شام۔۔۔۔۔تحریر ۔۔۔۔۔۔ کامران معروف۔۔۔۔۔۔۔آج شام ہوئی تو سوچا کچھ شام کی ڈھلتی کرنوں کو لفظوں میں لکھوں ۔ خوبصورت ' ک...
12/01/2022

: ہر شام۔۔۔۔۔

تحریر ۔۔۔۔۔۔ کامران معروف۔۔۔۔۔۔۔

آج شام ہوئی تو سوچا کچھ شام کی ڈھلتی کرنوں کو لفظوں میں لکھوں ۔ خوبصورت ' کامیاب و نا کام ' ہنر مند و بےکار ' غم و خوشی' عزت و زلت ' سوچ و افکار لکھوں ۔ دل ناداں نے ڈوبتی کرنوں کو آنے والی صبح کی اُمید سے جوڑ تو دیا لیکن رات کی کالی گھٹا نے تنگی و تکلیف کو کامیابی و منزل کی تعبیر بتایا ' پھر پل پل گزر کر صبح کی روشنی نمودار ہوئی۔
نئی سوچ لیۓ سب کام کو چلے ہم بھی ان الفاظ کے سہارےسے آغاز صبح کو نکلے

اُمید صرف رب سے ہے
باقی خیال مت رکھ ۔۔

کہنا آسان ہے۔ کوئی بِن سوچ جی گیا
سوال یہ ہے کون ہے جو جی گیا ؟
دن گزرتا چلا گیا اور ہمت و مستقل مزاجی نے جذبوں کو منزل پا لینے کی رنگین کرنوں سے بھر دیا ۔ درد دل ' عوامی خدمت اور نئی سوچ لیۓ پھر شام آپہنچی. لیکن اس بار کل کی سوچ نے امیدوں کے سہارے گزر جانے دیا ۔

یوں ہر شام شام نے زندگی کو تمام کیا باقی باقی کے چکر میں تخلیق انسان کو فراموش کرتا رہا. کچھ کچھ پایا کا نامکمل کھیل کھیلتا رہا ۔ بھڑاپے نے دل ہی دل میں جوانی کا احساس زندہ رکھا.

پھر آواز سُنی

آج گئے کل گئے بس گئے

آخر میں خیال تو آیا پر دن شام ' شام ' شام کرتے گزر گے

جگہ یہ دُنیا جی لگانے کی نہیں ہے

عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

اندھیروں میں چراغ وہی جلا سکتے ہیں
جن کے اپنے اندر اجالا ہو
اور اجالا صبر وشکر سے نصیب ہوتا ہہے

عمر بھر رہے گا وفادار سمجھ رکھا ھےیار کو ہم نے , یارِ غار سمجھ رکھا ھے!آپ سے تو گلہ ھے نہ شکوہ نہ شکایتآپ کو تو ہم نے یا...
12/01/2022

عمر بھر رہے گا وفادار سمجھ رکھا ھے
یار کو ہم نے , یارِ غار سمجھ رکھا ھے!

آپ سے تو گلہ ھے نہ شکوہ نہ شکایت
آپ کو تو ہم نے یار سمجھ رکھا ھے!

ہاتھ چھڑایا تم نے تو چھوڑ دوں گا!
کیا اس قدر خوددار سمجھ رکھا ھے؟

آپ ہی سے ھے , نمک پاشی کی توقع
آپ ہی کو غمگسار سمجھ رکھا ھے!

اُن روحوں کے لیے فاتحہ کہ جنہوں نے!
مرنے والوں کو بیدار سمجھ رکھا ھے

روز پروندوں میں وہ رزق بانٹتا ھے !
تاجداروں نے جسے نادار سمجھ رکھا ھے

آتے ہیں سستاتے ہیں چلے جاتے ہیں!
سب نے مجھے سایۂ دیوار سمجھ رکھا ھے

جرار حیؔدر

چارلی نے 88 سال زندگی پائی اور اس نے ھمارے لیے چار بہترین بیانات چھوڑے۔(۱) اس جہاں میں کچھ بھی ھمیشہ کیلئے نہیں ، نہ ہی ...
12/01/2022

چارلی نے 88 سال زندگی پائی اور اس نے ھمارے لیے چار بہترین بیانات چھوڑے۔
(۱) اس جہاں میں کچھ بھی ھمیشہ کیلئے نہیں ، نہ ہی ھمارے مسائل ۔
(۲) میں بارش میں چہل قدمی کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ کوئی بھی میری آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ پاتا ۔
(۳) ھماری زندگی کا سب سے محروم دن وہ ہوتا ہے جس دن ھم ہنس نہ سکیں۔
(۴) چھ چیزیں بہترین ڈاکٹر ہیں؛
سورج، سکون، ورزش ، ہلکی خوراک، عزت نفس اور دوست
عمر بھر ان سے جڑے رہیے اور صحت مند زندگی پائیے ۔
چاند دیکھنے پر آپ خدا کی خوبصورتی پاتے ہیں۔
سورج دیکھنے پر آپ خدا کی طاقت کا اندازہ کرتے ہیں۔
آئینہ دیکھنے پر آپ خدا کی خوبصورت ترین مخلوق دیکھتے ہیں، سو خود پر یقین رکھیے ۔
ھم سب اس دنیا میں سیاح ہیں اور خدا ایک ٹریول ایجنٹ۔ جس نے پہلے سے ھمارے روٹس، بکنگ اور ھماری منازل مقرر کی ہوتی ہیں۔ اس پر یقین رکھیے اور زندگی سے لطف اٹھائیے۔
زندگی ایک سفر ہے ،اپنے “آج” کو خوبصورت بنائیے، “کل” شائد نہ آۓ۔

