Minhaj college kharian

  • Home
  • Minhaj college kharian

Minhaj college kharian Minhaj college Gt road. chak pirana kharian for boys and girls

degree programs
F.Sc
ICS
FA
FA.IT

03/05/2024

منہاج کالج چک پیرانا کی فرسٹ ایئر کی طالبات کو آج امتحانات سےصرف چار دن پہلے فری کر دیا گیا ۔طالبات کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گیئں اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ دوران امتحانات تمام سبجیکٹس کی فری ٹیوشن بھی ان کو مہیا کی جائیگی ۔۔۔

یاد رہے کچھ کالجز میں کلاسز کو فروری میں اور کچھ کو مارچ میں ہی فری کر دیا گیا تھا لیکن منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں مسلسل سٹڈی ، ٹیسٹ ، دہرائ ،اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں جاری رہی تھیں
بے پناہ دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ فرسٹ ائیر کلاس کو بیس دن کے لیے الوداع کر دیا گیا اس کے بعد سیکنڈ ائیر کلاس کا آغاز کر دیا جائیگا

نئ روایات ، نئے راستے ، روشن منازل کے ساتھ ، نیا عزم اور نیا حوصلہ ۔۔۔۔۔منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں)

24/04/2024

نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ، طلباء منہاج کالج چک پیرانا ( کھاریاں) 25 اپریل بروز جمعرات ، تعلیمی و تفریحی وزٹ کے لیے اسلام آباد روانہ ہوں گے ان کی قیادت سر حامد (BS Physics )+ سر جنید(BSCS ) + سر مدثر (ایم اے عربی و اسلامیات )کریں گے ان شاء اللہ

Students of boys section are performing practicals of Physics
17/04/2024

Students of boys section are performing practicals of Physics

Students are doing practicals in computer lab Minhaj college Chak pirana Kharian
17/04/2024

Students are doing practicals in computer lab Minhaj college Chak pirana Kharian

FSc (Pre , Engineering)+F.Sc (Pre , Medical)+ ICS +FA +FA(IT)+ICom تعلیم ، تربیت ، تحفظ نو بزنس ، صرف  قوم کے کردار کی ت...
27/03/2024

FSc (Pre , Engineering)+F.Sc (Pre , Medical)+ ICS +FA +FA(IT)+ICom
تعلیم ، تربیت ، تحفظ
نو بزنس ، صرف قوم کے کردار کی تشکیل و تکمیل،ان شاء اللہ

میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلبہ و طالبات کمپیوٹر شارٹ کورسز کرنے کے لیے تشریف لائیں مناسب فیس اور پریکٹیکلز
21/03/2024

میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلبہ و طالبات کمپیوٹر شارٹ کورسز کرنے کے لیے تشریف لائیں

مناسب فیس اور پریکٹیکلز

19/03/2024

تمام طلبہ و طالبات متوجہ ہوں

منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں دہم کے بورڈ کے امتحانات انتہائ پرامن امن طریقےسے مکمل ہوچکے ہیں اب کل سے کلاس نہم کے امتحانات کا آغاز ہو گا

تو سٹوڈنٹس بروقت پہنچیں رولنمبر سلپ ہمراہ لائیں کالج کے عملے اور امتحانی عملے سے تعاون کریں ۔جب آپ سنٹر پہنچیں تو پہلے لسٹ میں سیٹنگ پلان کے مطابق اپنی نشست تلاش کریں

لڑائ جھگڑے سے پرہیز کریں کیونکہ امتحانی سنٹر کی حدود میں دفعہ 144 لگائ گئ ہے ۔قانون کی پابندی کریں اس میں آپ کا فائدہ ہے

منجانب

پرنسپل

داخلہ جاری ہے۔ منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا
19/03/2024

داخلہ جاری ہے۔ منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا

شعبہ تحفیظ القرآن منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا ( کھاریاں)
19/03/2024

شعبہ تحفیظ القرآن منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا ( کھاریاں)

خصوصی رپورٹ منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں 16 مارچ 2024 بروز ہفتہ کو مدرز ڈے منایا گیا۔     ...
18/03/2024

خصوصی رپورٹ
منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں 16 مارچ 2024 بروز ہفتہ کو مدرز ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر فرید ملت سکالر شپ کے امتحان میں رنر آپ ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو انعامات بھی دیے گئے۔ کثیر سٹوڈنٹس کی مدرز نے پروگرام میں شرکت کی۔ پرنسپل نے اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کی روشنی میں سٹوڈنٹس کو "ماں "کے مقام و مرتبے سے آگاہ کیا ۔ طلباء و طالبات نے "ماں" کے موضوع پر تقاریر کیں اور ٹیبلو پیش کیا۔ آخر پر سالانہ امتحان 2024 کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات نے اپنی اپنی مدرز کو میڈلز پہنائے اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ ہمیشہ والدین کے تابع فرمان رہیں گے ۔۔۔ والدین نے اس پازیٹو ایکٹیویٹی کو بےحد سراہا۔ پرنسپل راجہ شہزاد احمد نے اپنے خطاب میں والدین سے کہا کہ وہ منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں ) کے تعلیمی حوالے سے انتہائ مثبت اثرات و نتائج کو اپنی برادری ، محلے اور ٹاؤن میں متعارف کروائیں اور نئے تعلیمی سال میں سکول سیکشن میں داخلے کروانے کے سلسلے میں تعاون کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم ، تربیت اور تحفظ تینوں جہتوں کے حوالے سے ہماری بہترین انتظامیہ کوئ سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ والدین نےاس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا آ خر پر سب سٹوڈنٹس نے مل کر قومی ترانہ پڑھااور یوں یہ سادہ لیکن باوقار فنکشن اختتام کو پہنچا ۔ الحمد للہ رب العالمین۔۔۔

منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں مدرز ڈے کا انعقاد۔ 16 مارچ 2024
17/03/2024

منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں مدرز ڈے کا انعقاد۔ 16 مارچ 2024

Address

Main Gt Road Chak Pirana Kharian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj college kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share