Govt.Boys Middle School Khajoorla Dist.Kotli

Govt.Boys Middle School Khajoorla Dist.Kotli Educational Institute

08/05/2026

آج مؤرخہ 08 مئ 2026ء گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھجورلہ میں آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ_حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے دن بھرپور جوش اور جذبے سے منایا گیا

14/04/2026

Free admission open Please join us for bright future...✨
District Education Office Male Kotli AJK

Alhamdulillah
12/04/2026

Alhamdulillah

    میں تقریب بسلسلہ "سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات" انعقاد پذیر ہوئی۔.جس کی صدارت صدر معلم ادارہ ہذا   صاحب نے کی۔ جس میں...
31/03/2026

میں تقریب بسلسلہ "سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات" انعقاد پذیر ہوئی۔.جس کی صدارت صدر معلم ادارہ ہذا صاحب نے کی۔ جس میں صدر معلم واساتذہ کرام سمیت طلبا و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارہ ہذا کے ایلیمنٹری ٹیچر محمد شفیق صاحب نے سر انجام دیے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیاگیا۔ بعد ازاں پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات ( پہلی؛دوسری؛ تیسری اور چوتھی) کو انعامات سے نوازا گیا ۔
تمام طلباء کو جو پروجیکٹس دیے گئے تھے سب نے احسن انداز میں مکمل کیے اور بہترین پروجیکٹس تیار کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ۔
طلبا و طالبات کے نتائج کا اعلان اور رزلٹ کارڈز کی تقسیم ادارہ ہذا کے ایلیمنٹری ٹیچرز انصر حسین صاحب اور محمد شجیل صاحب نے سر انجام دی۔
اس کے علاوہ ہر کلاس سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو سٹوڈنٹس ویلفیئر فنڈ کی جانب سے سکالرشپ دی گئی ۔(فری سالانہ ٹیوشن فیس).
صدر معلم ؛ اساتذہ کرام اور مہمانان گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور (ر) ہیڈ ماسٹر محمد حنیف صاحب نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے طلباء میں مٹھائی تقسیم کرنے کے لیے 5000 روپےدیے۔ آخر میں ادارہ ہذا کے ایلیمنٹری سائنس ٹیچر محمد ایوب صاحب نے دعا مانگی ۔
ہم تمام طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو بچوں کی کامیابی پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ادارہ ہذا کو مزید ترقیوں سے ہمکنار کرے۔
ادارہ ہذا میں جماعت نرسری تا ہشتم (طلبا و طالبات)فری داخلے جاری ہیں۔ادارہ اور ہم بچوں کے منتظر ہیں۔
خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی مجال نہ ہو
منجانب: صدر معلم واسٹاف گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھجورلہ
District Education Office Male Kotli AJK

الحمدللہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھجورلہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ادارہ ہذا کا ECE روم پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ۔ECE...
14/03/2026

الحمدللہ
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھجورلہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔
ادارہ ہذا کا ECE روم پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ۔ECE روم کی لکھائی اور مڈل ونگ عمارت کی لکھائی کے لیے کونسلر بولٹن راجہ اقبال صاحب نے 50٫000 روپے دیے تھے جبکہ ECE روم کا باقی سارا کام جس میں (فرنیچر؛ قالین اور پردہ وغیرہ)ادارہ ہذا کے جملہ اسٹاف کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچا ۔
اس کے علاوہ ECE کلاس کے لیے ایک فیمیل ٹیچر بھی تعینات ہے جس کی تنخواہ ادارہ ہذا کے جملہ اسٹاف کے تعاون سے ادا کی جاتی ہے ۔ECE روم میں 20 بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس لیے پہلے 20 داخل ہونے والے بچوں کو فری داخلہ دیا جائے گا۔
لہذا اہلیان علاقہ سے گزارش ہے کہ اپنے چھوٹے پچوں کے بہتر تعلیمی ماحول اور مستقبل کے لیے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کھجورلہ میں داخلہ کروائیں ۔
منجانب: صدر معلم و جملہ اسٹاف ادارہ ہذا
District Education Office Male Kotli AJK

ادارہ ہذا کے ایلیمنٹری مدرس عنصر حسین صاحب نے ادارہ ہذا کے ECE روم کے لیے 18 عدد کرسیاں عطیہ کی۔اللہ پاک ان کی اس کاوش ک...
04/03/2026

ادارہ ہذا کے ایلیمنٹری مدرس عنصر حسین صاحب نے ادارہ ہذا کے ECE روم کے لیے 18 عدد کرسیاں عطیہ کی۔اللہ پاک ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کی صحت اور رزق میں برکت عطا فرمائے آمین ۔

01/03/2026
راجہ محمد اقبال صاحب کونسلر بولٹن برطانیہ نے ادارہ ہذا کے   روم کے لیے مبلغ پچاس ہزار روپے (50٫000) عطیہ کیے ہیں اور اس ...
22/06/2025

راجہ محمد اقبال صاحب کونسلر بولٹن برطانیہ نے ادارہ ہذا کے روم کے لیے مبلغ پچاس ہزار روپے (50٫000) عطیہ کیے ہیں اور اس کے علاوہ ادارہ ہذا کی پرانی پرائمری عمارت جو از سرِ نو تعمیر ہوگی اس کے لیے بھی اپنا تعاون کرنے کو کہا ہے۔
ہم ان کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں ۔
اللہ پاک ان کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین 🤲

Address

Khuiratta

Telephone

+923418901099

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Boys Middle School Khajoorla Dist.Kotli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category