21/11/2025
تقریری مقابلہ بسلسلہ پندرہ سو سالہ(1500) جشنِ میلاد مصطفے' صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
افتتاح کلاس “ حفظ القرآن والفرقان الحمید”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مورخہ 20 نومبر بروز جمعرات 2025 کو حزام سکول اینڈ کالج آف ایکسلینس مجواڑ(سیری) میں مقابلہ "حسن تقریر"بسلسلہ٫ پندرہ سو سالہ تقریبات جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوا۔
اساتذہ کرام اور طلبہ نے ادارہ ہذا کو اس قدر سجایا کہ محسوس ہوتا تھا کہ سٹیج اور پنڈال کوئی جنت کا ٹکڑا ہیں۔ اتنے زیادہ مسحورکن ماحول میں تمام شرکاء محفل ایک روحانی تسکین محسوس کر رہے تھے۔
تقریری مقابلہ کے لیے طلبہ کے دو گروپ( جونئیر اور سینئر سیکشنز) تشکیل دئیے گے تھے۔ پہلے مرحلے میں ابتدائی جماعت کے پچیس بچوں نے حصہ لیا۔ نظامت کے فرائض معروف ثنا خواں مصطفیٰ اور مقرر باکمال، حافظ نصارت حسین سیفی ،نے اپنے مخصوص انداز گفتگواور طرز تخاطب سے سر انجام دئیے۔ صدارت کے فرائض پرنسپل ادارہ ہذا محترم پروفیسر محمد خلیل انجم نے سر انجام دئیےجبکہ مہمان خصوصی محترم المقام چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ ( صدر پاکستان پیپلرز پارٹی ،ضلع کوٹلی) تھے۔ ججز کے فرائض محترم محمد اقبال مغل (صدر معلم ), محترم حافظ رخسار سلطانی، محترم حافظ ساجد رضوی اور محترم ظفر اقبال نے سر انجام دئیے۔
جونئیر مقررین طلبہ کے مقابلہ میں اول انعام انعم انصر،
دوم انعام ملالہ نوید اورتیسرا انعام ارفع ساحل نے اپنے نام کیا۔ جبکہ سینئر سیکشن کے طلبہ میں پہلا انعام نمرہ فاروق، دوسرا انعام آمنہ جابر اور تیسرا انعام علینہ یاسر نے حاصل کیا۔ اس مقابلہ حسنِ تقریر کے دوران ،بچوں اور والدین کا جوش و جذبہ قابلِ دیدتھا۔
آج کا دن ادارہ ہذا کے لیے باعث صد مسرت وتسکین تھا کہ ایک مزید اہم سنگ میل کی طرف پیش قدمی کا شرف حاصل ہونے جا رہا تھا۔والدین کے پر زور اصرار پر ادارہ میں “حفظ القرآن والفرقان” کی جماعت بندی کے لیے ایم ۔ڈی ادارہ، محترم محمد ارسلان سلطانی کے والد محترم اور والدہ محترمہ نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا۔حافظ قرآن طلبہ نہ صرف دنیاوی تعلیم حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ اپنے سینوں میں قرآن کو محفوظ کرتے ہوۓ دین و ملت کی خدمت سر انجام دینے کے قابل ہو جائیں گے۔اس خوبصورت عمل کے زریعے بچوں کی سیرت اور تعمیر شخصیت ،پاکیزہ ماحول میں رہتے ہوئے پروان چڑھنے کا موقع میسر آئے گا ۔
الحمدللہ 37 بچوں نے اس چوتھے سالانہ تقریری مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔ ❣️
والدین کی بچوں پر محنت اور ان کی حوصلہ آفزائی کرنے پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔❣️
ـ
آخر میں علامہ لیاقت نقشبندی صاحب نے حافظ یاسر صاحب اور قاری وقار سلطانی صاحب کے والدِ مرحوم کے لیےدعاۓ مغفرت بھی کی گئی۔ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تقسیم لنگر کے بعد تمام طلبہ اور مہمانانِ گرامی القدر ،دلوں میں عشقِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کئے ادارہ سے روحانی تسکین لئے رخصت ہوۓ۔
صلو علیہ وسلم تسلیما