ایسا واقعہ کہآنکھوں سے اشک رواں ہو جائیںایک صحابی آئے یا رسول اللہ میرا پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چن...
07/01/2022

ایسا واقعہ کہ
آنکھوں سے اشک رواں ہو جائیں

ایک صحابی آئے یا رسول اللہ میرا پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چند اس کی شاخیں ہیں۔ اس پر جب پھل لگتا ہے اور ٹوٹ کر گرتا ہے تو میرے بچے اٹھا لیتے ہیں ہم غریب ہیں تو وہ بھاگتا ہوا آتا ہے اور آکر میرے بچوں کے منہ میں سے کھجور کو نکال لیتا ہے۔ یا رسول اللہ آپ اس کو کہیں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچوں پر اتنی زیادتی نہ کرے۔ آپ نے اسے بلایا وہ منافق تھا۔ آپ نے فرمایا بھئی ایک سودا کرتے ہو؟ اس نے پوچھا کون سا سودا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کھجور کا درخت مجھے دے دو اور اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے کر دونگا۔ وہ کہنے لگا یارسول اللہ یہ اصل میں میرے بچوں کو بہت پسند ہے اگر کوئی اور کھجور ہوتی تو میں دے دیتا تو یہ میری معزرت ہے یا رسول اللہ اور چلا گیا۔

ایک صحابی بیٹھے تھے ابو دحداح وہ کہنے لگے یا رسول اللہ اگر میں وہ کھجور کا درخت لے دوں تو مجھے جنت میں کھجور کا درخت لیں دیں گے آپ؟ آپ نے فرمایا ہاں تو مجھے لے دے اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے دوں گا۔ وہ صحابی اٹھ کر اس منافق کے پیچھے چلے گئے اور بلایا اے بھائی بات سنو، کھجور کا درخت کتنے کا بیچو گے؟ اس نے کہا میں نے اللہ کے نبی کو نہیں دیا تمہیں کیسے دے دوں۔ انہوں نے کہا اچھا بھائی منہ سے بول کتنے پیسے لو گے۔ تو اس نے جان چھڑانے کے لیے کہا کہ اپنا سارا باغ مجھے دے دے اور یہ ایک کھجور کا درخت لے لے اور باغ میں 600 کھجور کے درخت اور یہ کھجور کا درخت کسی اور کو دینا ہے وہ کہنے لگے پکے ہو؟ سودے سے پھرو گے تو نہیں؟ کہا میں پاگل ہوں کہ میں مکر جاؤں گا مجھے 600 کھجور کے درخت مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے منظور ہے کھجور کا درخت میرا اور سارا باغ تیرا۔

ابودحداح گئے اور باغ کے باہر کھڑے ہوگئے اندر بھی داخل نہ ہوئے اور جیب میں جو پیسے تھے وہ بھی زمین کے اندر ڈال دیے کہ یہ بھی باغ کی کمائی ہے اور باغ کا جنت کے بدلے سودا کر دیا ہے اللہ کے نبی سے اور اپنی بیوی کو آواز دی باہر آؤ یہ باغ اب ہمارا نہیں ہے، اس باغ کا اللہ کے نبی کے ساتھ سودا کر آیا ہوں بیوی نے جب اللہ کے نبی کا نام سنا تو وہ بھی بچوں کو لے کر باغ سے باہر آگئی اور کہا تم نے بہت خوبصورت سودا کیا۔

حضرت ابو دحداح اللہ کے نبی کے پاس گئے یارسول اللہ میں نے سودا کر لیا ہے۔ فرمایا ابو دحداح کیسے کیا سودا ؟ کہا یارسول اللہ سارا باغ دے دیا اور وہ کھجور کا درخت لے لیا۔ اللہ کے نبی نے فرمایا پھر میرا سودا بھی بدل گیا اور فرمایا میرے ساتھی میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا ہوں اللہ نے تیرے لیے جنت میں ایک محل نہیں سینکڑوں محل بنا دیے ہیں اور ایک باغ نہیں ہزاروں باغ تیرے لیے تیار کر دیے ہیں۔ اور جب حضرت ابودحداح فوت ہوئے تو اللہ کے نبی نے فرمایا میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں ایک لاکھ جنت کے کھجور کے درخت ابو دحداح کے جنازے کے اوپر جھکے ہوئے ہیں۔
یااللہ!صحابی جیسا ایمان و یقین ہمیں بھی عطا فرما
مسند عبد بن حمید: 1334
ابن حبان: 71
الطبرانی: 763
الحاکم: 2/20
شعب الایمان: 3451

یہ راز سن رہے ہیں اک موج دلنشیں سےڈوبے ہیں ہم جہاں پر ابھریں گے پھر وہیں سے
29/12/2021

یہ راز سن رہے ہیں اک موج دلنشیں سے

ڈوبے ہیں ہم جہاں پر ابھریں گے پھر وہیں سے

اے دل تجھے دشمن کی پہچان کہاں ہے تُو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر
21/12/2021

اے دل تجھے دشمن کی پہچان کہاں ہے
تُو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر

Address

Khuiratta

Telephone

+923430180452

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Motivational Speaker posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Motivational Speaker:

Shortcuts

Share

Category